Tag: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس

  • ایس سی او کانفرنس  : چین، روس و دیگر ممالک سے 11 ارب ڈالر تک کی  سرمایہ کاری کا امکان

    ایس سی او کانفرنس : چین، روس و دیگر ممالک سے 11 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکان

    اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میٹنگز میں چین، روس سمیت دیگر ملکوں سے 11 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈلائنز میٹنگز خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ذرائع نے بتایا کہ اس دوران چین، روس و دیگر ممالک سے 11 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر اربوں ڈالر کے معاہدوں کیلئے ایم او یوز پر دستخط کا امکان ہے، آئی ٹی، زراعت، موٹر ویز، ایم ایل ون، آزاد پتن اور انفراسٹرکچر معاہدوں کے ایم او یوز متوقع ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ چین کے ساتھ ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے 6.8 ارب ڈالر کا معاہدہ طے ہونے کا امکان ہے، ایم ایل ون 3 فیز میں مکمل ہو گا، پہلے فیز کے تحت 2.7 ارب ڈالر، دوسرے فیز میں 2.6 ارب ڈالر اور تیسرے فیز میں 1.4 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 400 ارب روپے کی لاگت کے سکھر تا حیدرآباد موٹر وے تعمیر کیلئے معاہدے کا امکان ہے ، سکھر تا حیدرآباد موٹر وے بننے سے پشاور تا کراچی کا سفر بذریعہ موٹر وے ہو سکے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تھاہ کوٹ سے رائے کوٹ قراقرام ہائی وے تعمیر کیلئے چینی حکام سےبات چیت جاری ہے ، تھاہ کوٹ سے رائے کوٹ تک کنسٹرکشن پر تقریباً 1 ارب ڈالر لاگت آسکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 700 میگا واٹ کے آزاد پتن ہائیڈرو منصوبے کیلئے 2 ارب ڈالر معاہدے پر دستخط کا امکان ہے، معاہدے سے 700 میگا واٹ کا آزاد پتن ہائیڈرو منصوبہ 2026 تک مکمل ہو سکے گا جبکہ چین، پاکستان میں سی پیک ٹو کے تحت معاہدوں کے ایم اویوز پر دستخط ہوں گے۔

    اس کے علاوہ روس کے ساتھ ریلوے، توانائی اور انفراسٹرکچر سمیت کوئٹہ تافتان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن ، زرعی مشینری اور آلات پر بات چیت ہوگی جبکہ بیلاروس کے ساتھ ٹریکٹر کی تیاری کے پراجیکٹ پر بات چیت ہوگی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے

    آستانہ‌: وزیراعظم شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہء نظر پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج آستانہ میں مصروف دن گزاریں گے ، وہ آج شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کےسربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہء نظر پیش کریں گے۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم ایس ای او پلس سمٹ میں بھی شریک ہوں گے اور ان کی قازقستان کےصدرقاسم جومارت توکائیوف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم پاکستام نے آستانہ میں اہم ملاقاتیں کی تھیں، روسی صدرسے ون آن ون ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا جبکہ آذربائیجان اور ترکیے کے صدور سے بھی ملے۔

    پاکستان ، ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور بھی ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ معیشت، توانائی ، سیاحت، موسمیات، ثقافت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔

    سہ فریقی بات چیت میں تینوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔

  • بھارت کی بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

    بھارت کی بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد : بھارت نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھجوادیا۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مارچ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے بھارت نے دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کےمنتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ کا اجلاس اس سال مئی میں گووا میں ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے دعوت ناموں کا تاحال جواب نہیں دیا گیا، بھارت میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے ہوگا۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم  کے اجلاس میں بھارت کو پھر سبکی کا سامنا

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو پھر سبکی کا سامنا

    اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مشیرقومی سلامتی کے اجلاس میں بھارت کوپھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ، عالمی برادری نے پاکستان کے نئے نقشے پر بھارتی اعتراض مستردکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مشیرقومی سلامتی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے کی۔

    بھارت کوپاکستان کانیا نقشہ ہضم نہیں ہوا تاہم عالمی برادری نے اعتراض مستردکردیا،ایس سی اواجلاس میں پاکستان نے نیا نقشہ لگایا تو بھارت کو مروڑ اٹھنے لگے، بھارت کے اعتراض پر پاکستان نے جواب دیا یہ ہمارا نیا نقشہ ہے۔

    روس اور پاکستان کی تقریروں کے دوران بھارتی حکام واک آؤٹ کرگئے۔

    معاون خصوصی معیدیوسف نے کہا کہ بھارت کی غیرسنجیدگی کاتوکوئی حل نہیں ہے، پاکستان کےنقشےپرایس سی اومیں کسی نےاعتراض نہیں کیا، ایس سی اواجلاس میں ہمارانقشہ سب کونظرآرہاتھا۔

    ،معیدیوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ اکتوبرمیں بھارت نےایک مضحکہ خیزنقشہ چھاپاتھا، بھارت نےتواپنانقشہ ایس سی اواجلاس میں نہیں لگایا، ہمارانقشہ یواین قراردادوں کےمطابق ہمارےحق کاعکاس ہے۔