Tag: شمالی وزیرستان

  • شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ،  دو جوان شہید ،2 دہشت گرد مارے گئے

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، دو جوان شہید ،2 دہشت گرد مارے گئے

    اسپن وام : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران دو جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں جھڑپ ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا اور دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں باجوڑ کے 25 سالہ سپاہی عمران اللہ اور اپر دیر کے 21 سالہ سپاہی افضل خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسزاور معصوم شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،  6 دہشت گرد گرفتار

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد گرفتار

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ، گرفتارہونے والوں میں ایک خود کش حملہ آور، اس کا ساتھی اور4 سہولت کار شامل ہیں۔

    دوران تفتیش گرفتار سہولت کاروں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے بیشتر دہشت گرد کرک ، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

    گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں 3 خوکش حملہ آور اور 28 سہولت کار گرفتارہوچکے ہیں۔

    سیکورٹی فورسز اور حکام نے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کرلیا کریں۔

    خیال رہے سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ تین ماہ کے دوران نہ صرف دہشت گردوں بلکہ اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا بلکہ متعدد حملے بھی ناکام بنائے، مجموعی طور پر ملک کے مختلف علاقوں میں 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ1007کو گرفتار کیا۔

  • شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ، زیر حراست 3 ملزمان اور 4 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ، زیر حراست 3 ملزمان اور 4 دہشت گرد ہلاک

    میرانشاہ : شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست تینوں ملزمان اور کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں رات گئے سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ گزشتہ رات دہشتگرد اور ملزمان کی منتقلی کے دوران میر علی بائی پاس پر ہوا، میرانشاہ سے دہشتگرد اور ملزمان بنوں منتقل کئےجا رہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست تینوں ملزمان اور کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 سے 6 دہشت گرد فرار ہوئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ارشاداللہ،عبدالرحمان،مہردین کےنام سےہوئی، ملزمان سی ٹی ڈی کومتعددسنگین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ذرائع کے مطابق پہلے سے گھات لگائے دہشتگردوں نے آپریشن ٹیم کونشانہ بنایا، دہشت گردوں نے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئےحملہ کیا، اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی امدادی پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےسرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا، ہلاک دہشتگردسیکیورٹی فورسزاورپولیس پردستی بم حملوں ملوث تھے۔

    دہشتگردتھانہ کینٹ پردستی بم حملے،کانسٹیبل افتخارکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، چاروں ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سےتھا تاہم فراردہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا،  فوجی جوان سمیت 2 افراد شہید

    شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، فوجی جوان سمیت 2 افراد شہید

    میران شاہ : شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ 9 شہری زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں حوالدارمحمد امیر اور ایک بے گناہ شہری شہید ہوا، 30 سالہ شہید حوالدار کا تعلق میانوالی سے ہے.

    ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 9 بے گناہ شہری بھی زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور مارا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کر لیے گئے، محمد نور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا تھا کہ مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج سے مکمل تعاون کا عزم کیا۔

  • شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

    شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

    بنوں: شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چند دن قبل ضلع سوات کے چارباغ کے علاقے میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا، جس میں مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4 جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4 جوان شہید

    میر علی: شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے، جس میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر، سپاہی خرم شامل ہیں، حساس اداروں نے خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔

    آئی ایس پی آر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • شمالی وزیرستان پولیو وائرس کی لپیٹ میں، ایک اور کیس رپورٹ

    شمالی وزیرستان پولیو وائرس کی لپیٹ میں، ایک اور کیس رپورٹ

    اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مذکورہ کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے جہاں رواں برس پہلے ہی 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پولیو کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 14 ہوچکی ہے جن میں سے 13 صرف شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے، ایک کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں سے رپورٹ ہوا۔

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے ملک گیر پولیو مہمات باقاعدگی سے جاری ہیں تاہم اب بھی لاکھوں بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم ہیں۔

    مئی 2022 میں ہونے والی پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 33 ہزار 173 بچے ویکسین سے محروم رہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیو مہم میں 3 لاکھ 77 ہزار 166 بچے ویکسی نیشن کے لیے دستیاب نہیں تھے جبکہ مہم میں 56 ہزار 7 والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔

  • سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ،  3دہشت گرد مارے گئے

    سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 3دہشت گرد مارے گئے

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز  نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں غلام خان کےعلاقے میں آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے غلام خان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گردمارے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ، یہ دہشت گردسیکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

    یاد رہے سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا ، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

    مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھر پور تعاون کا اظہار کیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ: پاک فوج کا جوان شہید ، دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ: پاک فوج کا جوان شہید ، دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ماراگیا جبکہ 32 سالہ نائیک زاہد احمد شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقہ میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےشدیدتبادلے کےدوران ایک دہشت گرد ہلاک اور چارسدہ کا 32 سالہ نائیک زاہد احمد شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردکی شناخت ضیااللہ کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، سپاہی شہید

    گذشتہ ہفتے بھی سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شاہ زیب امتیاز شہید ہوگیا تھا۔

    شمالی وزیرستان دتی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

  • سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابی، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابی، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں فورسز اور دہشت گردوں میں رات گئے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں میں رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں ، دونوں دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مطلوب تھے۔

    یاد رہے 15 مئی کو شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکار سمیت 3معصوم بچے شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیراسفر، سپاہی قاسم مقصودعمر جبکہ شہید بچوں میں11سالہ احمد حسن،8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل تھے۔