Tag: شناخت ہوگئی

  • امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت ہوگئی

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت ہوگئی

    لاہور: ملتان میں فائرنگ سے امیر بالاج ٹیپو کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور ٹیم کے سرغنہ کی شناخت ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت کرلی گئی، سرغنہ کا نام بلاول ہے جس کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق بلاول قتل کے اگلے روز ہی سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا، بلاول نے شادی میں شرکت کیلئے کرائے کی گاڑی لی تھی۔

    امیر بالاج ٹیپو کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟ اہم پیش رفت

    پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی اور ڈرائیور نعمان کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے بلاول کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ بھی کر لیا۔

    واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو  افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

    ملزم مظفر حسین نے شاٹ گن کا لائسنس حاصل کر رکھا تھا اور اپنے والے لائسنس سے ہی امیر بالاج کو قتل کیا، امیر بالاج پر فائرنگ شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے کی گئی، حملے کے وقت لوگ امیر بالاج کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف تھے۔

  • سلمان تاثیربرسی تقریب حملہ ،ملزمان کی شناخت

    سلمان تاثیربرسی تقریب حملہ ،ملزمان کی شناخت

    لاہور: سلمان تاثیر کی یاد میں تقریب پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی  ہے، پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے جبکہ پیپلزپارٹی نے واقعے کو قومی ایکشن پلان کے لیے ٹیسٹ کیس قرار دے دیا ہے۔

    سابق صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سلمان تاثیر کی برسی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ فوٹیج کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ایسی تقریب کے دوران ہنگامہ آرائی کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماء اورنگزیب برکی نے واقعہ کو قومی ایکشن پلان کا پہلا ٹیسٹ کیس قرار دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

  • معصوم طلباء کو خون میں نہلانے والوں کی شناخت ہوگئی، ذرائع

    معصوم طلباء کو خون میں نہلانے والوں کی شناخت ہوگئی، ذرائع

    پشاور: اسکول حملے میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہیں، حملے کی قیادت کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر لئیس خان کر رہا تھا جبکہ دہشتگردوں کے زیرِ استعمال گاڑی بھی متعلقہ تھانے منتقل کر دی گئی ہے۔

    پشاور میں معصوم طلباء کو خون میں نہلانے والے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پر حملے کی قیادت کالعدم تحریکِ طالبان مہمند ایجنسی کا کمانڈر لئیس خان کررہا تھا، جس کا تعلق اپر دیر سے بتایا جاتا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک ٹوپی بھی ملی ہے ،جس پر کمانڈر اپر دیر کے الفاظ تحریر ہیں۔

    دوسری جانب پشاور واقعے میں دہشت گردوں کے زیرِ استعمال بر آمد ہونیوالی گاڑی متعلقہ تھانے منتقل کردی گئی ہے، پولیس کے مطابق گاڑی نمبر ون ایٹ سیون کا چیسس اور انجن نمبر بھی حاصل کرلیا گیا ہے، جسے تصدیق کےلیے مختلف اداروں کو بھجوایا گیا ہے۔

    سوزوکی کیری کا رنگ سفید اور بشیر عنایت نامی شخص کی ملکیت ہے، انسدادِ دہشتگردی کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر تفتیش شروع کر چکی ہے، تحقیقاتی ٹیم اسکول کے مختلف اطراف کی فوٹو گرافی بھی کرے گی۔

    واضح رہے گزشتہ روز دہشت گردوں نے پشاور آرمی اسکول پر حملہ کر کے 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوگئے تھے، حملہ کی ذمہ داری تحریکِ طالبان نے قبول کی تھی ، ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ آپریشن ضربِ عضب کے جواب میں کیا گیا۔