Tag: شوٹنگ

  • شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    ممبئی(20 جولائی 20258): بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی خبر سے متعلق اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ دی تھی کہ شاہ رخ خان ممبئی میں گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں فلم ’کنگ‘ کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے کہا  تھا کہ اگرچہ چوٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم انہیں علاج کیلیے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے اب بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نے ان تمام اطلاعات کی تردید کی ہے۔

    شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئے، علاج کیلیے امریکا روانہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی پیٹھ میں چوٹ لگنے کی افواہوں کے درمیان ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایسی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ سب اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو ماضی میں مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں آئی ہیں، جن میں سے کچھ وقتاً فوقتاً دوبارہ تکلیف دیتی ہیں اس علاج اور دیکھ بھال کے لیے وہ اکثر امریکا کا سفر کرتے ہیں۔

    ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکا روانہ ہوئے تھے اور توقع ہے کہ وہ جولائی کے آخر تک واپس آ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ شاہ رخ خان کیلیے اہم پروجیکٹ ہے جس میں ان کی بیٹی سہانا سمیت ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی، دپیکا پڈوکون، ارشد وارثی، ابھے ورما، انیل کپور، جیکی شروف، راگھو جوئیل، جئے دیپ اہلاوت شامل ہیں۔

    اگرچہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان باضابطہ طور پر نہیں کیا گیا لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ سال 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔ فی الحال مداح سُپر اسٹار کی جلد صحت یابی اور سیٹ پر جلد واپسی کیلیے دعاگو ہیں۔

  • تاریخ کی سب سے بڑی عربی فلم کی شوٹنگ مکمل، کئی عالمی ستارے جلوہ گر

    تاریخ کی سب سے بڑی عربی فلم کی شوٹنگ مکمل، کئی عالمی ستارے جلوہ گر

    تاریخ کی سب سے بڑی عربی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جس میں دنیائے فلم کے کئی عالمی ستارے جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ تاریخ کی سب سے بڑی عربی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

    اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’فلم کی شوٹنگ ریاض کے الحصن علاقے میں واقع ’Big Time‘ اسٹوڈیو میں ہوئی ہے‘۔

    انہوں نے بتایا کہ ’7Dogs نامی فلم کی شوٹنگ کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔ فلم میں کئی عالمی سطح کے اداکار بھی حصہ لے رہے ہیں جن کی شرکت بڑی سرپرائز سمجھی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس فلم میں عرب دنیا کے بڑے ستارے جن میں کریم عبدالعزیز، احمد عز اور ناصر القصبی نمایاں ہیں جبکہ سید رجب، تارا عماد، ساندی بیلا، ہنا الزاہد، ہالہ صدقی اور منہ شلبی بھی شامل ہیں، جلوہ گر ہوں گے۔

    ترکی آل الشیخ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم کی تیاری کے لیے سعودی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو پروڈکشن کے مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی۔

  • ہیرا پھیری 3 کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    ہیرا پھیری 3 کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    مشہور بھارتی کامیڈی فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘  3 کی پرانے کرداروں کے ساتھ شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، فلم کا پہلا منظر حال ہی میں شوٹ کیا گیا تھا جس میں اصل کاسٹ اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹی ایک مرتبہ اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں۔

    بھارتی اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’جی ہاں، یہ بالکل سچ ہے اکشے، سنیل اور پاریش نے کل اپنے پہلے سین کی شوٹنگ کی، جہاں وہ ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں گے۔‘

    ہدایتکار پریا درشن نے فلم کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فلم بنانا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ فلم کے سیکوئل سے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، کردار بھی اب بڑے ہو چکے ہیں اور اس کے مطابق کہانی میں حقیقت پسندی ضروری ہوگی۔ یہ ایک بڑا چیلنج ہے، دیکھتے ہیں کہ کیسا چلتا ہے۔‘

    یاد رہے کہ ہیرا پھیری کے مداح کافی عرصے سے اس فلم کے سیکویل کی اپڈیٹ کا انتظار کر رہے تھے جب رواں سال اکشے کمار نے تصدیق کی کہ ہدایتکار پریا درشن اس فرنچائز کی واپسی کرنے جا رہے ہیں، تو مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کی اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by prime video IN (@primevideoin)

  • فلم کی شوٹنگ پر بورڈ امتحانات کو ترجیح، راشا تھاڈانی نے مثال قائم کردی

    فلم کی شوٹنگ پر بورڈ امتحانات کو ترجیح، راشا تھاڈانی نے مثال قائم کردی

    روینہ ٹنڈن کی بیٹی نئی نئی فلم انڈسٹری میں آئی ہیں، مگر شاید ان کا پہلا شوق اب بھی پڑھائی ہے وہ شوٹنگ کے دوران امتحانات کی تیاری کرتی دکھائی دیں۔

    بالی ووڈ میں فلموں کے ذریعے قدم رکھنے کے لیے تیار راشا تھاڈانی اپنی نئی فلم ’آزاد‘ سیٹ سے پردے کے پیچھے ایک ویڈیو میں دکھائی دیں، راشا اپنے 12ویں کے بورڈ کے امتحانات کے لیے تیاری کرتی پائی گئیں اور اس دوران وہ اپنا میک اپ بھی کرواتی رہیں۔

    آزاد کے سیٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں راشا تھاڈانی فلم کے سیٹ پر وقفے کے دوران اپنے امتحانات کے لیے تندہی سے کتاب پڑھتی ہوئی نظر آئیں۔

    اس ویڈیو سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خواہش میں اپنے تعلیمی سفر کو بالکل بھی نظرانداز نہیں کیا۔

    راشا تھاڈانی نے اپنی پہلی فلم کے بارے میں کہا کہ آزاد میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ میرا پہلا پروجیکٹ ہے۔ میں ابھیشیک صاحب کی اس سے زیادہ شکرگزار نہیں ہو سکتی کہ مجھے یہ موقع دیا اور مجھ پر بھروسہ کیا۔

    خیال رہے کہ راشا تھاڈانی آزاد میں اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن کے ساتھ کردار ادا کریں گی، یہ فلم 17 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

  • پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں

    پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں

    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ماتھے کے دائیں جانب ایک چوٹ دکھائی دے رہی ہے، جبکہ خون کے نشان بھی نظر آرہے۔

    تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہیں، لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اُن کی آنے والی نئی فلموں کی شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہوئیں ہے۔

    پریانکا نے زخمی حالت میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں حیران ہوں کہ کام سے کتنی خون آلود تصویریں میں نے گزشتہ برسوں کے دوران پوسٹ کی ہیں۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل اپنے آنے والے دو نئے پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ’دی بلف‘ اور ’ہیڈذ آف اسٹیٹ‘ شامل ہے۔

  • اداکارہ میرا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

    اداکارہ میرا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

    لاہور: لالی ووڈ اسٹار میرا لاہور میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

    پاکستان فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان رکھنے والی اداکارہ میرا دوران شوٹنگ گر گئیں جس کی وجہ سے بازو فریکچر ہو گیا۔

    اداکارہ میرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوران شوٹنگ گرنے کی وجہ سے ان کے بازو میں فریکچر ہوگیا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے، پہلے بہت درد تھا، اب بہت بہتر ہے، تاہم انہوں نے حادثے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

    واضح رہے کہ ابتدائی طور پر ایک ماڈل کے طور پر شروع ہونے والی میرا نے 1990 کی دہائی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز لالی وڈ فلم محبت سے کیا، جو بہت کامیاب رہی جبکہ انہوں نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا۔

  • سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، ان کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے فلم کے سیٹ سے چوٹ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے کندھے پر پٹی لگی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    تصویر کے ساتھ سلمان خان نے کیپشن میں لکھا کہ’ جب آپ کو جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ دنیا کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہو، دنیا کو چھوڑو 5 کلو کا ڈمبل اٹھا کر دیکھو، ٹائیگر زخمی ہے’۔

    واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی، فلم میں سلمان خان ،کترینہ کیف کے ساتھ شاہ رخ خان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

  • جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں؟ خود ہی راز فاش کر دیا

    جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں؟ خود ہی راز فاش کر دیا

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بتایا کہ انہوں نے دو مرتبہ شادی کی اور دونوں شادی کی ناکام ہوگئی جس کے بعد انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔

    جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے پہلی شادی زینت منگی سے کی تھی جس سے میرے 2 بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں، زینت میری فین تھی، میری ملاقات ان سے اس وقت ہوئی جب میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے شارجہ جارہا تھا۔

    جاوید شیخ نے بچپن کا دلچسپ قصہ سنا دیا

    اداکار نے بتایا کہ زینت اور میرے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا تو ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، ہم دونوں 3 سال تک ساتھ رہے لیکن ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے درمیان علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد میری زندگی ڈسٹرب ہوگئی تھی۔

    جاوید شیخ نے بتایا کہ ’ اس کے بعد میری ملاقات سلمیٰ آغا سے ہوئی، اس دروان میں فلم ’ہم اور تم‘ کررہا تھا انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور بعد میں سلمیٰ نے خود ہی مجھے شادی کی آفر کی۔

    ادکار نے بتایا کہ سلمیٰ آغا سے میری کوئی اولاد نہیں ہے، یہ شادی بھی صرف 3 سال ہی چل سکی تھی  جس کے بعد علیحدگی ہوگئی، اس کے بعد میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اب شادی نہیں کروں گا، میں نے سوچا لوگ میرے متعلق یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ میں شادی ہی کرتا رہتا ہوں۔

  • بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    حیدرآباد: بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن شوٹنگ کے دروان شدید زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر زخمی ہونے  کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، بلاگ میں انہوں نے لکھا کہ حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    بلاگ میں اداکار کا کہنا تھا کہ طبی امداد ملنے کے بعد مجھے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے ساتھ ہی ڈاکٹر نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

     امیتابھ بچن نے بلاگ میں بتایا کہ اس حادثے میں مجھے پسلیوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں مجھے کچھ وقت لگےگا۔

    واضح رہے کہ تلگو فلموں کے مشہور اداکار پربھاس کی نئی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، ڈاکٹرز  نے امیتابھ بچن کو 2 ہفتے تک بستر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • پریانکا چوپڑا کے شوہر شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی

    پریانکا چوپڑا کے شوہر شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی

    معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی اداکار و گلوکار نک جونس گزشتہ روز اپنے نئے شو کی فلم بندی کے دوران زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی نوعیت کا تو پتہ نہیں چل سکا، لیکن یہ ایک بڑا حادثہ تھا کیونکہ حادثے کے بعد نک جونس کو ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا۔

    نک جونس پہلی بار سیٹ پر زخمی نہیں ہوئے، اس سے قبل سنہ 2018 میں بھی ایک شو کے بعد میکسیکو میں ورک آؤٹ کے دوران وہ اپنے ہاتھ زخمی کروا بیٹھے تھے۔

    پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے سنہ 2018 میں شادی کی تھی جس کے بعد وہ مستقل طور پر امریکا منتقل ہوچکی ہیں۔