Tag: شمولیت کا فیصلہ

  • نواز شہباز ملاقات ، مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں  شمولیت کا فیصلہ آج متوقع

    نواز شہباز ملاقات ، مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شمولیت کا فیصلہ آج متوقع

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف آج کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سےاہم ملاقات کریں گے ، جس میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے مارچ میں (ن) لیگ کی شمولیت کا فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف آج کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سےاہم ملاقات کریں گے ، جس میں شہبازشریف آزادی مارچ پر پارٹی رہنماؤں کے خدشات سے نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

    جس کے بعد مولانافضل الرحمان کے مارچ میں مسلم لیگ (ن) کی شمولیت کا فیصلہ متوقع ہے۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوا تھا ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، راجہ ظفر الحق، احسن اقبال سمیت مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کی حامی نہیں جبکہ جونیئرقیادت نے مارچ میں شرکت کی تجویز دی تھی۔

    جاویدلطیف،امیرمقام اور سینیٹرپرویزرشید مولانافضل الرحمان کےآزادی مارچ میں شرکت کےحامی ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پارٹی نے سفارشات تیار کر لی ہیں ، حتمی فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔

    مزید پڑھیں : ن لیگی مرکزی قیادت نے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کے مارچ میں شرکت کو پارٹی کے لیے نقصان دہ قراردیا اور اتفاق ہوا کہ نوازشریف کے سامنے تجاویزاور خدشات رکھی جائیں آخری فیصلہ وہی کریں گے۔

    یاد رہے 3 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہبازشریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں پیپلزپارٹی کوساتھ ملانے کی ہدایت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ جب  تک پیپلزپارٹی ساتھ نہ ہوں، مارچ میں تاخیرکی جائے، اپوزیشن کا اتفاق ہو جائے، تو شہبازشریف خود مارچ کی قیادت کریں۔

    اس پر شہباز شریف نےجواب میں کہا تھا کہ صحت اس چیز کی اجازت نہیں دیتی، ڈکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے. اس پر فیصلہ ہوا کہ احسن اقبال اوردیگر رہنما مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

  • سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    کوئٹہ : بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، سابق وزیر اعظم میرظفراللہ جمالی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں‌ ن لیگی ارکان کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما میر ظفراللہ جمالی نے پی ٹی آئی صوبائی صدر سردار یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

    ٹیلیفونک گفتگو میں یار محمدرند کی جانب سے ظفراللہ جمالی کی ملک وقوم کیلئے خدمات کی تعریف کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل مسلم لیگ نواز کے رہنما ذوالفقار کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے

     چیئرمین عمران خان نے ذوالفقار کھوسہ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدلے گا۔

    خیال رہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے کچھ روز قبل پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ

    جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ

    اسلام آباد: جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، مریم نواز،سعدرفیق ،احسن اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ، جاوید ہاشمی ملتان میں نوازشریف
    کیلئےجلسے کا اہتمام کرینگے ، نوازشریف جلسے میں جاوید ہاشمی کی شمولیت کاباقاعدہ اعلان کرینگے۔

    این اے149سے جاویدہاشمی کسی صورت قبول نہیں، ن لیگی بلدیاتی نمائندے

    یاد رہے کہ 2 روز قبل جاویدہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کےمعاملے پربلدیاتی نمائندوں کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں ن لیگی بلدیاتی نمائندوں کے جاویدہاشمی کے خلاف نعرے لگائے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ این اے149سے جاویدہاشمی کسی صورت قبول نہیں، جاویدہاشمی پہلےبھی ن لیگ سےغداری کرچکے ہیں، حلقہ 149کا ٹکٹ شیخ طارق رشید کو دیاجائے۔

    واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیتے ہیں، خوشی سے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے کر عوام کے پاس جارہا ہوں۔

    جس کے بعد پی ٹی آئی نے جاویدہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی اورانہیں شوکازنوٹس جاری کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : جاویدہاشمی کاتحریک انصاف کی صدارت سےمستعفی ہونےکااعلان


    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاویدہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔