Tag: شوال آپریشن مکمل

  • آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ،جوانوں اورافسروں سے ملاقات

    آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ،جوانوں اورافسروں سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے ٹل میں آپریشنل مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی جب کہ اس دوران آرمی چیف کو کومبنگ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں دہشت گردوں سے برسرپیکار جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی کامیاب کارروائیوں سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہورہا ہے،ملک کا امن اور خوشیاں دوبارہ لوٹ آئیں ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر ہونے والی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کے سلیپرزسیل اورنیٹ ورک ختم کررہے ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر ہونے والی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

    جنرل راشد محمود روس کے دورے پر روانہ

    دوسری جانب جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود روس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود عسکری حکام سے جو ملاقاتیں کریں گے ان میں پاکستان روس کے دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے پربات چیت ہوگی۔

  • پاک فوج کا شوال آپریشن : سینکڑوں ایکڑ رقبہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا

    پاک فوج کا شوال آپریشن : سینکڑوں ایکڑ رقبہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا

    شمالی وزیرستان: پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں کامیاب آپریشن کے بعد 312 اسکوائر کلومیٹر کا ایریا محفوظ بنا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کا انتہائی دشوارگزاراورمشکل وادی شوال میں کامیاب آپریشن کر کے وہاں موجود ملکی وغیرملکی دہشت گردوں کو پاکستانی سرحد سے باہر نکال کر حکومتی رٹ کو بحال کردیا گیا ہے۔

    وادی شوال میں کامیاب آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر بشیر کا کہنا تھا کہ ’’اس علاقے میں اعلیٰ تربیت یافتہ دہشت گرد موجود تھے اوراس علاقے کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا تھا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر شوال آپریشن کا آغاز کیا گیا، ابتدا ء میں پاک فوج کے جوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر جوانوں نے ہمت و بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔

    شوال میں جاری آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 26 جوان زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 120 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بہترحکمت عملی کے باعث شوال میں پاکستانی قانون کی رٹ بحال ہونے سے 100 کلو میٹر پاک افغان سرحد کو بھی محفوظ بنا لیا گیا ہے۔

    میڈیا کو مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں تقریباً 2500 کے قریب ملکی و غیرملکی دہشت گرد موجود تھے مگر کامیاب آپریشن کے بعد اب کوئی بھی دہشت گرد انفرادی طور پر دراندازی نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان آرمی نقل مکانی کرنے والے افراد کو واپس لانے پر توجہ دے رہی ہے اور مقامی آبادی کے ساتھ مل کر علاقے میں تعمیر نو کا کام شروع کیا گیا ہے، اس وقت شوال میں 395 پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر پروجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

     

  • پاک فوج کا شوال آپریشن کامیابی سے جاری، آرمی چیف کا جوانوں کو خراج تحسین

    پاک فوج کا شوال آپریشن کامیابی سے جاری، آرمی چیف کا جوانوں کو خراج تحسین

    راولپنڈی : پاک فوج کا شوال آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے آخری مرحلے میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروالیا گیا، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

    آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کو شوال میں جاری آپریشن کے آخری مرحلے پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف کو شدت پسندوں سے تحویل میں لئے گئے اسلحے کے بارے میں بتایاگیا، پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے آخری مرحلے میں اب تک 800کلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےاور جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں،سہولت کاروں کاگٹھ جوڑتوڑا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہرسطح پرپھیلادیاجائے، دہشت گردوں اوران کے سلیپرز سیلز کاچن چن کاخاتمہ یقینی بنایاجائے۔