Tag: شمالی کوریا

  • چین شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا,ٹرمپ

    چین شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا,ٹرمپ

    واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ چین شمالی کوریا کو لگام دینے میں ناکام رہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نومنتخب امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ’چین امریکہ سے یک طرفہ تجارت کر کے پیسے کما رہا ہے لیکن شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا‘۔

    نومنتخب امریکی صدر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’ایسا نہیں ہو گا‘۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی جوہری میزائل بنانے کی صلاحیت پر شک کا اظہار کر رہے تھے یا وہ اس کو روکنے کا کوئی قدم اٹھائیں گے۔

    یاد رہے کہ شمالی کوریا کے رہنماپیانگ یانگ نے سالِ نو کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بین البراعظمی میزائل تیاری کےآخری مراحل میں ہے۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    پیانگ یانگ نے گذشتہ سال بھی دو جوہری تجربات کیے تھے جن میں سے ایک کو اب تک شمالی کوریا کا سب سے طاقتور تجربہ کہا جا رہا ہے۔

    شمالی کوریا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری اور میزائل تجربات بند کر دے۔

  • شمالی کوریا کادوسرا میزائل تجربہ ناکام

    شمالی کوریا کادوسرا میزائل تجربہ ناکام

    سیئول: جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے پر مارکرنے والےمیزائل تجربہ ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا میزائل تجربہ ناکام ہوگیا یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

    شمالی کوریا کی جانب سے اس میزائل کو رواں برس 8بار ٹیسٹ کیا گیا جس میں صرف ایک بار ہی کامیابی حاصل ہوئی۔اس میزائل کی رینج کا اندازہ 4000 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکہ نے میزائل تجرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید ‘اشعال انگیزی’ بڑھے گی۔اقوام متحدہ نے بھی پیانگ یانگ کی جانب سے کیے جانے والے آخری تجربے پر تنقید کی تھی۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

    یاد رہےکہ چار روز قبل امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل کا یہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کسونگ میں ہفتے کو کیا گیا تھا جو ناکام رہا۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران ناکام ہونے واالا یہ دوسرامیزائل تجربہ ہے۔

  • شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

    شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

    واشنگٹن : امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے پر مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیاجو ناکام ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا یہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کسونگ میں ہفتے کو کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ یہ ٹیسٹ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا دور فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ یا ایٹمی تجربہ کرے گا۔

    امریکی بحریہ کے کمانڈر گیری راس کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کا میزائل شمالی امریکہ کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ موسادن درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ تھا۔

    مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے پانچواں ایٹمی تجربہ کیاتھا، کورین ٹی وی نے حکام کے حوالے سے تجربہ کامیاب ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہےجبکہ شمالی کوریا نے اس سال کئی میزائل ٹیسٹ کیے ہیں۔

  • شمالی کوریا میں سیلاب،133افراد ہلاک

    شمالی کوریا میں سیلاب،133افراد ہلاک

    سیول: شمالی کوریا کے جنوب مشرقی سرحدی علاقےمیں سیلاب سے 133 سے افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں سیلاب نے شدید تباہی مچادی جس کے نتیجے میں133 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد اپناگھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوچکے ہیں۔

    سیلاب کے نتیجے میں 35 ہزار کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے جس میں سے بیشتر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، 8 ہزار سے زائد عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ علاقے میں روڈ، مواصلات اور دیگر نظام زندگی مکمل طور مفلوج ہوگیا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 130 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 4 سو کے قریب لاپتہ ہیں،تقریباً ڈیرھ لاکھ کے قریب افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے پانچواں ایٹمی تجربہ کیا تھاجس کے بعد زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کو قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے جبکہ اس سےقبل بھی 2012 میں سیلاب کے باعث ڈیرھ سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت

    اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریاکےایٹمی تجربےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل نے ایٹمی تجربے کے بعد شمالی کوریا کے خلاف اقدامات کی تیاری شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہی سال کے دوران دوسرا جوہری تجربہ کیاگیا اور یہ شمالی کوریا کی جانب سے پانچواں جوہری تجربہ تھا۔

    شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اس کی سختی سے مذمت کی اور اس تجربےکے خلاف قراردادکےلیےاقدامات پرفوری کام شروع کردیا۔

    امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا شمالی کوریا کو اشتعال انگیز اقدامات کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا نے اس تجربے کو شمالی کوریا کااب تک کا سب سے خطرناک جوہری تجربہ قرار دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    گزشتہ روز شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے پانچواں ایٹمی تجربہ کیا،کورین ٹی وی نے حکام کے حوالے سے تجربہ کامیاب ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی تھی،جاپان نے شمالی کوریا کو انتباہ کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں سے گریز کیا جائے، جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

    چین نے میزائل ٹیسٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیردانشمندانہ قدم قراردیا تھااورجنوبی کوریا پرزوردیا کہ وہ تحمل سے کام لے جبکہ چین نے بھی ریڈی ایشن کی مانیٹرنگ کےلیے ایمرجنسی نافذ کردی۔

    مزیدپڑھیں: شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا،ہائیڈروجن بم کے تجربے کے باعث شمالی کوریا میں زلزلہ بھی آیا تھا۔

  • امریکی صدرنے شمالی کوریاکے جارحانہ رویے کومعمولی قراردیدیا

    امریکی صدرنے شمالی کوریاکے جارحانہ رویے کومعمولی قراردیدیا

    واشنگٹن: براک اوبامانے شمالی کوریاکےجارحانہ رویے کو معمولی خطرہ قرار دیدیا، صدراوباماکہتے ہیں کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کےمسئلے سے نمٹنےاورلاحق خطرات کے مقابلے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ شمالی کوریاکےجواب میں دفاعی اقدامات کررہا ہے، انکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا مسئلہ ایسا نہیں جس کا کوئی آسان حل تلاش کیا جاسکے۔

    ان کاکہناتھاکہ امریکہ اپنے ہتھیاروں سےشمالی کوریا کو تباہ کرسکتاہے لیکن ایسے کسی بھی اقدام کے نتیجے میں جہاں جانی نقصان بہت زیادہ ہوگا وہیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ شمالی کوریا امریکہ کے انتہائی قریبی اتحادی جنوبی کوریا کا پڑوسی ہے۔

    صدراوباما کے انٹرویو کے نشرہونے سے چند گھنٹے قبل ہی جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا درمیانےفاصلے تک مار کرنے والےاپنےنئےمیزائل کادوسراتجربہ کرنےکی تیاری کررہاہے تاہم اس دعوےکی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

  • شمالی کوریا کا بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کا بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے ۔

    شمالی کوریا نے دور تک حدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے،حکام کے مطابق نیا ڈیزائن کردہ یہ بلیسٹک میزائل دشمنوں کی سرزمین پر مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے کی اہمیت کا حامل ہے۔

    سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق بلیسٹک میزائل کا تجربہ مغربی ساحلی کنارے کیا گیا،جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے خطے کیلئے عدم استحکام قرار دیا۔

  • شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا

    شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا

    اقوام متحدہ کی سخت پابندیوں کےباوجودشمالی کوریانےبیلسٹک میزائل ایک اور تجربہ کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق شمالی کوریا نےکم دوری تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی جانب لانچ کیے۔اطلاعات کےمطابق میزائل نے پانچ سوکلومیٹرکافاصلہ طے کیا۔

    میزائل تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئےجنوبی کوریا کےملٹری جنرل کا کہنا ہےکہ حالات کامسلسل جائزہ لےرہے ہیں، شمالی کوریاکی جانب سے کسی بھی جارحیت کےمقابلےکیلئےتیارہیں۔

  • شمالی کوریا نے اپنے آرمی چیف کو سزائے موت دے دی

    شمالی کوریا نے اپنے آرمی چیف کو سزائے موت دے دی

    سیول: شمالی کوریا نے اپنے چیف آف آرمی اسٹاف ری یونگ گِل کو سزائے موت دے دی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے جنوبی کوریا کی یون ہاپ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی سربراہ کو کرپشن اور ذاتی فوائد کے حصول کے الزامات کے تحت رواں ماہ موت کی سزا دی گئی۔

    دوسری جانب شمالی کوریا کے اندرونی معاملات سے باخبر ذرائع نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو جنرل ری یونگ کی سزائے موت کی تصدیق کی، جنرل ری، کورین پیپلز آرمی (کے پی اے) کے چیف آف جنرل اسٹاف تھے، جنھیں شمالی کوریا کے موجودہ حکمران کم جونگ ان نے 2013 میں مقرر کیا تھا۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے اس حوالے سے کوئی بیان دینے سے معذرت کرلی، لہذا اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی، 2011 میں کم جونگ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے متعدد اہم حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے۔

    گذشتہ برس اپریل میں بھی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ غداری اور توہین آمیز رویے کا مظاہرہ کرنے پر وزیرِ دفاع ہیون یونگ چول کو سزائے موت دے دی گئی تھی۔

    وزیرِدفاع ہیون یانگ چول دفاعی تقریبات میں اکثر سوتے ہوئے دیکھے گئے تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کم جونگ ان کے نظریات سے اتفاق نہیں کیا تھا، اوراپنے ردّعمل کا بھی اظہار کیا تھا۔