Tag: شوال کا چاند نظر آگیا

  • سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی، عرب میڈیا

    سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی، عرب میڈیا

    ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، سعودی عرب میں کل 4 مئی بروز منگل کو عید الفطر ہوگی۔

    دوسری جانب جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ میں عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے، ان ممالک میں عید 5 جون کو ہوگی۔

    دوسری جانب مرکزی مسجد سینٹرل لندن نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں عید کل منائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں سعودی باشندوں اور غیرمقامی مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پیر کی شام عید کا چاند دیکھیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ رویت ہلال میں مدد کرنا نیکی ہے۔

    سعودی عرب میں دوربینوں کی مدد یا براہ راست رویت سے چاند دیکھنے کی ہدایت اور ترغیب دی جاتی ہے، اگر کوئی شہری چاند دیکھتا ہے تو اسے مقامی عدالت میں اپنا بیان ثابت کرنا ہوتا ہے۔

  • سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عیدالفطر ہوگی،عرب میڈیا

    سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عیدالفطر ہوگی،عرب میڈیا

    ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ہے، کل عید الفطر منائی جائے گی، ترکی میں آج 30 واں روزہ ہے کل عید منائی جائے گی، انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے کل عید الفطر منائی جائے گی۔

    دوسری جانب بھارت میں چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتے کو ہوگی، آسٹریلیا میں چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں، جامعتہ العلوم وکٹوریہ کے اعلان کے مطابق عیدالفطر ہفتہ 16 جون کو ہوگی۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا، ‌عالمی مرکز فلکیات

    ادھر خلیج ٹائمز کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عالمی مرکز فلکیات نے جبل حفیظ پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا، حتمی اعلان یو اے کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    واضح‌ رہے کہ رواں‌ سال عرب ممالک اور پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا تھا تاہم سعودی عرب میں‌ کل عید الفطر منائی جائے گی جبکہ پاکستان میں‌ چاند نظر نہیں‌ آیا ہے عید الفطر 16 جون ہفتہ کو منائی جائے گی.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں