Tag: شواہد نہیں ملے

  • دو بچوں کی ہلاکت : ریسٹورنٹ کے اجزاء میں زہرکی موجودگی کے شواہد نہیں ملے

    دو بچوں کی ہلاکت : ریسٹورنٹ کے اجزاء میں زہرکی موجودگی کے شواہد نہیں ملے

    کراچی : شہر قائد میں ریسٹورنٹ سے مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے کے باعث بچوں کی موت کے بعد میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی، رپورٹ میں زہر کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں دو بچوں ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد کی موت کے واقعہ کے بعد کینڈی فروز، ایری زونا گرل اور پارک سے لئے گئے اکتیس نمونوں کی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    رپورٹ میں زہر کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔ اسی کلو زائد المیعاد گوشت مقامی ریسٹورنٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔ کینڈی فروز اور ایریزونا گرل ریسٹورنٹ سے سترہ مختلف کھانوں کے نمونے لیے گئے تھے جو ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایری زونا گرل ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد خاتون اور دو بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو بچے محمد اور احمد دم توڑ گئے تھے، بچوں کی والدہ کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کافی روزتک زیر علاج رہیں۔

    مزید پڑھیں: ریسٹورنٹ کے مبینہ زہریلے کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

    واقعے کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ کے گودام پر مارے گئے چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں زائد المیعاد گوشت اور دیگر سامان برآمد ہوا تھا،جسے سرجانی ٹاؤن ڈمپنگ پوائنٹ میں تلف کردیا گیا، سندھ فوڈ اتھارٹی نے80 کلو سے زائد گوشت کو زمین میں دبا کر کیمیکل ڈال دیا۔

  • بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کے شواہد نہیں ملے

    بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کے شواہد نہیں ملے

    بنگلور: بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بنگلور میں ہونے والے ایک پروگرام کر دوران کچھ لوگوں کی طرف سے انڈیا مخالف نعروں کے سلسلے میں بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کے لیے شواہد نہیں ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کشمیر میں ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے سلسلے میں انصاف حاصل کرنا‘ تھا.

    دوسری جانب دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ایک طلبا تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک انڈیا مخالف پروگرام تھا اور اسی بنیاد پر اس نے ایک شکایت درج کرائی تھی.

    *کشمیریوں پر ظلم و ستم، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت تک ہونے والی تفتیش کی بنیاد پرایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کا کوئی کیس نہیں بنتا.ہمارے پاس الزام ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود نہیں ہیں.

    *ایمنیسٹی انٹرنیشنل پر غداری کا الزام ،بھارت میں اپنے دفاتر بند کردیے

    رپورٹس کے مطابق جب بنگلور میں ہونے والے پروگرام میں شریک ایک شخص نے بھارتی فوج کی تعریف کی تو وہاں موجود کچھ کشمیر طلبا نے انڈیا مخالف نعرے لگانا شروع کر دیے تھے.

    پولیس کا کہنا ہے اس نے 13 اگست کو ہونے والے پروگرام کی ایڈٹ ہونے سے پہلے والی وڈیو فوٹیج کا معائنہ کیا ہے جس میں کچھ شرکا نے مبینہ طور پر نعرے لگائے.

    *مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 48 ویں روز بھی کرفیو

    یاد رہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور پانچ ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرناایمنیسٹی انٹرنیشنل کا جرم بن گیا،غداری کے الزامات لگائے جانے کے بعد عالمی تنظیم نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کردیےتھے