Tag: شناختی کارڈ لازمی قرار

  • کباڑ کا سامان خریدنے اور بیچنے پر بڑی پابندی عائد

    کباڑ کا سامان خریدنے اور بیچنے پر بڑی پابندی عائد

    کراچی : سندھ پولیس نے شہر میں چوری کے سامان کی خرید و فروخت کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھا لیا کباڑ کا  سامان خریدنے اور بیچنے پر بڑی پابندی عائد کردی۔ 

    اس حوالے سے پولیس حکام نے کہا ہے کہ کباڑیوں کو سامان کی خرید و فروخت کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

    اس اقدام کا مقصد چوری کے سامان کی خرید و فروخت کی روک تھام ہے پولیس کے مطابق قومی شناختی کارڈ کی انٹری نہ کرنے والے کباڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کباڑیوں کی دکانوں پر بغیر شناختی کارڈ سامان خریدنا یا بیچنا چوری تصور ہوگا، اس سلسلے میں پولیس نے رنچھوڑ لائن کباڑ مارکیٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے۔

    اس دوران کباڑ مارکیٹ میں خرید و فروخت ہونے والے سامان کاریکارڈ چیک کیا گیا، آپریشن کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس کی بھی مدد لی گئی۔

    مذکورہ ڈیوائس سے خرید و فروخت ہونے والے موٹرسائیکل انجن کو چیک کیا گیا، پولیس نے کباڑ مارکیٹ کے دکانداروں پر واضح کیا کہ شناختی کارڈ اور انٹری کے بغیر خریدا گیا سامان چوری شدہ تصور کیا جائے گا۔

  • موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار

    موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار

    کراچی: سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں، موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے گئے، مدارس اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے علاوہ موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس بیچنے والوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    صوبائی مشیرِ اطلاعات مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ صوبے اور کراچی کو کرائم فری زون بنا دیا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کام یاب رہا ہے۔ ہدفی آپریشن کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز نے اعداد و شمار دیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس بیچنے والوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگانے کے لیے قانون سازی کریں گے۔

    مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کے داخلے کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں: سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس: مدارس اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ


    خیال رہے آج وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا 23 واں اجلاس ہوا، جس میں کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری، صوبائی وزیر ناصر شاہ، مشیرِ اطلاعات مرتضیٰ وہاب، ایڈووکیٹ جنرل، ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صوبے اور کراچی میں امن قائم کرنے کے حوالے سے بریفنگ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن کی صورتِ حال ہے لیکن 3 واقعات چینی قونصلیٹ حملہ، لانڈھی اور گلستان جوہر میں دھماکا افسوس ناک ہیں۔