Tag: شنگھائی الیکٹرک

  • شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹ گیا

    شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹ گیا

    کراچی : شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹ گیا، کراچی کے شہری پر امید تھے کہ کمپنی کے آنے سے بجلی کا نظام بہترہونے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عارف حبیب گروپ کے چئیرمین عارف حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ کے الیکٹرک اور شنگھائی الیکٹرک کے درمیان خریداری کی ڈیل ختم ہوگئی اور چینی کمپنی نے خریدنے کی پیشکش واپس لے لی ہے۔

    عارف حبیب کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کو خریدنے کا معاہدہ مکمل نہیں ہوسکا ، کمپنی نے اس بار ظہار دلچسپی کا لیٹر اسٹاک ایکسچینج کو نہیں بھیجا اور اس مرتبہ خط کی تجدید کیلئےکوئی رابطہ نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہری پر امید تھے کہ چینی الیکٹرک کمپنی کے آنے سے بجلی کا نظام بہترہونے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔

    عارف حبیب کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی پاور کئی سال سے کے الیکٹرک خریدنے کی کوششوں میں تھی، شنگھائی اور کے الیکٹرک کے 66.40 فیصد حصص انتظامی کنٹرول خریدنے کی خواہش رکھتا تھا۔

    چینی کمپنی نے سال 2016 میں پہلی بار کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے پاکستان کی تاریخ میں کسی کمپنی کی دوسری کمپنی کو خریدنے کی سب سے طویل عرصے رہنے والی پیشکش اب ختم ہوگئی ہے۔

  • کےالیکٹرک کی خریداری : شنگھائی الیکٹرک نے بڑی پیشکش کردی

    کےالیکٹرک کی خریداری : شنگھائی الیکٹرک نے بڑی پیشکش کردی

    کراچی : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک نے ایک بار پھر بڑی رقم کی پیشکش کردی۔

    اس حوالے سے سعودی گروپ کے انویسٹمنٹ ایڈوائزر شان عباس اشعری نے کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دی، کے الیکٹرک کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر الجموعیہ گروپ نے ادارے کو دو ارب ڈالر تک میں فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    عباس اشعری نے بتایا کہ شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ ڈیل دوبارہ ہوگی، شنگھائی الیکٹرک نے1ارب 77کروڑ ڈالر کی پیشکش کی تھی، اتنے سال گزر جانے کے بعد اب دوبارہ آفر دی جائے گی ،

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تو ہوگی کہ یہ 2 ارب ڈالر تک جائے، شنگھائی الیکٹرک کی ڈیل ہوجاتی ہے تو کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا، اس وقت سعودی اور کویتی گروپ کےالیکٹرک کے بڑے شیئر ہولڈرز ہیں۔

    شان اشعری نے کہا کہ اس وقت شہر کراچی کی ڈیمانڈ 5 ہزار میگاواٹ ہونی چاہیے تھی، اگر تمام صنعتیں کے الیکٹرک پر منتقل ہوجائیں تو یہ ڈیمانڈ تیزی سے بڑھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے پاکستان سرمایہ کاری کرنے کے لیے بہترین ملک ہے، یورپ میں آبادی تیزی سے کم ہونے کی وجہ سے وہ ریٹرن نہیں ملتا جو پاکستان میں ہے تاہم پاکستان میں سعودی اور کویتی گروپ کے سرمایہ کاروں کے ساتھ جو کے الیکٹرک میں ہوا اس کے بعد ان ممالک کے نجی شعبے کے سرمایہ کار بہت پریشان ہیں۔

  • شنگھائی الیکٹرک نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو  خریدنے کیلئے بولی جمع کرادی

    شنگھائی الیکٹرک نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کیلئے بولی جمع کرادی

    چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنےکیلئے بولی جمع کرادی ، کے الیکٹرک کراچی میں بجلی سپلائی کرنے والی واحدپرائیویٹ کمپنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کے چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد شیئر خریدنےکیلئے بولی جمع کرادی۔

    شنگھائی الیکٹرک پچھلےچھ سالوں سے کے الیکٹرک کے شیئرز خریدنے کی کوشش کر رہی ہے مگر کچھ قانونی اور ریگولٹری منظوریوں کا انتظار ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں شنگھائی الیکٹرک اپنا شیئر خریدنے کا اعلان مقامی اخباروں میں چھپوادیا ہے۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک کراچی میں بجلی سپلائی کرنے والی واحدپرائیویٹ کمپنی ہے۔

    یاد رہے جون میں کے الیکٹرک اور شنگھا ئی الیکٹرک کے درمیان خریداری کی ڈیل ختم ہوگئی تھی اور چینی کمپنی نے خریدنے کی پیشکش واپس لے لی تھی۔

    شنگھائی الیکٹرک، کے الیکٹرک کے 66.40 فیصد حصص انتظامی کنٹرول خریدنے کی خواہش رکھتا ہے

  • شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش واپس لے لی

    شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش واپس لے لی

    کراچی: کے الیکٹرک اور شنگھا ئی الیکٹرک کے درمیان خریداری کی ڈیل ختم ہوگئی، چینی کمپنی نے خریدنے کی پیشکش واپس لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے الیکٹرک کو خریدنے کا معاہدہ مکمل نہیں ہوسکا، شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش واپس لے لی۔

    شنگھائی الیکٹرک، کے الیکٹرک کے 66.40 فیصد حصص انتظامی کنٹرول خریدنے کی خواہش رکھتا ہے، شنگھائی الیکٹرک نے سال 2016 میں پہلی  بار کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے پاکستان کی تاریخ میں کسی کمپنی کی دوسری کمپنی کو خریدنے کی سب سے طویل عرصے رہنے والی پیشکش ہے جو کہ اب ختم ہوگئی۔

  • شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کی خریداری کے لئے نیا خط جاری

    شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کی خریداری کے لئے نیا خط جاری

    کراچی:چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کے لئے ایک بار پھر اظہار دلچسپی کا خط جاری کردیا، کے الیکٹرک نے بھی نیا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے الیکٹرک کی فروخت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تیار ہیں ، کے الیکٹرک کو شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے اظہار دلچسپی کا نیا خط موصول ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شنگھائی الیکٹرک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر اعظم نے شنگھائی الیکٹرک کی فروخت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی فروخت میں ’ملٹی ایئر ٹیرف‘کا منظور نہ ہونا بنیادی رکاوٹ ہے جبکہ کے الیکٹرک کی فروخت کے حوالے سے ضروری ریگولیٹری اور دیگر منظوریاں بھی درکار ہیں۔

    تاہم اس کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے 78ارب روپے کے واجبات ہیں اور ایف آئی اے نے تجویز دی ہے کہ واجبات کی ادائیگی تک کے الیکٹرک کو ٹرانسفر نہ کیا جائے۔

    پاکستان میں اس ڈیل کے منیجر عارف حبیب لمیٹڈ نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے، جس میں نیا خط موصول ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ 26 مارچ کو شنگھائی الیکٹرک کے اظہار دلچسپی کے خط کی مدت تیسری بار ختم ہوگئی تھی، شنگھائی الیکٹرک, کے الیکٹرک کے 66 فیصد شئیرز خریدنا چاہتی تھی اور کے الیکٹرک کوخریدنے کے اپنے فیصلےپر اب بھی قائم ہے۔

    شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے الیکٹرک کوخط موصول ہوا تھا، جس کے بعد ڈیل منیجرعارف حبیب لمیٹڈ نے ایس ای سی پی سے مزید رہنمائی مانگ لی تھی اور اظہار دلچسپی کے نئے خط کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2005 میں نجی شعبے میں تبدیل کردیا گیا تھا اور چار سال بعد دبئی کے ایک گروپ نے اس کے حصص خرید لیے تھے جس کے بعد 2009 سے یہ کمپنی ابراج گروپ کے ماتحت ہوگئی تھی۔

    کے الیکٹرک کے چھیاسٹھ فیصد حصص دبئی کی کمپنی ابراج گروپ کے پاس ہیں جبکہ بقیہ چوبیس فیصد حصص حکومت پاکستان کے پاس ہیں، کے الیکٹرک کراچی کو بجلی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شنگھائی الیکٹرک کو کے الیکٹرک کی فروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    شنگھائی الیکٹرک کو کے الیکٹرک کی فروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    کراچی : چائینز کمپنی شنگھائی الیکٹرک کو کے الیکٹرک کی فروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، کے الیکٹرک خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک کے اظہار دلچسپی کے خط کی مدت تیسری بار  ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کےا لیکٹرک خریدنے کیلئے شنگھائی الیکٹرک کےاظہار دلچسپی کےخط کی مدت ختم ہوگئی ، 26 مارچ کو شنگھائی الیکٹرک کے اظہار دلچسپی کے خط کی مدت تیسری بار ختم ہوئی۔

    شنگھائی الیکٹرک, کے الیکٹرک کے 66 فیصد شئیرز خریدنا چاہتی تھی اور کےالیکٹرک کوخریدنے کےاپنے فیصلےپر اب بھی قائم ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹی ائیر ٹیرف کا منظور نہ ہونا کے الیکٹرک کی فروخت میں بنیادی رکاوٹ ہے جبکہ پونے 2سال میں بھی کے الیکٹرک کی فروخت کامعاملہ اظہاردلچسپی کے خط سےآگے نہ بڑھ سکا۔

    شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے الیکٹرک کوخط موصول ہوا ، جس میں کے الیکٹرک کی فروخت کے ڈیل منیجر عارف حبیب لمیٹڈ نے بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

    ڈیل منیجرعارف حبیب لمیٹڈ نے ایس ای سی پی سے مزید رہنمائی مانگ لی ہے اور اظہار دلچسپی کے نئے خط کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2005 میں نجی شعبے میں تبدیل کردیا گیا تھا اور چار سال بعد دبئی کے ایک گروپ نے اس کے حصص خرید لیے تھے جس کے بعد 2009 سے یہ کمپنی ابراج گروپ کے ماتحت ہوگئی تھی۔

    کے الیکٹرک کے چھیاسٹھ فیصد حصص دبئی کی کمپنی ابراج گروپ کے پاس ہیں جبکہ بقیہ چوبیس فیصد حصص حکومت پاکستان کے پاس ہیں، کے الیکٹرک کراچی کو بجلی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک خریدنے میں اظہار دلچسپی

    شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک خریدنے میں اظہار دلچسپی

    کراچی : کے الیکٹرک خریدنے کے لئے چینی کمپنی میدان میں آگئی، شنگھائی الیکٹرک سوادوارب روپے کے حصص خریدے گی۔

    چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں جمع کروائے گئے اعلامیہ کے مطابق چینی کمپنی کے الیکٹرک میں دو ارب تیس کروڑ ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے تاہم ابھی کے الیکٹرک سے کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ہے، ڈیل اور سرمایہ کاری کے حجم کے بارے میں بھی معاملات زیر غور ہیں ۔

    اعلامیہ کے مطابق شنگھائی الیکٹرک کے علاوہ بولی میں اور کمپنیاں بھی شامل ہونگی، کے الیکٹرک کے چھیاسٹ فیصد حصص دبئی کی کمپنی ابراج گروپ کے پاس ہیں جبکہ بقیہ چوبیس فیصد حصص حکومت پاکستان کے پاس ہیں، کے الیکٹرک کراچی کو بجلی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔

    دبئی میں قائم نجی ایکیوٹی فرم ابراج گروپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ کے الیکٹرک،جو کراچی اوراس کے مضافات میں 22لاکھ صارفین کو بجلی مہیا کرتی ہے، میں اپنے 66فیصد حصص فروخت کرنا چاہتی ہے ۔