Tag: شوال کے چاند

  • عید الفطر کس دن ہوگی؟  سپارکو کی پیشگوئی  بھی سامنے آگئی

    عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں شوال کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوال 1446ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی۔

    سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً27 گھنٹے ہوگی۔

    چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی ، جس سے تیس مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔

    سپارکو کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔

    مزید پڑھیں : عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

    سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔

    سعودی عرب اورمشرقِ وسطیٰ میں شوال کاچاند30مارچ کو نظر آئے گا اور سعودی عرب میں عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

    عید الفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رؤیتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

  • عیدالفطر  کل ہوگی یا نہیں؟  مفتی منیب الرحمان کا اہم بیان آگیا

    عیدالفطر کل ہوگی یا نہیں؟ مفتی منیب الرحمان کا اہم بیان آگیا

    کراچی : سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے حوالے سے کافی قوی اطلاعات آچکی ہے کہ آج چاند نظر نہیں آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے شوال کے چاند کے حوالے سے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی فیصلہ کرنے سے پہلے تمام امور کا جائزہ لے کیونکہ عیدالفطر کے حوالے سے کافی قوی اطلاعات آچکی کہ آج چاندنظر نہیں آئے گا۔

    خیال رہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ ہوگا۔

    آج ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہونے کی اطلاعات ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کے سبب پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چاند نظر نہیں آئے گا۔

  • پاکستان میں عید الفطر کس دن ہوگی ؟ فواد چوہدری کے بعد  محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    پاکستان میں عید الفطر کس دن ہوگی ؟ فواد چوہدری کے بعد محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنےکاامکان نہ ہونےکےبرابرہے، شوال کےچاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 29 رمضان کو نئے چاند کے نظرآنےکاامکان نہ ہونےکےبرابرہے، 12مئی کوملک کےبیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکا کہنا تھا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

    خیال رہے سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا تھا کہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا، اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے، عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا اور عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوال کے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا، برطانیہ، یورپ اورامریکا میں کل عید ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید کا چاند دیکھنے کی تیاریاں جاری ہے، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔

    اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

    چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں اورملک بھرسے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش رات پونے ایک بجے ہوچکی ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر19گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب کے بعد 30 سے 40 منٹ چاند دیکھنے کا وقت ہوگا، ساحلی پٹی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان زیادہ ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا جبکہ بھارت ، برطانیہ، امریکا ،یورپ اور کینیڈا میں بھی آج چاند دیکھا جائے گا۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یورپ اورامریکا میں کل عید ہونے کا امکان ہے۔

    دنیا بھر میں مسلمان عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں ہیں، ایک طرف شاپنگ تو دوسری جانب عید کی مناسبت سے روائتی میٹھے بھی تیار کئے جارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔