Tag: شوپیاں

  • شوپیاں میں محاصرہ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    شوپیاں میں محاصرہ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کی آڑ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

    بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہیف شرمل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    نوجوان کی شہادت کے بعد علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے، قتل کی خبر پھیلتے ہی لوگ گھروں سے سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

    بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا، آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔

  • بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب، جعلی مقابلے میں 3 مزدوروں کو شہید کر دیا

    بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب، جعلی مقابلے میں 3 مزدوروں کو شہید کر دیا

    شوپیاں: بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں جعلی مقابلے میں 3 مزدوروں کو شہید کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب ہو گیا ہے، مزدوری کے لیے جانے والے تین نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی مقابلہ میں شہید کر دیا گیا۔

    18 جولائی کو شوپیاں میں مبینہ مقابلہ میں شہید کیے جانے والے نوجوان مزدور تھے اور ان کے نام ابرار گجر، امتیاز گجر اور ابرار خان تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان متعدد بار عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرا چکا ہے، گزشتہ سال 5 اگست کو یک طرفہ ظالمانہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی گئی تھی، جس کے بعد سے کشمیر کو ایک بہت بڑے انسانی جیل میں بدلا جا چکا ہے۔

    بھارت ہجرت کرنے والے ہندوخاندان کے 11 افراد پراسرار طور پر ہلاک

    ایک سالہ مکمل لاک ڈاؤن کے ذریعے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو لاپتا کیا جا چکا ہے، جب کہ بے شمار کشمیری زخمی اور شہید کیے جا چکے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث بھی کشمیر میں انسانی المیے نے جنم لیا۔

    ادھر ایک اور ہول ناک خبر بھی آئی ہے کہ پاکستان سے بھارت ہجرت کرنے والے ایک ہندو خاندان کے 11 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ہیں، اور اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ انھیں بی جے پی نے قتل کر دیا ہے، تھرپار سے تعلق رکھنے والا ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل راجھستان میں آباد ہو گیا تھا، ہندو خاندان نے جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گاؤں میں سکونت اختیار کی تھی۔

    مقامی افراد کے مطابق خاندان کے افراد پر اسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے، بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے پراسرار موت کے معاملے میں خاندانی تنازع میں قتل کے شبہے کا اظہار کیا ہے۔

    ایک طرف قائد اعظم کا پاکستان اور دوسری جانب انتہا پسند مودی کا بھارت ہے، پاکستان میں قدرتی آفت میں بلاتفریق ہندو برادری کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر: غیر مقامی افراد کو بسانے کی مذموم تیاری

    مقبوضہ کشمیر: غیر مقامی افراد کو بسانے کی مذموم تیاری

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے ساتھ ساتھ ڈومیسائل قانون کے بعد کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کے لیے غیر مقامی افراد کے لیے رہایشی کالونی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں غیر مقامی افراد کے لیے رہایشی کالونی بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی گورنر کشمیر کی زمین پر قبضے کے لیے عملی اقدامات بھی کرنے لگے۔

    دوسری جانب حریت قیادت نے رد عمل میں کہا ہے کہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی ہر بھارتی کوشش ناکام ہوگی۔

    یو این کی مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں سیز فائر کی اپیل

    ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی بھی جاری ہے، ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا ہے، سوپور میں بھی ایک کشمیری نوجوان ساجد نواز ڈار کو شہید کر دیا گیا تھا جس کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی، اس دوران شرکا نے کشمیر کی آزادی کے نعرے بھی لگائے۔

    مسلمانوں پر مظالم : مودی حکومت بے نقاب، حقائق منظرعام پر آگئے

    خیال رہے کہ ایک طرف پوری دنیا کرونا وائرس کی وبا سے پریشان ہے، اور بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، دوسری طرف بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے، وادی میں موجود بھارتی فورسز کے مظالم میں بھی کوئی کمی نہیں آ سکی۔ جس پر گزشتہ روز ایک بار پھر اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کو کشمیر سمیت پوری دنیا میں متنازعہ علاقوں میں جنگ بندی کی اپیل کرنی پڑی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں کشمیری نوجوانون کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    بھارتی فوج نے جون میں 28 کشمیریوں کوشہید کیا، کشمیرمیڈیا سروس

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 134 افراد شدید زخمی جبکہ حریت کارکنوں اور طلباء سمیت 97 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • شوپیاں : بھارتی فوج کا نام نہاد  سرچ آپریشن، فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    شوپیاں : بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن، فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    سری نگر : مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، ظلم و جبرجاری ہے، شوپیاں میں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے نام پر دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    بھارتی فوج نے کبھی فائرنگ کی تو کبھی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا، کہیں کرفیو تو کہیں سرچ آپریشن کے نام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    شوپیاں میں بھارتی فوج نے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا۔

    بچے ہوں یا بزرگ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سب پر زمین تنگ کررکھی ہے، اس سے قبل کپواڑہ میں  گزشتہ جمعرات کو بھارتی  فوج کی فائرنگ سے شہید تیرہ سالہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے زخمی اویس کو اسپتال جانے سے روکا ۔

    جس کی وجہ سے طبی امداد نہ ملنے پر اویس راستے میں ہی دم توڑ گیا اویس کے والد نے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ روز بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کیا تھا۔

    دوسری جانب حریت قیادت نے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کو ظلم سے روکا جاسکے۔

    مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند کردی جبکہ صحافیوں کو بھی متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جارہی۔