Tag: شمالی وزیرستان

  • شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران لانس نائیک جمشید شہید

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران لانس نائیک جمشید شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران لانس نائیک جمشید خان شہید ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    دوران جھڑپ لانس نائیک جمشید خان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں مزدوروں پر حملے پرعلمائے کرام کا ردعمل

    شمالی وزیرستان میں مزدوروں پر حملے پرعلمائے کرام کا ردعمل

    شمالی وزیرستان میں مزدوروں پر حملے پر  علمائے کرام نے  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علمائے کرام نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں خوارجیوں کے ہاتھوں 11 مزدوروں کی ہلاکت کی بھرپور مذمت، بے گناہ مسلمانوں کا قتلِ عام کرنے والے انسان بھی کہلانے کے لائق نہیں۔

    علامہ عابد حسین شاکری نے کہا کہ اسلام اور انسانیت میں ایسی کارروائیوں کی قطعاً گنجائش نہیں ہے، مولانا ڈاکٹر عطاالرحمن نے قرار دیا کہ بم دھماکے میں زخمی اور شہید مزدوروں کے سانحے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    مولانا شیخ عبیدالرحمن نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مولانا معراج الدین سرکانی کا کہنا تھا کہ خوارجیوں نے ان مسلمانوں کو نشانہ بنایا، جو رزق حلال کے لیے نکلے تھے۔

    مولانا عمر بن عبدالعزیز نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ان کارروائیوں کے مرتکب مسلمان کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں، مولانا محمد شعیب کا کہنا تھا کہ اس دہشتگری کے خلاف ہم سب جو متحد ہونا ہے اور افواجِ پاکستان اور حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

    مولانا ڈاکٹر عبدالناصر نے قرار دیا کہ دہشت گردی کے واقعے پر دل انتہائی غمگین ہے، اسلام کی رو میں ایسے واقعات بالکل حرام ہیں، مولانا طیب قریشی نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا قتلِ عام کرنے والے انسان بھی کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیر ستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔

    فائرنگ کے تبادلے میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

  • شمالی وزیرستان : پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس کے مقابلوں کاانعقاد

    شمالی وزیرستان : پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس کے مقابلوں کاانعقاد

    شمالی وزیرستان : پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس 2023 مقابلوں کاانعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس 2023 کے مقابلے منعقد ہوئے۔

    خصوصی بچوں نے کھیلوں کے مختلف کیٹگریز بشمول کرکٹ، فٹبال ، بیڈمنٹن ، لڈو، ویٹ لفٹنگ ، رسہ کشی ، میوزیکل چیئر ، سیک ریسنگ اور ڈرائینگ / اسکیچنگ میں حصہ لیا۔

    کرکٹ کا فائنل میرانشاہ تھنڈرز جبکہ فٹبال میں میر علی ٹائیگر فاتح ٹیمیں قرار پائی جبکہ بیڈمنٹن کی مقابلوں میں شمالی وزیرستان یونائٹیڈ نے اول پوزیشن حاصل کی۔

    خصوصی بچوں کی کثیر تعداد نے منقعدہ اولمپکس 2023 میں حصہ لیا جبکہ مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات ، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

    اولمپکس 2023 برائے خصوصی بچوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام ، علاقے کے مشران اور نوجوانوں سمیت بچوں نے شرکت کی۔

    خصوصی بچوں اور علاقے کے مشران نے اس طرح کے مقابلے مستقل طور پر منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

  • شمالی وزیرستان کے دو بچوں کا چائلڈ لیبر سے اسکول تک کا ایک منفرد سفر

    شمالی وزیرستان کے دو بچوں کا چائلڈ لیبر سے اسکول تک کا ایک منفرد سفر

    اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے دو بچوں نے چائلڈ لیبر سے اسکول تک کا ایک منفرد سفر طے کیا، شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے محنت مزدوری کرنے والے عالیان اور ریحان اسکول پہنچ گئے۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے ریحان کی عمر 7 سال جب کہ عالیان کی عمر 10 سال ہے، یہ دونوں بچے روز صبح فٹ پاتھ اور پیٹرول پمپ پر آفس اور اسکول جانے والے بچوں کے جوتے پالش کیا کرتے تھے۔

    یہ دونوں بچے اسکول جانے والے بچوں سے پیسوں کی بجائے کاغذ اور پنسل لیتے تھے، بچوں کے لیے اتوار کا دن سب سے کٹھن ہوتا تھا کیوں کہ آفس اور اسکول کی چھٹی ہونے کی وجہ سے بچے اور گھر والے فاقہ کرنے پر مجبور ہوتے تھے، ماں کی بیماری اور باپ کے غیر یقینی ذریعہ روزگار نے بچوں کو وقت سے پہلے سنجیدہ اور نڈھال کر دیا تھا۔

    ریحان بڑا ہو کر سائنس دان بننا چاہتا تھا تاکہ وہ جوتے پالش کرنے والی مشین بنا سکے، جب کہ عالیان بڑا ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتا تھا تاکہ کوئی بھی اس کی ماں کی طرح بیمار ہو تو وہ اس کا مفت علاج کر سکے۔

    ایک دفعہ پاک فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے ان بچوں کو جوتے پالش کرتے ہوئے دیکھا اور گاڑی رکوا کر ان بچوں سے تفصیلی ملاقات کی، اس کے بعد اعلیٰ افسر نے بچوں کے والد سے ملاقات کی اور ان تمام مسائل کا سدباب کیا، اور بچوں کو پاک فوج کے زیر انتظام بوائز ہاسٹل میرانشاہ میں داخلہ دیا گیا۔

    ہاسٹل میں دونوں بچوں کو مفت اور معیاری رہائش، کھانا، تعلیم اور کھیل کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ اور میڈیکل کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئیں، عالیان اور ریحان زندگی میں کبھی بھی اسکول نہیں گئے تھے، تاہم قابل اساتذہ کی شب و روز محنت اور بچوں کی لگن کی وجہ سے تین ماہ کے مختصر عرصے میں دونوں بچوں کو بنیادی تعلیم سے آراستہ کیا گیا۔

    بچوں کی ان تھک محنت کے باعث ریحان کو کلاس ٹو اور عالیان کو کلاس تھری میں بہ آسانی داخلہ مل گیا، ان بچوں کو اللہ نے خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے، اب یہ بچے نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، یہ بچے فخر پاکستان ہیں اور شمالی وزیرستان میں روشن صبح کی نوید ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو گیا

    شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو گیا

    اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی میں جنگ و جدل کا میدان رہنے اور ترقی سے نابلد شمالی وزیرستان پاک فوج کی کاوشوں سے ملکی معیشت کی بحالی میں پیش پیش رہنے لگا ہے، کچھ عرصہ قبل شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جو اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل) کا اہم جز مائن اینڈ منرل ملکی معیشت میں معجزاتی ترقی کا سبب بنیں گے، ایس آئی ایف سی کے زیر اثر اہم شعبوں میں مائن اینڈ منرل خصوصی اہمیت رکھتا ہے، پاکستان بھر میں بھرپور معدنی ذخائر موجود ہیں جن میں سے ایک شمالی وزیرستان بھی ہے جہاں کاپر مائننگ پراجیکٹ کا وسیع پیمانے پر کام جاری ہے۔

    کاپر مائننگ کے شعبے سے منسلک مختلف افراد نے شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ سے متعلق اظہار خیال کیا، مائننگ منیجر نے کہا ہم نے ملک بھر سے لوگوں خصوصاً قبائلیوں کو بھی اس پراجیکٹ میں شامل کیا ہے، ماضی میں شمالی وزیرستان پسماندہ تھا لیکن اب ترقی کی راہ پر گامزن نظر آتا ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان کی معاشی ترقی میں ایف ڈبلیو او اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ پراجیکٹ پاکستان کی جی ڈی پی بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

    مائننگ جیالوجسٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کاپر کی اہمیت کا ادراک ہونا دراصل پاکستانی معیشت میں بہتری لانے کے مترادف ہے، منیجر ایڈمنسڑیشن نے کہا کہ شمالی وزیرستان امن و امان کا گہوارہ بن چکا ہے، پاکستانی عوام، بین الاقوامی کمیونٹی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں، یہاں روزگار کے بے شمار مواقع ہیں۔

    جونیئر منیجر نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے شروع ہونے سے علاقے میں معاشی لحاظ سے ترقی دیکھنے میں آئی ہے، اس پراجیکٹ میں 80 فی صد کام کرنے والے ملکی جب کہ 20 فی صد غیر ملکی ہیں، کرشنگ انچارج نے کہا کاپر مائننگ پر اجیکٹ ملکی معیشت میں اہم کردارادا کر رہا ہے، ایچ ایس ای ٹرینی نے کہا انشاللہ ہم اس پراجیکٹ میں مزید ترقی کریں گے، ایک کان کن نے کہا کہ کاپر پراجیکٹ مضبوط معیشت اور عوامی فلاح کا ضامن ہوگا، اس پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع اور ملک کی خوش حالی کا نیا دور کھلے گا۔

  • شمالی وزیرستان: پاک فوج کے توسط سے منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کے توسط سے منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے توسط سے جاری چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، تقریب میں عسکری، سول انتظامیہ، عمائدین، نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے توسط سے پہلے تحصیل اور پھر ڈویژن لیول پر مقابلے منعقد کیے گئے، فٹبال، والی بال، تقاریر، ڈرائنگ اور اسکیچنگ میں کھلاڑیوں نے جوہر دکھائے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے جاری مقابلے گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہوگئے،الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں عسکری، سول انتظامیہ، عمائدین، نوجوانوں اور بچوں نےشرکت کی۔

    اس موقع پر تقریب میں رسہ کشی، جمناسٹک، میوزک بینڈ اور خٹک ڈانس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، چیمپئنز ٹرافی کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام نے یونس خان اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا۔

    عوام نے پاک فوج کی امن کے لیے قربانیوں اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا، عوام کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس نوجوان نسل کی مثبت نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، عوام نے اپنی آرا دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سہرا پاک فوج کے سرجاتا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف انعامات، ٹرافی اور تحائف سے نوازا گیا۔

  • شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

    شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

    راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 3دہشت گردہلاک ہوگئے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقےدیردونی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گردہلاک اور 2زخمی ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ شہدا میں حوالدارسلیم خان،نائیک جاویداقبال، سپاہی نذیر خان ، سپاہی حضرت بلال،سیدرجب حسین اور بسم اللہ جان شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہیں اور علاقےمیں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

  • میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

    میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی مل گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران کمانڈرمہتاب عرف لالہ سمیت سات دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان آپریشن، سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی

    آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاردہشت گرد فورسزاورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے ان کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سےہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے دہشت گردی کےخلاف آپریشن کوسراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز سے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

    آج ہی ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیاتھا، اس دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک کیا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی گنڈاپور کے اہم کمانڈر جبار شاہ کے نام سے ہوئی تھی،آپریشن میں دو دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

    شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک کے 29 سالہ سپاہی ارشاد اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔