Tag: شوبزکو خیرباد

  • معروف گلوکارہ فریحہ پرویزنے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    معروف گلوکارہ فریحہ پرویزنے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    لاہور : معروف گلوکارہ فریحہ پرویز بالاخر بو کاٹا ہوگئیں، مقبول گیت بوکاٹا سے شہرت پانے والی فریحہ پرویز نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ گلوکارہ نے گلوکاری کے ساتھ ہی پاکستان کو بھی چھوڑ نے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور گیت پتنگ باز سجنا سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا، گلوکارہ نے گلوکاری چھوڑ کر پراپرٹی کا کام شروع کردیا۔


    معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوبز کو خیرباد کہہ… by arynews

    گلوکارہ کا بطور پراپرٹی ڈویلپر پہلا پلازہ بحریہ ٹاؤن میں تعمیر ہورہا ہے گلوکارہ فریحہ پرویز سابق شوہر نعمان جاوید سے خلع لینے کے بعد امریکہ چلی گئی تھیں، فریحہ پرویز نے دلبرداشتہ ہوکر شوبز کو خیرآباد کہا۔

    fareeha-01

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نعیم حنیف نے بتایا ہے کہ اپنی شادی ناکام ہونے کے بعد فریحہ پرویز کافی مایوسی کا شکار تھیں۔ تیس سال قبل فریحہ پرویز نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔

    fareeha-02

    اس دوران انہوں نے اپنے سات البم ریلیز کئے ان کا ایک گیت بو کاٹا ہر سال بسنت کے موقع پر پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔

    fareeha-03

    فریحہ اپنی نجی زندگی اورکچھ شوبز کے حوالے سے بھی کافی مایوسی کا شکار تھیں، جس کے باعث انہوں نے شوبز سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا۔

  • ارشد خان (چائے والے) نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    ارشد خان (چائے والے) نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر نیلی آنکھوں سے مشہور ہونے والے ارشد خان چائے والے نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ نئے گانے کے ریلیز ہونے کے بعد اہل خانہ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ پر فیس بک پر تصویر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں چائے کے ڈھابے پرکام کرنے والے ارشد خان عرف ’چائے والا‘ نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں اپنی خوبصورت آنکھوں اور پرکشش شخصیت سے کافی شہرت حاصل کی۔

    ارشد کی پرکشش شخصیت نے نہ صرف پاکستانی فلمی ستاروں کو متاثر کیا بلکہ بالی ووڈ کنگ بھی ارشد کی پرکشش شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے لیکن خبر ہے کہ ارشد نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

    چائے والے کا پہلا گانا دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں 

    ذرائع کے مطابق ارشد خان کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لیے کافی دباؤ بھی تھا۔

    مزید پڑھیں : چائے والا راتوں رات سوشل میڈیا کا سپراسٹاربن گیا

    علاوہ ازیں ارشدخان اورمسکان جے کے درمیان افیئرکی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم دونوں فنکاروں نے افواہوں کومسترد کر دیا ہے۔