Tag: شوکاز نوٹس جاری

  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے ملازمین کی شامت آگئی

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے ملازمین کی شامت آگئی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، ملازمین کو حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم میں رجسٹریشن نہ کرانے پر نوٹس جاری کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملازمین کو تین ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شوکاز وقت کی پابندی کرنے والے ملازمین کی شکایت پر کیا گیا جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر کو رپورٹ ملی تھی کہ گھوسٹ ملازمین تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن دفتر نہیں آ رہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسے افسران اور ملازمین کا سراغ لگانے کے لیے اسپیکر نے بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری، 3 روز میں وضاحت طلب

    شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری، 3 روز میں وضاحت طلب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ، جس میں 3 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے رہنما شیرافضل مروت کوشوکاز نوٹس جاری کر دیا، شوکاز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے جاری کیا۔

    رہنما پی ٹی آئی  کوغیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکازجاری کیاگیا ، نوٹس میں ان سے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے واضح احکامات ہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں۔

    نوٹس میں کہنا ہے کہ آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کوہزیمت اٹھاناپڑی، کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

    شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا کہ جواب نہ دیایامطمئن نہ کر سکےتو پارٹی ڈسپلن کےتحت مزید کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے اس سے قبل شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے نکال دیا تھا، انھوں  نے  پارٹی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • شیر افضل مروت کو بیرسٹرگوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس  جاری

    شیر افضل مروت کو بیرسٹرگوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کو بیرسٹرگوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس کردیا گیا ، جس میں 2 روز میں معافی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے شیرافضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان پرشوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال بنی، پارٹی کی جانب سے شیر افضل کو دو روز میں معافی نامہ جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ جواب نہ دینے یا غیر مطمئن جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن ہوگا۔

  • بجلی کی زائد بلنگ ، اہم فیصلہ کرلیا گیا

    بجلی کی زائد بلنگ ، اہم فیصلہ کرلیا گیا

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    نیپرا نے اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کے جوابات غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے بجلی کمپنیوں کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    نیپرا اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں بجلی کمپنیوں کوشوکازنوٹس جاری کردیں گے اور اس معاملے کو ایک ماہ کے اندر ہی نمٹادیں گے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو خاتون جج کیخلاف بیان دینے پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

    رجسٹرارآفس ہائیکورٹ سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پر موصول ہوگیا ہے۔

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اوردھمکی آمیز تقریرکی، انھوں نےتقریراس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا۔

    نوٹس میں کہنا تھا کہ عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کے لیے کی اور تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

    عدالت کی جانب سے شوکاز نوٹس میں کہا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دے کرکریمنل اور جوڈیشل توہین کی،31 اگست کو پیش ہوکر بتائیں کیوں نا آپ کے خلاف توہین عدالت کاروائی کی جائے۔

    یاد رہے 23 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت طلب کر لیا تھا

    عدالت نے توہین عدالت کیس کیلئے تین سے زائد ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ دیا تھا،

  • وزیراعظم کا منحرف ارکان کیخلاف ایکشن، 14 کو شوکاز نوٹس جاری

    وزیراعظم کا منحرف ارکان کیخلاف ایکشن، 14 کو شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 14 ارکان اسمبلی کو شوکازنوٹس جاری کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سے منحرف ارکان کیخلاف ایکشن شروع کردیا اور 14ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

    شوکاز نوٹس پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمرکی جانب سے جاری کیے گئے، راجہ ریاض،نواب شیروسیر،نورعالم خان،رمیش کمار، وجیہہ اکرم، نزہت پٹھان، رانا محمد، سردار ریاض محمود ، خواجہ شیراز، ملک احمد، محمدعبدالغفار وٹو، سید باسط سلطان ، عامر طلال اور ڈاکٹر محمد افضل خان کو شوکاز نوٹس جاری ہوا۔

    نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ خبروں کے مطابق ارکان نے پارٹی پالیسی سےانحراف کیا، ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن کیساتھ مل چکے ہیں۔

    شوکاز نوٹس میں کہا ہے کہ آرٹیکل63 اے کے تحت ارکان پارٹی پالیسی پرعمل درآمد کے پابند ہے، ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا آپ پارٹی چھوڑگئے ہیں ، آرٹیکل63 اے کی شق ون بی کے تحت آپ کونوٹس جاری کیا جارہا ہے۔

    نوٹس میں ارکان کو ذاتی شنوائی کے لیے وزیراعظم عمران کے سامنے پیش ہونےکی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا کہ 26 مارچ 2022 دن 2بجے تک پارٹی چیئرمین کے روبروپیش ہوکر وضاحت دی جائے۔

  • پیپلزپارٹی رہنما لیزامہدی پرکورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصولی کا سنگین الزام ، شوکاز نوٹس جاری

    پیپلزپارٹی رہنما لیزامہدی پرکورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصولی کا سنگین الزام ، شوکاز نوٹس جاری

    کراچی : پیپلزپارٹی کی لیزامہدی کو کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے بدلے پیسے وصول کرنے کے الزام میں شوز کاز نوٹس جاری کردیا گیا، ان پر غلط عہدے کا استعمال اور متعدد شکایات بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری شعبہ اطلاعات پر کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصول کرنے کا سنگین الزام لگ گیا، صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی نے لیزہ مہدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، لیزامہدی کو نوٹس عہدے کے غلط استعمال اور متعدد شکایات پر دیا گیا۔

    شوکاز نوٹس میں شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ لیزا مہدی پر کورونا میت دلوانے کے بدلے رقم وصولی سمیت دیگر شکایات ہیں، ان کو دھوکہ دہی اور رشوت خوری پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

    صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی کی جانب سے الزامات واضح کیے گئے اور کہا گیا کہ لیزہ مہدی نے کورونا سے انتقال کرنے والےجہانگیر کی میت کے پیسے وصول کیے۔

    شوکاز نوٹس میں بتایا گیا جہانگیر کی میت دلوانے کے ڈھائی لاکھ، ادریس کی میت کے 50 ہزار لیے، دونوں افراد کےاہل خانہ سے زبردستی پیسے وصول کیے گئے جبکہ احمد جاوید نامی شخص کو ملازمت دلوانے کے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لیے گئے اور رشوت وصول کر کےاحمدجاوید کو جعلی تقرری لیٹر تھما دیا گیا۔

    لیزامہدی کو 3دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم 3دن گزرنے کے بعد بھی لیزامہدی نے جواب جمع نہیں کرایا، لیزامہدی اور شوہر حسنین کے خلاف تیموریہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  کو دورہ  خان گڑھ پر شوکاز نوٹس جاری

    وزیراعظم عمران خان کو دورہ خان گڑھ پر شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ خان گڑھ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم کی آمدکیخلاف پی پی امیدوارنےالیکشن کمیشن کوشکایت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے دوسو پانچ میں ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان سمیت گورنر سندھ عمران اسماعیل،فہمیدہ مرزا،محمد میاں سومرو کو نوٹس جاری کردیا ۔

    ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد مانیٹرنگ آفیسر این اے 205 نے نوٹس جاری کیئے، شوکاز نوٹس وزیر اعظم عمران خان کو دورہ خان گڑھ پر جاری کیا۔

    متن میں کہا گیا آپ نے الیکشن قوانین سے واقف اور الیکشن شیڈیول کے اجراء کے باوجود گھوٹکی کے حلقے کا دورہ کیا اور ضمنی انتخاب کےحلقے میں آکر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ضابطہ اخلاق کے رول 17 کی خلاف ورزی کی گئی ۔

    متن کے مطابق شوکاز نوٹس ملنے کے ایک ہفتے میں جواب داخل کرائیں، ایک ہفتے میں جواب نہ ملنے پر آپ کے خلاف ڈسیپلینری ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے۔

    وزیراعظم کی آمد کیخلاف پی پی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو شکایت کی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نےگھوٹکی پہنچ کر سابق رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر تعزیت کی اور ملاقاتیں کیں تھیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم اور دیگر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکازنوٹس ملنے کے واقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیر کے انتقال پر تعزیت کیلئےگئے تھے،الیکشن کمیشن احساس کرے، گھوٹکی میں حکومتی مشینری کام کر رہی ہے، حلقے میں حکومتی مشینری کےاستعمال پر پی پی کو نوٹس دیاجائے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا آئی جی سندھ پولیس افسران کے الیکشن میں ملوث ہونے کا نوٹس لیں ، یہ چاہتے ہیں کہ دباؤ دے کر این آر او حاصل کرے۔

  • سٹیزن پورٹل پرعوامی مسائل حل نہ کرنے والے متعدد افسران معطل، شوکاز نوٹس جاری

    سٹیزن پورٹل پرعوامی مسائل حل نہ کرنے والے متعدد افسران معطل، شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی ہدایت پرقائم سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات کی شنوائی نہ کرنے والے افسران کی شامت آگئی، متعدد افسران معطل اور دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کیخلاف حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا آغاز کردیا، اسلام آباد میں عوامی مسائل حل نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر کئی افسران معطل کر دیئے۔

    پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کو معطل کیا گیا اس کے علاوہ غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات، ڈی جی خان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ31اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکاز نوٹس اور بیس کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں، عوامی شکایات اور مسائل بروقت حل نہ کرنے پر اعلیٰ افسران کی سخت سرزنش بھی کی گئی ہے جبکہ بروقت ایکشن کرنے والے71اسسٹنٹ کمشنرز کو تعریفی لیٹرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی غلط شکایت بھجوانے اور انکوائری میں غفلت برتنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دو پولیس افسران کو معطل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے 28 اکتوبر 2018 کو ملکی تاریخ میں پہلی بارآن لائن عوامی شکایات کے اندراج کےلیے سیٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا، جس کے تحت درج ہونے والی شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا۔

  • سی اے اے نے28 پائلٹس کے لائسنس معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیئے

    سی اے اے نے28 پائلٹس کے لائسنس معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیئے

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی طریقے سے حاصل کیے گئے28سے زائد پائلٹس کے لائسنس معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پی آئی اے سمیت مختلف نجی ایئرلائن کے 28سے زائد پائلٹس کے لائسنس معطل کرکے بعض کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر پائلٹس نے یہ لائسنس حاصل کئے تھے، پائلٹس نے اے ٹی پی ایل لائسنس کے حصول کیلئے مبینہ طور پر امتحان میں جعل سازی کی گئی تھی۔

    مشتبہ اے ٹی پی ایل کے حامل پائلٹس کو فوری طور پر لائسنس کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پائلٹس کے پاس موجود اصل لائسنس بھی فوری طور پرسی اے اے کے شعبہ لائسنسز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جواب نہ دینے کی صورت میں پائلٹس کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے ساتھ متعلقہ پائلٹس کو وارننگ بھی جاری کردی گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز 12پائلٹس کے لائسنس معطل کئے تھے، مجموعی طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے28پائلٹس کے لائسنس معطل کئے ہیں۔

    اے آروائی نیوز نے گزشتہ دنوں پائلٹس کے لائسنس سے متعلق خبر نشر کی تھی، واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کے پائلٹس کے لائسنس کی ازسر نو جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔