Tag: شوٹنگ

  • رہائی کے بعد سنجے دت نئی فلم میں جلوہ گر ہونے کے لئے تیار

    رہائی کے بعد سنجے دت نئی فلم میں جلوہ گر ہونے کے لئے تیار

    ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت فلم دھمال کے تیسرے حصے میں نظر آئیں گے۔

    غیر قانونی طور سے اسلحہ رکھنے کے معاملے میں جیل کی سزا پوری کرکے رہا ہوئے سنجے دت بالی ووڈ میں واپسی کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں،لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سنجے دت کی کم بیک فلم کب اور کون سی ہوگی۔

    اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کی کئی فلموں میں سنجے دت کی ہونے کی خبریں سامنے آچکی ہیں، لیکن اب تک کسی کی شوٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے، تاہم ایسی خبریں ہیں کہ اندر کمار کی فلم دھمال میں فرنچائزی کی آئندہ فلم ’ٹوٹل دھمال‘میں سنجے دت کام کرنے والے ہیں۔

    بتایا جاتا ہے کہ گریٹ گرینڈ مستی کے بعد اندر کمار نے دھمال 3 پر کام کرنا شروع کردیا ہے،جس سے اس فرنچائزی میں سنجے کی واپسی ہوسکتی ہے، سنجے دت کو فلم کی اسکرپٹ پسند آئی ہے اور اس میں کام کرنے کے سلسلے میں انہوں نے اپنی رضامندی بھی دے دی ہے۔

    وہیں دھمال میں ساتھ نظر آچکے ریتیش دیشمکھ اور ارشد وارسی کےساتھ بھی بات چیت جاری ہےتاہم فلم ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی۔

  • جیکی چن کی نئی فلم کی شوٹنگ نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

    جیکی چن کی نئی فلم کی شوٹنگ نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

    لندن : جیکی چن اپنے ایکشن کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن ان کی نئی فلم کیلئے ایکشن شوٹ کیا گیا جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ، لندن کے بیچوں بیچ برج پر سے جاتے ہوئی بس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا۔

    جیکی چن اپنی نئی آنیوالی ایکشن فلم دی فارنرکی عکسبندی میں مصروف تھے اور فلم کی ایک منظر میں برطانوی پارلمنٹ کے قریب ہوئے اس دھماکے کو لوگ دہشتگردی کا واقعہ قرار دے ہی رہے تھے کہ اچانک معلوم ہوا کہ یہ تو جیکی چن کی نئی فلم کا سین ہے، جس میں سیاحوں کی بس کو بم دھماکے سے اڑایا جاتا ہے، اس منظر کو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    زور دار دھماکے کی آواز سن کر لوگ سمجھے کہ شہر میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما ہو گیا ہے۔بعد ازاں حقیقت کا علم ہونے پر لوگوں کے حواس بحال ہوئے اور جیکی چن کی فلم کی شوٹنگ کا سن کر سب نے چین کا سانس لیا۔

  • بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان  کی نیندیں اڑا دیں

    بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان کی نیندیں اڑا دیں

    ممبئی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مائرہ خان جو آج کل بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم  رئیس  کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں، اور اس فلم کیلئے بے پناہ محنت بھی کررہی ہیں۔

    اس حوالے سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف ہوں کہ سونے کا ٹائم بھی نہیں مل رہا۔

    بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس مائرہ خان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، صرف اس لئے نہیں کہ یہ ان کی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے بلکہ اس لئے کہ مذکورہ فلم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے نام بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں،جس میں شاہ رخ خان کانام سر فہرست ہے۔

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے چند روز قبل ایک ایک انٹرویو میں مائرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ مائرہ خان ایک باصلاحیت اور سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں،اور مجھے خوشی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی فلم رئیس آئندہ سال 2016 میں عید کے موقع پرریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

  • فلم سپیکٹر کی آسٹریا کے برف پوش پہاڑوں پر شوٹنگ

    فلم سپیکٹر کی آسٹریا کے برف پوش پہاڑوں پر شوٹنگ

    آسٹریا :جیمز بانڈ سلسلے کی نئی فلم سپیکٹرکی آسٹریا کے برف پوش پہاڑوں پر شوٹنگ جاری ہے۔

    سونی پکچرز نے جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم سپکیٹر کی جھلکیاں شائقین کے لئے جاری کر دی ہیں، فلم کی شوٹنگ آسٹریا کے برف پوش پہاڑوں پر جاری ہے۔

    جس میں سپیکٹرکے لئے دنیا کے مشہور کار سازاداروں نے خاص طور پر گاڑیاں بنائی ہیں، جو جدید آلات جنگ سے لیس جیگوار سی ایکس، سیونٹی فائیو رینج  روور سپورٹ ایس وی آر اور ڈیفنڈر بگ فٹ کی شکل میں نظر آئیں گی۔

    ڈینیئل جیمز بانڈ کے کردار میں ان گاڑیوں میں بدمعاشوں کا پیچھا کریں گے، فلم متوقع طور پر نومبر میں ریلیزکر دی جائے گی۔