سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی لاشیں برآمد ہونے سے قبل ایک اور شوبز شخصیت کی لاش فلیٹ سے ملی تھی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکارہ محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اس دوران انہوں نے انکشاف کیا ہے آج کل عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی لاشیں ملنے پر باتیں ہو رہی ہیں لیکن ماضی میں فلم ساز جاوید فاضل بھی کراچی کے ہی فلیٹ سے مردہ حالت میں ملے تھے، جسے اب لوگ بھول چکے۔
View this post on Instagram
اداکار نے بتایا کہ جس دن جاوید فاضل کی لاش ملی، اسی دن میں نے شوٹنگ پر آنا تھا، پوری ٹیم موجود تھی لیکن ہدایت کار جاوید نہیں آئے، جب وہ کافی دیر تک نہ آئے تو نہ آئے ہم نے جاننے والوں اور عمارت والوں کو فون کیا گیا۔
محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ جاوید ایک گیسٹ ہاؤس نما فلیٹ میں مقیم تھے، وہاں کے اسٹاف نے بتایا کہ جاوید فاضل صبح سے نہیں آئے، وہ گھر میں ہی سوئے ہوئے ہوں گے لیکن جب اسٹاف کو سمجھایا تو انہوں نے کمرے کا دروازہ توڑا، جہاں ہدایتکار مردہ حالت میں پائے گئے۔
سینئر اداکار نے کہا کہ جاوید فاضل معروف فلم ساز تھے لیکن لوگ اب انہیں بھول چکے ہیں، وہ بھی گھر سے مردہ حالت میں ملے تھے خیال رہے کہ جاوید فاضل دسمبر 2011 میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کا آبائی تعلق لاہور سے تھا۔