Tag: شنگھائی

  • پاکستان میں شفافیت کا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم

    پاکستان میں شفافیت کا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم

    شنگھائی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت کے ہرشعبے میں معنی خیز اصلاحت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی درآمدی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ذریعے فاصلوں میں کمی آئے گی، سی پیک سے سرمایہ کاری کے تازہ مواقع میسرآئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ الیکشن میں تبدیلی کے لیے مہم چلائی، ہماری حکومت نئے پاکستان کا نعرہ لگا کرآئی ہے۔

    عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اورپاکستان کوسی پیک سے معاشی اور تجارتی فائدہ ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے لیے چینی دروازے وسیع کرنے کی بات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے چین کی مہمان نوازی پرشکریہ بھی ادا کیا۔

    گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کردیا ہے ‘ چینی صدر

    اس سے قبل شنگھائی میں درآمدی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت سے دنیا میں انقلاب برپا ہوا۔

    چینی صدر شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ چین دیگرممالک کے ساتھ تجارتی فرق ختم کرنا چاہتا ہے، تمام ممالک کے لیے چین کے دروازے مزید وسیع کیے جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور 130 ممالک کی 3 ہزار سے زائد کمپنیاں نمائش میں شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر یکم نومبر کو چین پہنچے تھے، عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

  • گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کردیا ہے ‘ چینی صدر

    گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کردیا ہے ‘ چینی صدر

    شنگھائی : چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین دیگرممالک کے ساتھ تجارتی فرق ختم کرنا چاہتا ہے، تمام ممالک کے لیے چین کے دروازے مزید وسیع کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی میں درآمدی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت سے دنیا میں انقلاب برپا ہوا۔

    شی جن پنگ نے کہا کہ گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کردیا ہے، دنیا بھر کے ممالک کو مشترکہ چیلنجز اورخطرات کا سامنا ہے۔

    چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی فرق ختم کرنا چاہتا ہے، تمام ممالک کے لیے چین کے دروازے مزید وسیع کیے جائیں گے۔

    شی جن پنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجارت اورسرمایہ کاری کے مواقع کو مزید وسعت دی جائے گی، درآمدات بڑھا کرعالمی برادری سے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

    چین نےایشیا میں معاشی بحران کے خاتمے کے لیے گراں قدرکام کیا‘ چینی صدر

    یاد رہے کہ رواں سال 10 اپریل کو چین کے صدر شی جنگ پنگ نے باؤ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کرترقی کےعمل کو تیز کررہا ہے، ہم زمینی حقائق اور گلوبل وژن کو ایک ساتھ لے کرچل رہے ہیں۔

    شی جنگ پنگ کا کہنا تھا کہ چینی عوام نے ملکی ترقی کے لیے غیرمعمولی خدمات سرانجام دیں جس کے باعث چین کا جی ڈی پی 9.5 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

  • روشنی کے بغیر ہماری دنیا کیسی لگے گی؟

    روشنی کے بغیر ہماری دنیا کیسی لگے گی؟

    دنیا کی تیز رفتار صنعتی ترقی نے جہاں معاشی طور پر کئی ممالک کو خوشحال کردیا ہے وہیں یہ ہماری زمین اور اس کے ماحول کو بے تحاشہ نقصان بھی پہنچا رہی ہے۔

    تیز رفتار صنعتی ترقی اور آبادی میں تیزی سے اضافہ ہمارے ماحول کو کئی طرح سے آلودہ کررہا ہے جن میں ایک روشنیوں کی آلودگی بھی شامل ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہماری سڑکوں کے کنارے لگی اسٹریٹ لائٹس، ہمارے گھروں اور عمارتوں کی روشنیاں آسمان کی طرف جا کر واپس پلٹتی ہیں جس کے بعد یہ فضا میں موجود ذروں اور پانی کے قطروں سے ٹکراتی ہے۔

    ان کے ساتھ مل کر یہ روشنیاں ہمارے سروں پر روشنی کی تہہ سی بنا دیتی ہیں جس کی وجہ سے حقیقی آسمان ہم سے چھپ سا جاتا ہے اور یوں ہم آسمان کا خوبصورت نظارہ دیکھنے سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں روشنیوں کا یہ طوفان برقی آلودگی پیدا کر رہا ہے جو آسمان کی خوبصورت کہکشاں کے نظارے کو ہماری نگاہوں سے اوجھل کردے گا۔

    برطانوی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں مصنوعی روشنیوں کے باعث موسمیاتی پیٹرن (طریقہ کار) میں تبدیلی آرہی ہے اور اس کے باعث موسم بہار ایک ہفتہ جلد آرہا ہے جس کا اثر پودوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

    اسی طرح ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ مصنوعی روشنیاں پرندوں کی تولیدی صحت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں جس سے ان کی آبادی میں کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق دیہاتوں اور ترقی پذیر علاقوں سے ترقی یافتہ شہروں کی طرف ہجرت کے رجحان یعنی اربنائزیشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مصنوعی روشنیوں کی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور یہ فطرت اور فطری حیات کو متاثر کر رہی ہے۔

    ایک فرانسیسی مصور نے کچھ انوکھی تکنیکوں کے ذریعہ روشنی کے بغیر شہروں کی عکاسی کی اور آسمان، چاند اور تاروں کے قدرتی حسن کو پیش کیا۔ آپ بھی یہ خوبصورت تصاویر دیکھیں۔

    پیرس
    نیویارک
    شنگھائی
    rio
    ریو ڈی جنیرو ۔ برازیل
    لندن

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسافر اب ڈورے مون کے ساتھ سفر کریں گے

    مسافر اب ڈورے مون کے ساتھ سفر کریں گے

    آپ کو یاد ہوگا کچھ عرصہ قبل پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے مشہور جاپانی کارٹون ڈورے مون پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا؟ پابندی کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ اس کارٹون سے بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

    تاہم دنیا بھر میں اس کارٹون کی مقبولیت برقرار ہے اور جاپانی ایئر لائن نے ڈورے مون کی تصاویر والے جہازوں کو انٹرنیشل روٹس پر اڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    doremon-2

    ڈورے مون تھیمڈ پلین کی رونمائی جاپان کی سرکاری ایئر لائن جاپان ایئر لائنز نے کی۔ یہ طیارے ٹوکیو سے چینی دارالحکومت شنگھائی تک اڑان بھریں گے۔

    doremon-3

    طیاروں کی تقریب رونمائی میں ڈورے مون کارٹون کریکٹر (ماسک پہنے ہوئے شخص) نے بھی شرکت کی اور وہاں موجود لوگوں اور صحافیوں کو ہنسایا۔

    doremon-4

    یہ طیارے رواں ہفتہ سے اپنی پروازیں شروع کردیں گے۔

    doremon-5

    جاپانی کارٹون سیریز ڈورے مون کی کہانی ایک روبوٹک بلی کی ہے جس کا نام ڈورے مون ہوتا ہے جو ایک بچے نوبیتا کی مدد کرنے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتا ہے۔ اس کارٹون کو مختلف زبانوں میں دنیا کے کئی ممالک میں دکھایا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں یہ ہندی زبان میں ڈب کر کے مختلف چینلز پر پیش کیا جاتا ہے۔ ڈورے مون کارٹون میں دکھائے جانے والے مختلف کردار نوبیتا، جیان، سوزوکا، سنیو وغیرہ بچوں کے پسندیدہ کردار ہیں۔

  • پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا

    پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا

    تاشقند: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حوالے سے ’ذمہ داریوں کی یادداشت‘ پر دستخط کردیے،جس کے بعد پاکستان تنظیم کا مستقل رکن بن گیا.

    تفصیلات کے مطابق تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چھ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ،تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مشترکہ طور پر یادداشت پر دستخط کیے.

    اس سے قبل پاکستان 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک تھا،جو تنظیم کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا رہا اور 2010 میں پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لیے درخواست دی.

    یاد رہے تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان نے جولائی 2015 میں اوفا اجلاس میں پاکستان کی درخواست کی منظوری دی تھی اور پاکستان کی تنظیم میں باقاعدہ شمولیت کے لیے طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا تھا.

    واضح رہےکہ پاکستان کی شمولیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے.

  • شنگھائی ایئر پورٹ پر کریکر دھماکا، پانچ افراد زخمی

    شنگھائی ایئر پورٹ پر کریکر دھماکا، پانچ افراد زخمی

    شنگھائی: چین کے شہر شنگھائی کے مصروف پڈونگ ایئرپورٹ میں مسافر نے کریکر دھماکہ کردیا جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے معروف اور مصروف ترین ایئر پورٹ پڈونگ ایئر پورٹ پر کریکر دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ پڈونگ ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    Shanghai1
    چین کے قومی چینل کے مطابق کریکر دھماکہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر چیک-اِن کاؤنٹر پر موجود ایک مسافر نے کیا، کریکر بم مقامی ساختہ ہے جس میں مقامی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔

     

    دھماکے کے بعد ایئرپورٹ پولیس نے دھماکہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں طبی امداد کے بعد ملزم سے تحقیقات کی جائیں گی،تا حال دھماکہ کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

    Shanghai2

    ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے کے بعد فوری طور پر اپنی خدمات دینا شروع کردیں،ریسکیو ایلکاروں نے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا،جہاں زخمی مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،قیاس کیا جارہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 5 ہے۔

    Shanghai3
    زخمیوں کا کہنا ہے کہ دھامکہ کرنے والے مسافر کا عزائم کا اندازہ کرنا مشکل ہے، مسافر نے چیک ان کاؤنٹر پر اچانک دھماکہ کردیا تھا، دھماکہ کی نوعیت شدید نہیں تھی، اسی لیے نقصان قدرے کم ہوا ہے۔

  • وزیر اعظم کا دورہ روس، طارق فاطمی کی سفیروں کو بریفنگ

    وزیر اعظم کا دورہ روس، طارق فاطمی کی سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    دفتر خارجہ کے جا ری بیان کے مطابق طارق فاطمی نے پی فائیو ممالک کے سفیروں، یورپی یونین اور مختلف خطوں جس میں ارجنٹینا ، قازقستان، رومانیہ، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے سربراہان شامل تھے بریفنگ دی،۔

    اس موقع پر طارق فاطمی کا کہناتھا کہ پاکستان کو شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کا ممبر بنانا خوش آئند فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران ان تمام ممالک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم  میں پاکستان سے تعاون کیا۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے، وزارت خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے وزیر اعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ون ٹو ون ملاقات کے حوالے سے بھی سفیروں کو آگاہ کیا۔

      وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اہم ملاقات کی جس میں  دونوں جانب سےخطے میں امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کی رضامندی ظاہر کی گئی۔

  • برفانی بھالو فلم کی تشہیری کیلئے دھوم مچانے شنگھائی پہنچ گیا

    برفانی بھالو فلم کی تشہیری کیلئے دھوم مچانے شنگھائی پہنچ گیا

    شنگھائی: دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد برفانی بھالو فلم کی تشہیری کیلئے شنگھائی پہنچ گیا، چین میں فلم پیڈنگٹن کے پریئمیر میں پرنس ولیم کی آمد نے چار چاند لگا دئیے۔

    چین کے شہر شنگھائی میں ننھے بھالو نے اپنی شراتوں سے دھوم مچادی، بھالو کے گرد گھومتی فلم کا رنگارنگ پریئمیر سجا تو پرنس ولیم کی آمد نے رونق بڑھادی۔

    پرنس ولیم ننھے بھالو سے مل کر خوب لطدف اندوز ہوئے، شہزادہ ولیم تین روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔

    ریڈ کارپٹ پر فلم ستاروں نے بھی جلوے بکھیرے۔

    فلم کی کہانی پیرو کی معروف کامک بک پیڈنگٹن سے لی گئی ہے، جو ایک بھالو کے گرد گھومتی ہے، یہ بھالو اپنی معصوم شرارتوں سے لوگوں کو محظوظ کرتا ہے۔

  • شنگھائی ایئر پورٹ پر لگی رقص محفل

    شنگھائی ایئر پورٹ پر لگی رقص محفل

    چائنہ کے شہر شنگھائی میں پوڈنگ ایئر پورٹ پر کام کی تھکن اتارنے کے ساتھ ملازمین نے رقص کی محفل سجا کر جب سیاحوں کو تفریح فراہم کی تو ہر شے مست و مگن ہونے لگی۔

    چائنہ کے شہر شنگھائی کے پوڈنگ ایئر پورٹ جہاں ملازمین نے رقص کی محفل لگائی اور ایسا جھومے کہ سیاح بھی ان کے ساتھ رنگولی کرنے لگے، رقص کی یہ محفل ان ملازمین نے اپنے ملک میں آنے والے ان سیاحوں کے لئے برپا کی، جو چائنہ میں لگنے والے اسپرنگ فیسٹیول میں شرکت کے متنی تھے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسپرنگ فیسٹیول میں آنے والے سیاحو ں کی تعداد دو سو ملین سے زائد تھی، جس میں اس سال بڑھنے کی امید ہے۔
        
        

        
       

  • کرسمس کی خوشیاں نئےانداز میں، چینیوں کی تکیوں کی لڑائی

    کرسمس کی خوشیاں نئےانداز میں، چینیوں کی تکیوں کی لڑائی

    دنیا میں کرسمس کی خوشیاں تو سبھی مناتے ہیں مگر چینی باشندوں نے تو حد کردی اور کرسمس پر تکیوں سے اٹکھیلیاں کی۔

    کرسمس پرتکیے اٹھائے چینی شہری یہاں صرف موسیقی کا لطف اٹھانے ہی جمع نہیں ہوئے بلکہ دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے بھی اکٹھے ہوئے ہیں، تکیوں سے ایک دوسرے کی درگت بنانے والے ان لوگوں میں شہری رضاکار اور یونیورسٹی کے طلبا کی ایک کثیر تعداد شریک ہے۔

    شنگھائی میں ہرسال منعقد ہونے والی تکیہ لڑائی کا یہ ساتواں سال ہے، جہاں اپنی روزمرہ کی زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں سےنجات کے لیے خوشیوں اور مسرت کے چند لمحات حاصل کرنے کے لیے یہاں جمع ہوتے ہیں اور پورے سال کا غصہ اتارنے کیلئے ایک دوسرے پر تکیوں سے وار کرتے ہیں۔