Tag: شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس

  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: بھارت کا  اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: بھارت کا اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار

    اسلام آباد : بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ، اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔

    ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

    خیال رہے پاکستان نے ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوائے تھے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا ہے تاہم ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی ہے، وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے۔

  • وزیراعظم آج  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

    آستانہ : وزیراعظم شہباز شریف آج قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اپنا دورہ تاجکستان مکمل کرکے قازقستان پہنچیں گے ،جہاں وہ ایس سی او کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    اس دوران وزیراعظم کی روسی اور چینی صدر سے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    چین اور روس کے صدر بھی آستانہ پہنچ گئے ہیں ، قازقستان کے صدرنے ان کااستقبال کیا تاہم اس باربھارتی وزیراعظم مودی شرکت نہیں کررہے، ان کی جگہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نمائندگی کررہے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ تاجکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے ہیں ، دونوں ملکوں نے پاسپورٹ کوویزےسےمستثنیٰ کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

    شہباز شریف نے کہا تھا کہ چاہتےہیں پاکستان اورتاجکستان کے درمیان ریل اورروڈنیٹ ورک مربوط ہو، چین، تاجکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری کاحصہ بننے پر خوشی ہوگی۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، بھارت کوایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، بھارت کوایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی

    دوشنبے : بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق نشانہ بنانے کی سازش ناکام ہوگئی ، بھارت ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کی کوشش میں کامیاب نہ سکا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کوشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاجکستان کے شہر دوشنبے میں منعقدہ دو روزہ علاقائی اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی سےمتعلق نشانہ بنانے کی سازش ناکام ہوگئی۔

    بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے اور اپناا یف اے ٹی ایف پروپیگنڈا اعلامیہ میں ڈلوانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا۔

    مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے اجلاس میں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں جارحیت اور افغانستان میں بھارت کےناپاک عزائم کو عالمی سطح پربے نقاب کیا ، جس کے باعث بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول کو ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں منہ کی کھاناپڑی۔