Tag: شوبز شخصیات

  • اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ درفشاں سلیم  نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم  نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کلاک ٹاور کے قریب دیکھا جاسکتا ہے۔

    ساتھ ہی اداکارہ نے حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی جبکہ ویڈیو میں اذان کی آواز بھی سُنی جا سکتی ہے اس کے علاوہ ایک تصویر میں اُنہوں نے آبِ زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    اداکارہ درفشاں سلیم  نے کیپشن میں ’ جمعتہ الوداع ‘ لکھا ہے۔

    انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.9 ملین سے زائد ہے، درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں ’علیزے‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ میکال ذوالفقار مرکزی کردار میں شامل تھے۔

    اس سے قبل درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل ’بھڑاس‘۔ ’پردیس۔‘ اور ’کیسی تیری خود غرضی۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • یمنیٰ زیدی کی ڈانس پرفارمنس نے شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    یمنیٰ زیدی کی ڈانس پرفارمنس نے شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈانس ویڈیو نے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

    پاکستان میں شادیوں کا نیا سیزن شروع ہوگیا، شوبز شخصیات بھی ویڈنگ سیزن انجوئے کر رہی ہیں اسی طرح اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ یمنیٰ کو ایک شادی کی تقریب میں اپنی دیگر ساتھیوں کے سنگ سرخ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہنے بھارتی فلم کے مشہور گانے پر فلمی انداز میں ہوک اسٹیپس پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے بالی ووڈ کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کے ٹائٹل سانگ میں ڈانس کیا، ان کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں،  یمنیٰ زیدی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے پر دیسی انداز میں رقص کرتے اور محفل کا رنگ جماتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: شوبز شخصیات نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

    الیکشن 2024 پاکستان: شوبز شخصیات نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

    ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے، پاکستان کی متعدد شوبز شخصیات نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

    پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    الیکشن 2024 پاکستان: پولنگ کی مکمل کوریج اور معلومات – لائیو

    جہاں ملک بھر سے کئی بزرگ شخصیات اپنا کاسٹ کرنے باہر نکلیں ہیں وہی دوسری جانب پاکستان کے متعدد شوبز شخصیات نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

    پاکستان کے معروف و سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیان نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے آپ بھی تاخیر نہ کریں گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)

    اداکارہ نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن جانے سے پہلے اپنے حلقے کی تمام معلومات کاغذ پر لکھ لیں اور اپنا اصلی شناختی لازمی ساتھ لیکر جائیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کار میں لی گئی سیلفی شیئر کی ہے، انہوں نے کیپشن میں الیکشن سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    پاکستان کی سینئر اداکارہ ثناء فخر نے بھی سیاحی لگے انگوٹھے کیساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں مداحوں سے پوچھا کہ ’آپ کونسی جماعت کو ووٹ دیں گے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SANA Nawaz (@sana_fakhar)

    پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی اور انگوٹھے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے’ووٹ’ کا الفاظ تحریر کیا۔

    اس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کی، کیپشن میں انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون، ڈیجیٹل واچز اور کاغذ پر لکھا ہوا حلقہ نمبر، شماریاتی بلاک کوڈ وغیرہ بھی آپکو اندر لے جانے کی اجازت نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

  • یوم دفاع و شہدا، شوبز شخصیات کا شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

    یوم دفاع و شہدا، شوبز شخصیات کا شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

    کراچی : ملک بھرمیں یوم شہداو دفاع ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، مشہورو معروف شوبز ستارے بھی پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو سلام اور خراج تحسین کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے موقع ہر جہاں پاکستانی قوم مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت کررہی ہیں وہیں شوبز اسٹار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

    سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی مشہورو معروف شخصیات بھی وطن کی محبت میں پرجوش نظر آئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    فیصل قریشی

    فیصل قریشی نے شہداء کی قربانیوں پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پاک فوج کوسلام پیش کیا۔

    اداکارحمزہ علی عباسی

    اداکارحمزہ علی عباسی نےٹوئیٹ کرتے ہوئے باہمت شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان سے محبت محض ایک زمین کے ٹکڑے سے محبت نہیں بلکہ اس منشور سے محبت ہے، سلام ان شہدا کو جنہوں نے اس منشور کے لیے جانیں قربان کی۔

    اداکارہ صباقمر

    اداکارہ صباقمر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں شہداء کو سلیوٹ پیش کیا۔

    گلوکار عاطف اسلم

    گلوکار عاطف اسلم نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے ’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘ کی ویڈیو شیئر کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    عائزہ خان

    اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہم ہر سال یوم دفاع پاکستان پر اس دن کی یاد تازہ کرتے ہیں ، جو ہمیں ملک کے لئے جان قربان کرنے اور اس جنگ کے شہیدوں کا احترام اور وطن سے پیار کا سبق دیتا ہے۔

    شہزاد رائے

    گلوکار شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

    فخر عالم

    گلوکار فخر عالم نے یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں کہا اس آزادی کے پیچھے وردی ہے، یاد رکھیں آزادی کی قیمت شہیدوں کا خون ہے، یونیفارم میں ان بہادر مردوں اور خواتین کو سلام ، جو سوال کے بغیر خدمت کرتے ہیں۔