Tag: شمولیت

  • فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا پیپلز پارٹی کا مشن ہے، اور وہ وقت دور نہیں کہ جب فاٹا صوبے کا حصہ ہوگا اور اسے خطے میں مکمل نمائندگی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے ملک عمائدین سے ملاقات کی جس کے بعد 18 ملک عمائدین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    ملاقات کے دروان آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ ملکی سرحدوں کے نگہبان تھے، فاٹا والوں نے دہشت گردوں کے زخم کھائے اور مزاحمت کی، انہیں اس وقت روزگار اور جدید اسپتال کی ضرورت ہے۔

    فاٹا انضمام: اسلام آباد میں دھرنا ہوا تو پی پی شامل ہوگی، آصف زرداری

    اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کے ثمرات فاٹا کے عوام کو بھی ملیں یہ ان کا حق ہے، وزیرستان میں وانا سب سے خوبصورت علاقہ ہے، سازش کے تحت یہاں آگ بھڑکائی گئی اور امن تباہ کیا گیا۔

    آصف زرداری نے  کہا کہ فاٹا کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائی جائے، فاٹا کے عوام کی خواہش ہے کہ اُن کے علاقے کو خیبرپختونخواہ میں ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی سطح پر اٹھنے والی آواز کا ساتھ دیا ہے۔

    فاٹا اور اسلام آباد سے سینیٹ کا انتخابی شیڈول روک لیا گیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام ترقی چاہتے ہیں، انہیں جدید اسپتال اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہیے۔

    خیال رہے گذشتہ دنوں آصف علی زرداری نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ آئندہ حکومت مخلوط بنے گی کسی کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہیں ملے گی۔

    نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ لینے کے بعد میاں صاحب نے گریٹر پنجاب کی سیاست کی، حکومت نے میرے رکن قومی یا سندھ اسمبلی کو کوئی فنڈ نہیں دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ (ن) کراچی کے رہنماء کی پی ٹی آئی میں شمولیت

    مسلم لیگ (ن) کراچی کے رہنماء کی پی ٹی آئی میں شمولیت

    کراچی: پاکسستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور ضلع غربی کے حلقہ این اے 241 کے سابق امیدوار سیف الرحمان نے ساتھیوں سمیت  تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان انصاف ہاؤس میں‌ باضابطہ پریس کانفرنس میں کیا گیا اس موقع پر عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    مسلم لیگ (ن) کراچی کے رہنما سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تبدیلی کے نعرے سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا ارداہ کیا کیوں کہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) موروثی جماعت بن چکی ہے جو ملک کے مقدس اور معتبر اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہے جو کہ کسی بھی محب الوطن فرد کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے مسلم لیگ کارکنان اور رہنماؤں کوخوش آمدید کہتے ہوئے ان کی شمولیت کو کراچی کی سیاست میں تبدیلی سے گردانا، انہوں نے سیف الرحمان کو تحریک انصاف کا پرچم بھی پیش کیا۔

    یا د رہے تحریک انصاف میں سمولیت اختیار کرنے والے سیف الرحمان ماضی میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے عام انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

    جوں جوں عام انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور سیاست دانوں کی اپنی سابقہ جماعتوں سے نئی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی عروج پر ہے جس سے گمان ہوتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں امیدواروں کے درمیان بھرپور ٹاکرا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سابق کرکٹرعبدالرزاق کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کاامکان

    سابق کرکٹرعبدالرزاق کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کاامکان

    دبئی : سابق کرکٹر عبدالرزاق کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر عبدالرزاق کی پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار سے دبئی میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں عبدالرزاق نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی، کچھ دنوں تک عمران خان سے ملاقات طے کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر عبدالرزاق عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے فیس بک پر اپنی اور کرکٹر عبدالرزاق کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان ڈار کرکٹر عبدالرزاق کو پی ٹی آئی کا مفلر دے رہے ہیں۔

    سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے تحریک انصاف میں شمولیت کی رضامندی ظاہر کردی۔


    مزید پڑھیں : سیاست میں‌ ہوتا تو پی ٹی آئی جوائن کرتا، یونس خان


    واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹر یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سیاست میں آئے اور کوئی پارٹی جوائن کرنا پڑی تو پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کروں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی مخالفت کے باوجود ، یورپی ممالک کی چین کے تجویز کردہ بینک میں شمولیت

    امریکی مخالفت کے باوجود ، یورپی ممالک کی چین کے تجویز کردہ بینک میں شمولیت

    چین : یورپ کے کئی ممالک نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود چین کے تجویز کردہ بینک میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    چین کی جانب سے ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایشیئن انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بنک کی تجویزعالمی سطح پرانتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے، کئی یورپی اقوام کی جانب سے شمولیت کے مثبت اعلانات سامنے آچکے ہیں۔

    چین کی سرکاری ایجنسی کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود اس بینک میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کی شمولیت سے ایک فیصلہ کن تقویت حاصل ہوئی ہے اور مخالفت کرنے والی امریکی لابی میں دراڑ پیدا ہوئی۔

  • ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کیلئےکمیٹی کا قیام

    ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کیلئےکمیٹی کا قیام

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ حکومت میں شمولیت کا عندیہ دیدیا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت دی ہے جو اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کرے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، اس دوران پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے براہ راست اراکین اسمبلی سے تین بار ایم کیو ایم کے شمولیت کے حوالے سے پوچھا۔تاہم کسی نے بھی رائے دینے سے گریز کیا۔

    اس دوران پیپلزپارٹی کے رکن نادرمگسی کو شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے براہ راست مخاطب کیا اور کہا کہ آپ بتائیں کہ یہ فیصلہ درست ہے یا نہیں؟ جس پر نادر مگسی کا کہنا تھا کہ ذاتی پسند ناپسند سے ہٹ کر سیاسی طور پر ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ درست ہے ۔

    اس دوران پیپلزپارٹی کی خاتون رکن کلثوم چانڈیو نے بھی اس دوران کھڑے ہوکر ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کی واضح حمایت کی جس کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ آپ لوگوں کی رائے مجھے مل گئی ہے اور وہ اجلاس ختم کرکے چلے گئے ۔

    اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر اپنی جماعت کے اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہمیشہ سے سندھ حکومت کی گورننس کے خلاف باتیں کرتے تھے اب انہیں اپنی رائے تبدیل کرلینی چاہیے کیونکہ سندھ کے علاوہ ہر صوبے میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ۔

  • ناراض لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے رابطہ

    ناراض لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے رابطہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے،ناراض لیگی رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے غیر مشروط ہری جھنڈی دکھا دی۔

    مسلم لیگ نواز کی پنجاب سے مزید وکٹیں گرنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق ناراض لیگی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے رابطہ کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بعض سابق ایم این ایز سمیت موجودہ ایم پی اے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں، لیگی رہنماؤں کا تعلق جنوبی پنجاب سے بتایا جا رہا ہے ۔

    مانسہرہ کے حلقہ پی کے 56سے ن لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم پی اے وجیہ الزمان پارٹی سے ناراضگی کے بعد پی ٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔اس حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

  • وائس ایڈمرل (ر)جاوید اقبال نےپیپلزپارٹی جوائن کرلی

    وائس ایڈمرل (ر)جاوید اقبال نےپیپلزپارٹی جوائن کرلی

    لاہور: تحریک انصاف کے بانی وائس چیئرمین وائس ایڈمرل ریٹائرڈ جاوید اقبال نے آصف زرداری کے ساتھ ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل مرد حر آصف زرداری ہیں۔

    وائس ایڈمرل ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس میں کیا۔

    جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں ان کی شمولیت غیرمشروط ہے، وہ آج سمجھتے ہیں کہ ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی، اس لئے حقائق کا ادراک نہ کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف برادران، عمران خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ کام کیا ہے لیکن وہ محسوس کرتے ہیں کہ اصل مرد حر آصف زرداری ہیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو سے بھی ان کی ملاقاتیں تھیں۔

    وہ پیپلز پارٹی کے منشور سے اتفاق کرتے ہیں۔ آصف زرداری سے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی قیادت میں ینگ سی ای اوز کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔