Tag: شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس

  • افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا

    افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا

    اسلام آباد : افغانستان پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا،افغانستان ایس سی او کا ممبرنہیں بلکہ آبزرور ریاست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کو ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے دعوت نہیں دی گئی، پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں۔

    افغانستان ایس سی او کا ممبرنہیں بلکہ آبزرور ریاست ہے، جس کی رکنیت غیرفعال ہے، افغانستان7 جون 2012 کو ایس سی او کا آبزرور بنا جبکہ ستمبر 2021 سے رکنیت غیرفعال ہے۔

    سفارتی ذرائع نے کہا کہ افغان حکومت ایس سی او رکن بنی لیکن فی الوقت امارات اسلامی افغانستان برسر اقتدا رہے، امارات اسلامی افغانستان نے ایس سی او معاہدے کی اکثرشقوں کوتسلیم نہیں کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی افغانستان افغان حکومت کو پیشروحکومت تسلیم نہیں کرتی ساتھ اپنی چندذمہ داریوں اورفرائض کوتسلیم نہیں کرتی۔

    سفارتی ذرائع نے مزید کہا کہ ایس سی او کے دو آبزرور ممالک افغانستان اور منگولیا ہیں، ایس سی او اجلاس 2024 میں ایس سی او ڈائیلاگ پارٹنرز کو بھی مدعو نہیں کیاگیا، ایس سی او سیکرٹریٹ نے صرف آبزروررکن منگولیا کو مدعوکیا ہے۔

    ایس سی او چارٹر کے مطابق رکن ممالک اتفاق رائے سے ہی کسی آبزرور کو مدعوکرسکتے ہیں اور ایس سی او آبزرور اور ڈائیلاگ پارٹنرز ایس سی او بحث میں حصہ نہیں لے سکتے، ایس سی اودستاویزات کوحتمی شکل نہیں دے سکتے اور دستاویزات پردستخط نہیں کرسکتے۔

  • فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو، وزیراعظم شہباز شریف

    فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو، وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور ایس ای او پلس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے فلسطین کی صورتحال سے متعلق دو ٹوک موقف اپنایا، انھوں نے کہا کہ دیرینہ تنازعات کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دوریاستی حل کا حامی ہے، اسرائیل کی جانب سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بےگھر کیا گیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا، انھوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

    شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششیں تیز کرے، عالمی برادری غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے کوششیں تیزکرے۔

    انھوں نے اسرائیلی کو جوابدہ بنانے اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے، عالمی عدالتی انصاف بہیمانہ کارروائیوں کو نسل کشی قراردے چکی۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ فلسطین میں 37ہزار کےقریب معصوم لوگوں کو شہید کیا جاچکا ہے، فلسطین کے شہدا میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

  • وزیراعظم  آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے

    وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے، وزیراعظم کواجلاس میں شرکت کی دعوت روسی صدر کی طرف سے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان کا 20واں اجلاس آج 10 نومبر کو منعقد ہوگا ، اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدکیا جائے۔

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    خیال رہے روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی جبکہ چینی صدرشی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : روسی صدرکی وزیراعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

    ذرائع کے مطابق کورونا کی دوسری لہرکے باعث اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوگا، کورونا، افغان مسئلے سمیت اہم تنازعات اور دہشت گردی اجلاس کے اہم موضوعات ہوں گے جبکہ انسانی و منشیات اسمگلنگ،منظم وسائبرجرائم پربھی گفتگوہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 مبصرممالک افغانستان،بیلاروس،ایران،منگولیا بھی شرکت کریں گے جبکہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دارممالک آرمینیا،آذربائیجان ، کمبوڈیا،نیپال،سری لنکا،ترکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔