Tag: شنگھائی کانفرنس

  • شنگھائی کانفرنس : پی ٹی آئی کے احتجاج پر خواجہ آصف کا شدید ردعمل

    شنگھائی کانفرنس : پی ٹی آئی کے احتجاج پر خواجہ آصف کا شدید ردعمل

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، شنگھائی کانفرنس کے روز احتجاج کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اقدام پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کڑی ہے لیکن ملک کو یرغمال بنانے کے عزائم پوری قوت سے کچل دئیے جائیں گے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سلسلے میں کئی ممالک کے سربراہان کا اسلام آباد میں اکھٹے ہونا باعث اعزاز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر احتجاج کی دھمکی دوہزار چودہ کا دھرنا، نومئی اور وفاق پر کے پی سے یلغار کے سلسلے کی کڑی ہے، ان سب کا مقصد پاکستان کو غیرمستحکم کرنا ہے،ایک شخص کے حواریوں کے ہاتھوں پاکستان کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

    وزیر دفاع نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی سازشوں کے مہرے ہیں، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، کسی کی میراث نہیں، بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محروم ہوئے تو 9 مئی برپا کردیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے 23واں سربراہان اجلاس کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

    مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا۔

    شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کرے گی جس کے پیش نظر پنجاب میں احتجاج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پنجاب میں زیرِ حراست کارکنان، ذمہ داران اور ایم پی ایز کی فوری رہائی اور پنجاب و وفاقی حکومت سے غیر قانونی چھاپوں اور پکڑ دھکڑ بند کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

  • پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات آج روسی شہراوفا میں ہوگی

    پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات آج روسی شہراوفا میں ہوگی

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف شنگھائی کانفرنس کے موقع پر روس کے شہر اوفا میں پڑوسی ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے، بھارت کی جانب سے ملاقات کی تجویز کا پاکستان نے خیر مقدم کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندی مودی سے جمعہ کو روس میں ملاقات ہوگی، بھارت نے وزیراعظم نوازشریف اور نریندر مودی کی ملاقات کی تجویز دی، جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا اور بھارت کی طر ف سے دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا مثبت جواب دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات سے دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملےگی، بین الاقوامی برادری بھی دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے ۔

    وزیرِاعظم نوازشریف روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہوں کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے، وزیرِاعظم برکس کے ساتویں اجلا س میں بھی شرکت کریں گے۔ روس میں وزیراعظم کی روس ، چین اور افغان صدور سے بھی ملاقا ت متوقع ہے ۔