Tag: شمعون عباسی

  • کراچی کے لوگوں کو بے حس کہنے پر شمعون عباسی، حمیرا اصغر کے والدین پر برس پڑے

    کراچی کے لوگوں کو بے حس کہنے پر شمعون عباسی، حمیرا اصغر کے والدین پر برس پڑے

    اداکار شمعون عباسی، اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کی جانب سے کراچی کو ’بے حس‘ کہنے پر برس پڑے۔

    اداکار شمعون عباسی نے ویڈیو پیغام میں اداکارہ حمیرا اصغر کے انتقال سے متعلق والدین کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرویو کے دوران حمیرا اصغر کی والدہ نے ایک نامناسب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ بہت بے حس ہیں، کراچی شہر بڑا بے حس ہے اور بے درد ہے اور اس بے حسی کی وجہ سے حمیرا کو بہت کچھ سہنا پڑا، اس بیان کو سن کر افسوس ہوا۔

    سینئر اداکار نے سوال کیا کہ’  آپ سب 9 ماہ تک کہاں تھے؟ یہ وہی بیٹی ہے جس نے آپ سے مدد مانگی تھی اور آپ نے مدد دینے سے انکار کردیا تھا، یہ وہی بیٹی ہے نا  جس کے والد نے اس کی میت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آپ نے بیان تبدیل کردیا‘۔

    شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ’کیا آپ 9 ماہ تک حمیرا سے رابطہ نہ ہونے کے باوجود ایسا بھی نہیں کرسکے کہ کسی کزن یا لڑکے کو چند ہزار دے کر کراچی بھیج دیتے تاکہ حمیرا کا پتا چل سکتا لیکن آپ نے باآسانی اپنی ذمہ داریاں کندھوں سے جھاڑ کر ایک شہر پر الزام لگادیا اور کہہ دیا کہ کراچی شہر بہت بے در دہے، حمیرا سے قربت تو آپ کی ذمہ داری تھی، یہ کسی شہر یا لوگوں کی ذمہ داری نہیں تھی‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایسا نہیں تھا کہ ہم حمیرا کو بھول گئے تھے، ہم آپ کے انکار کے بعد اس کی تدفین کا فیصلہ کرچکے تھے، ہم نے سرد خانے کا بھی دورہ کیا، قریبی لوگوں کی قربتیں زیادہ ہوتی ہیں‘۔

    شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ’حمیرا کی موت سبق دے گئی ہے کہ اپنے چاہنے والوں پر نظر رکھیں، ان سے رابطہ رکھیں اور ان کی خیریت معلوم کرتے رہیں‘۔

  • شمعون عباسی نے سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر سوال اٹھا دیا

    شمعون عباسی نے سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر سوال اٹھا دیا

    پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر سوال اٹھا دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکار شمعون عباسی نے پوسٹ شیئر کی اور سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر شبے کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ عام طور پر میں بالی ووڈ کی خبروں پر توجہ نہیں دیتا لیکن یہ سیف علی خان کے کیس کی کہانی بے حد عجیب اور اعصاب شکن ہے، پہلا بیان اگلے بیان سے بالکل میل نہیں کھاتا۔

    شمعون عباسی نے کہا کہ اب سیف علی خان جن کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب زخم آیا تھا، لییلاوتی اسپتال سے پانچ دن کے بعد ایسے باہر نکل آئے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو؟‘

    اداکار کی پوسٹ وائرل ہوئی تو انہوں نے نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر وضاحت دی اور لکھا کہ جس طرح سے بھارتی اہلکار و اہلخانہ تفصیلات بتانے سے انکار کررہے ہیں۔

    شمعون عباسی

    شمعون عباسی نے لکھا کہ ’یہ ان لوگوں کے لیے بے عزتی کا باعث ہے جو کئی دہائیوں سے انہیں پسند کرتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ بھارتی حکومت اس معاملے میں مکمل اندھیرے میں ہے۔‘

    واضح رہے کہ سیف علی خان پر چند روز قبل ان کے گھر پر ایک شخص نے چاقو کے وار کیے تھے جس کے نتیجے میں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم انہیں صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    سیف علی خان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تیمور کی رونے کی آواز سن کر وہ کمرے میں داخل ہوئے تھے اور حملہ آور وہیں موجود تھا۔

  • شیری شاہ سے اس لیے شادی کی کیونکہ میں۔۔۔شمعون عباسی نے کیا کہا؟

    شیری شاہ سے اس لیے شادی کی کیونکہ میں۔۔۔شمعون عباسی نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے شیری شاہ سے شادی کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    اداکار شمعون عباسی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شیری شاہ کے ساتھ شرکت کی اور اپنی شادی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    شیری شاہ نے بتایا کہ میں نے شمعون کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔

    شمعون عباسی نے بتایا کہ ’شیری شاہ سے شادی کرکے اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کلچر کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا کیونکہ اس سے مجھے گھبراہٹ محسوس ہوتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کئی بار گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام ہوا پھر میری زندگی میں شیری آئیں، ہم دونوں پہلے ہی بہت اچھے دوست تھے۔

    اداکارز نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ ایسا ہمسفر چاہتا تھا جو میرے مسائل کو بیوی کے بجائے ایک دوسرے کے طور پر سمجھ سکے۔

    واضح رہے کہ اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی کی پہلی شادی جویریہ عباسی سے ہوئی جس سے ان کی ایک بیٹی ہے جبکہ دوسری شادی اداکارہ حمائہ ملک سے کی تھی ان کی دونوں شادیاں ناکام ہوئی جس کے بعد انہوں نے تیسری شادی شیری شاہ سے کی ہے۔

  • درخت کی چڑیل! شمعون عباسی کے ساتھ چودھویں کی رات کیا ہوا تھا؟

    درخت کی چڑیل! شمعون عباسی کے ساتھ چودھویں کی رات کیا ہوا تھا؟

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایتکار اور رائٹر شمعون عباسی نجی چینل کے شومیں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے درخت پر موجود ایک چڑیل کا قصہ سنایا۔

    میزبان نے شمعون عباسی سے سوال کیا کہ آپ ایک شو کرتے تھے، جس کا نام ”سائے“ تھا، اس کی شوٹنگ کے دوران کبھی کچھ ایسا واقعہ پیش آیا جسے آپ نہ بھلا پائے ہوں۔

    شمعون نے کہا کہ جی ہاں میں نے ”سائے“ کی 53 قسطیں بنائیں، انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں ایک مزار ہے، اس کے پیچھے کوئی علاقہ ہے، جس کے حوالے سے ہمیں کسی نے فون کرکے کہا کہ ایک درخت ہے، جس پر چڑیل ہوتی ہے۔ جو چودہویں کی رات نظر آتی ہے۔

    میں نے وہاں جانے کی ٹھان لی، جب ہم ملیر میں اُس جگہ پہنچے تو وہاں دور دور درخت تھے، مگر ان میں ایک درخت بالکل سوکھا ہوا تھا، اس کی شاخیں ایسے جارہی تھیں جیسے آندھی کے دوران درخت کی صورتحال ہوتی ہے، اس جیسا کوئی درخت وہاں موجود نہیں تھا۔

    اُسے دیکھتے ہی ہم نے انداز لگالیا کہ اس میں ضرور کچھ نہ کچھ تو ہے، ہم جان بوجھ کر چودہویں کی رات وہاں پہنچے تھے کہ ان چیزوں کو ریکارڈ کیا جاسکے۔

    ہم نے وہاں جاکر کیمرے لگادیئے اور دور آکر بیٹھ گئے اور انتظار کرتے رہے، دو ڈھائی گھنٹے گزر گئے مگر کچھ نہیں ہوا تو میں نے اپنی ٹیم سے کہا کہ چلو چلتے ہیں، تو جاتے جاتے میں نے لڑکوں سے کہا میں کچھ شاٹس لے لو ں۔

    میں درخت کے قریب چلا گیا اور میں نے تصاویر لینا شروع کردیں، لیکن جب میں واپس جانے کے لئے مُڑا تو میرے ہر طرف کانٹوں کی باڑ کھڑی ہوگئی، اس میں نہ اندر آنے کی کوئی جگہ تھی نہ باہر جانے کا کوئی راستہ تھا۔

    ’دو دن تک میری والدہ کی لاش کسی نے نہیں دیکھی اور یہ۔۔۔۔۔۔‘ شمعون عباسی نے کیا کہا؟

    یہ دیکھ کرمیرے رونگٹے کھڑے ہوگئے کہ اچانک یہ کانٹوں کی باڑ کہاں سے آگئی؟ میرے موجود لڑکوں نے اس پر چادریں ڈال کر اسے کھینچ کر ہٹایا۔اس رات میں واقعی بہت زیادہ ڈر گیا تھا۔

  • خطرناک حادثے کے بعد شمعون عباسی کی حالت اب کیسی ہے؟

    خطرناک حادثے کے بعد شمعون عباسی کی حالت اب کیسی ہے؟

    معروف اداکار شمعون عباسی جو کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، اداکار کی جانب سے حادثے کے بعد اپنے مداحوں کے لئے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شمعون عباسی کی جانب سے پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے آج ایک بڑے حادثے سے محفوظ رکھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اس حادثے میں اپنا ایک دانت بھی گنوا چکے ہیں۔


    شمعون عباسی کی جانب سے ایک اور پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

    اداکار کی جانب سے دو تصاویر شیئر کی گئیں، ایک تصویر میں تباہ حال گاڑی جبکہ دوسری تصویر میں انہیں زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    شمعون عباسی کا تصویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ گاڑی کے ساتھ اپنی اسکرین بھی چلی گئی۔ساتھ انہوں نے ہنسنے کا ایموجی کا بھی لگایا۔

    اداکار کا اپنے چاہنے والوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ میں ریکوری موڈ پر ہوں۔صحت یابی کی جانب گامزن ہوں۔

  • شمعون عباسی کار حادثے میں شدید زخمی

    شمعون عباسی کار حادثے میں شدید زخمی

    معروف اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ان کا دانت بھی ٹوٹ گیا۔

    سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ اسٹیٹس شیئرکرتے ہوئے شمعون عباسی نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔

    شیئر کئے گئے اسٹیٹس میں شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میری گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دانت ٹوٹ گئے ہیں جبکہ چوٹ لگنے کی وجہ سے خون بھی نکلا ہے۔

    شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ خطرے کی بات نہیں ہے، انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

    شمعون عباسی کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے دعائیہ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

  • شمعون عباسی نے تیسری شادی کیوں کی؟

    شمعون عباسی نے تیسری شادی کیوں کی؟

    معروف پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے اپنی سابقہ شادیوں اور حال ہی میں کی جانے والی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کی اور تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

    پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی 3 شادیوں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق لینے کے بعد ان کی دونوں سابقہ بیگمات بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔

    شمعون نے اپنی سابقہ بیگمات حمائمہ ملک اور جویریہ عباسی کا ذکر کرتے ہوئے اپنی تیسری شادی پر بھی بات کی۔

    شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں نے تیسری شادی کیوں کی؟ جس پر میرا جواب ہوتا ہے کہ مجھے بیوی کی ضرورت تھی اس لیے شادی کی، مجھے گرل فرینڈ نہیں رکھنی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے والد نے سکھایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈ کا کوئی رواج نہیں ہے اسی لیے انہوں نے شادیاں کی، لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پا رہے کہ لڑکی کو دوست (گرل فرینڈ) بنا کر رکھنے سے بہتر شادی ہے۔

    شمعون کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان میں شادیوں پہ یقین رکھتا ہوں اور خدا بھی شادیاں کرنے کا حکم دیتا ہے، اس لیے انہوں نے گرل فرینڈ رکھنے پر ہمیشہ شادیوں کو فوقیت دی۔

    انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں، حمائمہ ملک اور جویریہ عباسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد ان کی سابقہ بیویاں پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں اور دونوں ان سے بڑی اسٹارز ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکار شمعون عباسی نے گزشتہ ماہ اپریل میں خود سے کم عمر اداکارہ شیری شاہ سے تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

    اس سے قبل شمعون عباسی نے پہلی شادی 1997 میں جویریہ عباسی سے کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    بعد ازاں 2010 میں انہوں نے اداکارہ حمائمہ ملک سے دوسری شادی کی تھی لیکن ان کی شادی محض 3 سال چلی اور 2013 میں طلاق پر ختم ہوئی۔