Tag: شمالی وزیرستان

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک،  2جوان شہید

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2جوان شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2جوان شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے2جوان بھی شہید ہوئے ، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر کے آغاز میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فورسز کے دو اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    اس سے قبل نومبر میں شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پیٹرولنگ ٹیم کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں میں 50 کروڑ روپے کے چیک تقسیم

    شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں میں 50 کروڑ روپے کے چیک تقسیم

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے، قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے 25 تاجروں میں 50 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے تاجروں کو سہولت دے رہے ہیں، قبائلی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ 10 دن میں قبائلی نمائندگان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، نقصانات کے ازالے کے لیے 7 ارب 76 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ نقصانات کے ازالے کے لیے 2 ارب روپے پہلے سے جاری ہوچکے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میران شاہ بازار میں 5 ہزار 654 دکانوں کے لیے 1 ارب 69 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، 69 پٹرول پمپس کے نقصانات کے ازالے کے لیے 33 کروڑ روپے مختص ہیں۔ میر علی بازار کی 3 ہزار 307 دکانوں کے لیے 2 ارب 80 کروڑ مختص ہیں۔ 100 کنال پر ترقیاتی کاموں کے لیے 2 ارب 92 کروڑ روپے مختص ہیں۔

    انہوں نے سانحہ اے پی ایس شہدا کے والدین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ قیام امن کے لیے معصوم بچوں کی قربانی سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ناقابل تلافی نقصان پر ان کے صبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دنیا گواہ ہے دہشت گردی کے خلاف نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت آزمائش کی گھڑی میں والدین کے ساتھ ہے۔ ماضی میں بھی ان کی ہر طرح دلجوئی کی، آئندہ بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شمالی وزیرستان میں بارودی دھماکے میں 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بارودی سرنگ کا دھماکا قابل مذمت ہے، مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہی ہمارا افتخار ہیں، وطن کی حفاظت کے لیے شہدا کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، وطن بے مثال قربانیوں کے باعث امن کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 جوان شہید

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم شہدا کی عظیم قربانیو ں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پیٹرولنگ ٹیم کے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے، جب کہ ایک زخمی ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شامل تھے، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔ یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ، 6 جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ، 6 جوان شہید

    اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ پٹرولنگ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں پر کی گئی، فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے پاک افغان سرحد پر باڑھ لگانے کے اقدامات جاری رہیں گے اور سرحد کی نگرانی کا عمل سخت رکھا جائے گا۔

    اس سے قبل رواں برس یکم مئی کو شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑھ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا تھا، الوڑہ کے مقام پر 60 سے 70 دہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے حملہ کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ شہدا میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل تھے۔

    گزشتہ برس 10 اکتوبر کو بھی دہشت گردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان میں موجود پاکستانی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    گزشتہ برس آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر باڑھ لگانے کا عمل جاری ہے۔ دسمبر 2019 تک پاک افغان سرحد پر باڑھ کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ 843 قلعوں میں سے 233 قلعوں اور 1200 کلو میٹر میں سے 802 کلو میٹر باڑھ پر کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ باڑھ لگانے سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کی جا سکے گی۔

    یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر خاردار تاریں لگانے کا عمل کچھ عرصے سے جاری ہے، 5 مئی 2018 تک شمالی وزیرستان میں 70 کلو میٹر رقبے تک باڑھ لگائی گئی تھی۔

    جون 2017 میں پاک افغان سرحد پر باڑھ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا، پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی میں باڑ لگائی گئی۔

  • شمالی وزیرستان بارودی مواد دھماکے میں شہید ایف سی اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    شمالی وزیرستان بارودی مواد دھماکے میں شہید ایف سی اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    فیصل آباد : شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار محسن علی فیصل آباد کے علاقے پٹھان والا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی جبکہ آرمی چیف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید محسن علی کی میت علی الصبح جڑانوالا میں آبائی گاؤں پہنچائی گئی توپوراگاوں آخری دیدارکرنے اُمڈ آیا۔

    شہید محسن علی کی نماز جنازہ گاؤں کی فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی، شہید محسن علی کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے لیفٹنٹ کرنل مبشر ، دوسرے افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    جس کے بعد شہید محسن علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی پیش کی جبکہ آرمی چیف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

    گھر سے قبرستان تک سڑک کے دونوں طرف موجود شہری شہید کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید محسن علی کے والد منظور احمد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی وطن کے لئے دی گئی قربانی اور شہادت پر فخر ہے ۔ وطن کی حرمت و بقا کے لئے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔

    سپاہی محسن علی کی والدہ بھی کہتی ہےکہ بیٹےکی شہادت پرفخر ہیں۔

    یاد رہے پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام علی میں دہشت گردوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے، جن میں جڑانوالا کے گاؤں پٹھان والا کے رہائشی سپاہی محسن علی بھی شامل تھے ۔

  • شمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید چار زخمی

    شمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید چار زخمی

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید ہوگیا، سانحے میں چار جوان بھی زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خرکمر میں دہشت گردوں نے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا، واقعے میں پاک فوج کے تین افسروں نے جام شہادت نوش کیا، ایک جوان شہید اور چار جوان زخمی ہوئے۔

    شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ سے ہے۔ شہید میجر مقصود بیگ کا تعلق کراچی اور شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

    افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے لانس حوالدار ظہیر کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید اور پینتیس زخمی ہو چکے ہیں۔

  • چیک پوسٹ پر حملے کے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

    چیک پوسٹ پر حملے کے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے گزشتہ ہفتے چیک پوسٹ پر حملے کے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ ہفتے چیک پوسٹ پر حملے کے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امدادی پیکج کا اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پختونوں کو جنگ میں دھکیلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، یہ کوشش کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام، پاک فوج اور اداروں کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا۔ امن برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ تمام اضلاع کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر دن رات محنت جاری ہے، سب پختونوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ 10 ماہ میں قبائلی اضلاع کے کئی مسائل حل کر چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے مسلح ساتھیوں کے ساتھ مل کر میران شاہ کے علاقے بویا میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، فائرنگ میں گل خان سمیت پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    اکسا کرحملہ کروانے کے بعد محسن داوڑ معصوم لوگوں کو ڈھال بناتے ہوئے فرارہوگیا جبکہ علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    30 مئی کو محسن داوڑ کو بھی پاک افغان سرحدی علاقے شمالی وزیرستان سے ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان: پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ، بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ، بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں معمول کی پٹرولنگ کرنے والی پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں سپاہی امل شاہ شہید ہو گیا۔

    شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند روز میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دہشت گردی میں 5 جوان شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی تھیں۔

    خڑ کمر میں 25 مئی کا واقعہ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ہی پیش آیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  شمالی وزیرستان خرکمر واقعہ، محسن داوڑ اور علی وزیر ذمہ دار قرار

    خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ کمر میں پاک فوج کی چوکی پر ایم این ایز علی وزیر اور محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت حملہ کر دیا تھا جس میں ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 24 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 2 افراد کو حراست میں لینے کے خلاف ڈوگہ مچہ کے رہائشیوں نے ریلی نکالی، ڈوگہ مچہ کے رہائشیوں نے خڑ کمر چیک پوسٹ تک ریلی نکالی، مظاہرین نے رکاوٹوں کو نقصان پہنچایا، ریاست مخالفت نعرے لگائے گئے، فوج نے احتجاج کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 مئی کو بویا میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے، حکام دھرنا ختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پر آمادہ ہوگئے، علی وزیر، محسن داوڑ کے اکسانے پر مظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پر جمع ہوئے، 26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتیوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے۔

    فورسز نے احتجاجی کیمپ میں جانے کے لیے پارلیمنٹیرینز کو دوسرے راستے کا کہا، علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، علی وزیر نے مظاہرین کو چیک پوسٹ پر حملے کے لیے بھڑکایا، محسن، علی وزیر نے چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی رہبری کی، مظاہرین نے چیک پوسٹ پر پتھراؤ کیا، ایم این ایز کے ساتھ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر گولیاں چلائیں۔

    رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پر مختلف اطراف سے گولیاں چلیں، سیکیورٹی فورسز نے مختصر دورانیے کے لیے جوابی فائرنگ کی، مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹیرینز کی گاڑیوں پر لگیں۔

  • شمالی وزیرستان  میں چیک پوسٹ پرحملےمیں زخمی پاک فوج کاجوان  گل خان شہید

    شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرحملےمیں زخمی پاک فوج کاجوان گل خان شہید

      راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ، شرپسندوں کےحملےمیں پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے تھے، شہیدگل خان کا تعلق جمرود کو کی خیل ڈسٹرکٹ خیبر سے تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ اور ساتھیوں کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی پاک فوج کے سپاہی گل خان نے نےجام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہیدگل خان کاتعلق جمرودکوکی خیل ڈسٹرکٹ خیبرسےتھا، شہیدگل خان نےسوگواروں میں3بیٹے اورایک بیٹی چھوڑے۔

    گذشتہ روز محسن داوڑ اور علی وزیرنےمسلح ساتھیوں کے ساتھ مل کرمیران شاہ کے علاقےبویامیں پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا، فائرنگ میں گل خان سمیت پاک فوج کے5جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کےتبادلےمیں مزید تین افرادجان کی بازی ہارگئے تھے۔

    اکسا کرحملہ کرانے کے بعد محسن داوڑ معصوم لوگوں کو ڈھال بناتےہوئے فرارہوگیا جبکہ علی وزیرکوآٹھ ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

    بویاچیک پوسٹ سےڈیڑھ کلومیٹردورپانچ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں ، جو فوج کی پیڑولنگ ٹیم کو ایک نالے سے ملیں۔۔حکام کے مطابق گولیوں سےچھلنی لاشوں کی شنا خت کاعمل جاری ہے۔

    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا تھا پی ٹی ایم کےسپورٹراورورکرزکاخیال رکھنےکی ضرورت ہے، چندافرادمذموم مقاصدکیلئےپی ٹی ایم کارکنوں کواکسارہےہیں اور انہیں اداروں کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بہادرقبائلیوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانےدیاجائے گا، دہائیوں پرمشتمل جدوجہدکےثمرات ضائع کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، مٹھی بھر افراد ریاست کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، کوئٹہ میں دو دہشت گردہلاک

    شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، کوئٹہ میں دو دہشت گردہلاک

    پشاور: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، جبکہ کوئٹہ میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی وادی شوال کی مکی گڑھ میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں نے حملہ پسپا کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا گیا۔

    علاوہ ازیں بویا چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں لاشیں فوج کی پیڑولنگ ٹیم کو ایک نالے سے ملیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گولیوں سے چھلنی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ، 3لیویز اہلکار شہید ، ایک زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 4تھی، 2مارے گئے 2 فرار ہوگئے، فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، پولیس کی مزید نفری اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیاگیا۔