Tag: شوکت ترین

  • شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات  معطل ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا

    شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات معطل ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا

    اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 بلین ڈالر کے قرض پروگرام کے ساتویں جائزے کے لیے مذاکرات معطل ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا اور مذاکرات مکمل ہوگئے ،کل تک جواب آنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ، جس میں صحافی نے شوکت ترین سے سوال کیا آئی ایم ایف نے مذاکرات معطل کر دیئے ہیں، جس پر انھوں نے مذاکرات معطی کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ڈرائنگ رومزمیں بیٹھ کر افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 2008 سے 2018 تک معیشت مضبوط بنانے پر کام ہی نہیں کیا گیا ، معیشت کی بہتری کےاقدامات سےآئی ایم ایف کوآگاہ کردیا، مذاکرات مکمل ہوگئے، جمعے تک آئی ایم ایف کاجواب آئے گا۔

    اس سے قبل پاکستان پیٹروکیمیکل سمپوزیم سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا پاکستان کو مستحکم معاشی ترقی کی ضرورت ہے، حکومت غریب طبقےکوبراہِ راست فنڈزدے رہی ہے، زراعت کی ترقی کےبغیرمعشیت ترقی نہیں کرسکتی۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معیشت کئی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے ، 60کی دہائی میں ایشیا کی معیشت چوتھےنمبرپرتھی، افغان جنگ نے معیشت کو شدید مسائل سے دوچار کیا، پاکستانی معیشت نےمسلسل چیلنجزکےباعث نقصانات اٹھائے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ جی ڈی پی کےمقابلےمیں ٹیکسز کی شرح بہت کم تھی، برآمدات اور درآمدات میں وسیع عدم توازن تھا، معیشت کی شرح نمو بھی متزلزل رہی ، جاری اخراجات، اور وسائل سمیت آمدن میں توازن نہیں تھا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آتےہی20 ارب ڈالرکےخسارےسامناکرناپڑا، دوست ممالک سے مدد تو ملی لیکن وہ ناکافی تھی تاہم حکومت نےاقدامات کرکے ان پر قابو پانے کی کوشش کی۔

    شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے موثر حکمت عملی سے معیشت بہتر بنائی، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے۔

  • رہائشی اعتبار سے پاکستان دیگر ممالک سے سستا ہے: وزیر خزانہ

    رہائشی اعتبار سے پاکستان دیگر ممالک سے سستا ہے: وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ رہائشی اعتبار سے پاکستان، 138 ممالک کی نسبت سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ممالک کے رہائشی اعتبار سے متعلق سروے کا انڈیکس ٹویٹ کیا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 138 ممالک کی نسبت پاکستان رہائشی اعتبار سے سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے کی لاگت، امریکا کے مقابلے میں اوسطاً 71.52 فیصد کم ہے، پاکستان میں کرایہ اوسطاً امریکا کے مقابلے میں 90.64 فیصد کم ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کراچی نیویارک سے 79.35 فیصد کم مہنگا ہے۔

  • ’چلے جائیں گے یار‘: کارکردگی سے متعلق سوال پر شوکت ترین ناراض

    ’چلے جائیں گے یار‘: کارکردگی سے متعلق سوال پر شوکت ترین ناراض

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ان کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہوئے تو وہ چلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سفیروں اور صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔

    اس موقع پر انہوں نے صحافی کے ایک سوال کا نہایت بیزاری سے جواب دیا۔

    صحافی نے دریافت کیا کہ کارکردگی کے لحاظ سے ٹاپ 10 وزیروں میں آپ کا نام نہیں آیا، اسی حکومت میں اس سے قبل 3 وزرائے خزانہ تبدیل کیے جاچکے ہیں، اگر وزیر اعظم آپ کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہ ہوئے تو آپ کیا کریں گے؟

    شوکت ترین نے بیزار کن لہجے میں جواب دیا، چلے جائیں گے یار۔

    خیال رہے کہ 2 روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10 وزرا کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے، جن میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سرفہرست ہیں۔

  • آئی ایم ایف پروگرام کے بعد روپے کی قدر مزید  مستحکم ہوگی، شوکت ترین

    آئی ایم ایف پروگرام کے بعد روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی، شوکت ترین

    بیجنگ: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد روپیہ مزید مستحکم ہوگا،چہ مگوئیوں سے گریز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد روپے کی قدرمستحکم ہوئی، روپیہ مزید مستحکم ہوگا، روپے کی مضبوطی پر یقین رکھیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ چینی صدر،وزیراعظم سے ملاقاتوں میں معاشی،تجارتی تعاون پر بات ہوگی، چہ مگوئیوں سےگریزکیاجائے، روپے کے مستحکم ہونے پر یقین رکھا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے تھے۔

    وزارت خزانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کو توسیع فنڈ سہولت کے تحت چھٹی قسط ادا کر دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

  • ہم سانپ بھی ماریں گےاور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے، شوکت ترین

    ہم سانپ بھی ماریں گےاور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے، شوکت ترین

    اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نےسینیٹ سےمنی بجٹ کی منظوری کے لیے دو تاریخ تک کاوقت دیا ہے ، ایک ہفتے کے اندراندر پتاچل جائے گا کہ ہم کیا کرنے والے ہیں، ہم سانپ بھی ماریں گےاور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا رہا، کورونا کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا رہا، حکومت جب پہلی بار گئی توآئی ایم ایف نے حکومت کو سخت شرائط دیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وزیراعظم نے پہلے دن ہی بڑا فیصلہ کیا کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، آج دنیا وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو سراہتی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا ، فور کلوژر قانون کو وزیراعظم نے بڑی مشکل سے عدالتوں سے صحیح کرایا۔

    لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے اور کاروبارچلتےرہے، بورس جانسن نے بھی کہا لاک ڈاؤن نہیں کریں گے ، کاروباربند نہیں کریں گے۔

    شوکت ترین نے بتایا کہ کورونا کے دوران ایگری کلچرمیں انویسمنٹ کی گئی، ہم گندم،شوگر،دالیں وغیرہ امپورٹ کررہےتھے، کورونا کے دوران وزیراعظم نے کنسٹرکشن کو بھی بڑھاوادیا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ احساس پروگرام سے عوام کو ریلیف فراہم کررہےہیں، برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت نے بھرپور اقدامات کئے، ہماری 3سے4 بڑی امپورٹ میں بہت اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کئی چیزوں کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوگئیں، کورونا کے باوجود ملک میں صنعتی پہیے کو رکنے نہیں دیاگیا ۔ 2021میں گروتھ 5.37فیصدہوئی کوئی توقع نہیں کررہا تھا،ہماری ترسیلات زر اور آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھی ہیں، صنعت،زراعت سمیت تمام شعبوں میں ترقی نظرآرہی ہے۔

    معاشی صورتحال کے متعلق شوکت ترین نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنےسےتجارتی خسارہ بڑھا، 5.57فیصد پر گروتھ پچھلے سال ہوئی ہے، میراخیال ہے کہ ہماری گروتھ 5فیصد تک ہوگی، ایف بی آر ریونیوزبڑھ رہےہیں، بجلی کااستعمال 13فیصد بڑھاہے، ایکسپورٹ پہلے 2بلین ڈالر تھیں،اب 3بلین ڈالرز ہورہی ہیں، گزشتہ سال ترسیلات زر29 فیصدبڑھی،اس سال ساڑھے 11 سے بڑھی ہیں۔

    کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے وزیر خزانہ نے بتایا کہ کامیاب پاکستان جوان پروگرام میں تقریباً1بلین گزشتہ ماہ دیاگیا، ہماراارادہ ہےاس پروگرام کو30 بلین پر لیکرجائیں گے، کاشتکاروں کو بلاسود قرضے بھی دیےجارہےہیں جبکہ گھروں کیلئے قرضےدیے رہے ہیں۔

    انھوں نے مہنگائی سے متعلق کہا کہ موجودہ صورتحال میں تنخواہ دار طبقہ متاثر ہے، دنیامیں سپلائی ڈیمانڈکاسلسلہ چل رہاہے، ہوسکتاہےکہ سپرسائیکل اگلے 2،3ماہ میں نیچےنہ آئے، ہم کوشش کریں گے کہ مڈل کلاس کی انکم بڑھائیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت صحیح سمت میں جارہی ہے، آئی ایم ایف نے ہمیں 2تاریخ تک کا وقت دیاہے، انشااللہ 2تاریخ تک منی بجٹ سینیٹ سے منظور کرالیں گے، آپ کوایک ہفتے کے اندر اندر پتا چل جائے گا کہ ہم کیا کرنے والے ہیں، ہم سانپ بھی ماریں گے اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے، مہنگائی کا سب سے زیادہ بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ہے، اقدامات کرکے تنخواہ دار طبقے کی ذرائع آمدن بڑھائیں گے۔

  • وزیر خزانہ شوکت ترین کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    وزیر خزانہ شوکت ترین کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    وزیر خزانہ کے کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کی صدارت میں آج ہونے والا اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی دوسری بار کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف کا دوسری بار کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    اس سے قل 13 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کا اعلان کیا تھا جبکہ صدر عارف علوی بھی دوسری مرتبہ کوویڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کووڈ 19 کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے، شوکت ترین

    آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے، شوکت ترین

    اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت ترین نے گورنراسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں پانچ سال تک توسیع نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کےپاس جنوری کےآخری ہفتےپھرجائیں گے اور کوشش ہوگی دونوں بلوں کو جلد ازجلد پارلیمنٹ سےمنظورکرالیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ قانونی بلز پر اعتراضات اٹھانا اپوزیشن کاکام ہے، اعتراضات اپوزیشن نہیں اٹھائے گی تو کون اٹھائے گا۔

    وزیر خزانہ نے گورنراسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں5سالہ توسیع نہ کرنےکاعندیہ دیتے ہوئے کہا گورنراسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت پرآئی ایم ایف سےبات کریں گے، ترمیمی بل کےتحت مدت ملازمت3سال سےبڑھاکر5سال کرنےکی تجویزہے۔

    اس سے قبل قوی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوا ، جس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پرغور کیا گیا ، اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا مرکزی بینک کودنیا بھر میں خود مختاری حاصل ہوتی ہے ، پاکستان میں اسٹیٹ بینک کو پیسہ چھاپنے کی مشین بنا لیا گیا۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کوغلط استعمال کیا ،ہماری حکومت سےپہلے7کھرب اسٹیٹ بینک سےلیےجاچکےتھے ،ہم نے 3سال سے اسٹیٹ بینک سےکوئی رقم نہیں لی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کوخود چن کرتعینات کرےگی، اسٹیٹ بینک کے کام کوپارلیمنٹ دیکھے گی، ہم نےپارلیمنٹ کو مضبوط کیا ،اسٹیٹ بینک کے پاس کوئی یک طرفہ اختیارات نہیں ہوں گے ، اسٹیٹ بینک کوبورڈکنٹرول کرے گا جسے حکومت مقررکرے گی۔

  • شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر

    شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، شوکت ترین دوبارہ ای سی سی کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی دوبارہ دے دی گئی، کابینہ ڈویژن نے سینیٹر شوکت ترین کے چیئرمین شپ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    وزیر خزانہ کے مشیر بننے کے بعد وزیر اقتصادی امور کو ای سی سی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ شوکت ترین حال ہی میں سینیٹر بنے ہیں، اور پیر کو انھیں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو کا قلم دان سونپا گیا تھا، اس سے قبل وہ مشیر خزانہ کے منصب پر کام کر رہے تھے، وفاقی وزیر بننے کے بعد وہ اس عہدے سے سبک دوش ہو گئے۔

    شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    شوکت ترین کو 17 اپریل 2021 کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا، یہ مدت 16 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد 17 اکتوبر 2021 سے وہ بطور مشیر خزانہ و ریونیو خدمات انجام دے رہے تھے۔ حکومت شوکت ترین کو رکِنِ پارلیمان منتخب نہیں کرا سکی تھی جس کے باعث ان کا وزارتی عہدہ 6 ماہ کی آئینی مدت گزرنے کے بعد ختم ہو گیا تھا۔

  • شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، شوکت ترین اس سے قبل 6 ماہ بطور مشیر خزانہ بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے حلف لیا۔

    ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

    یاد رہے کہ شوکت ترین حال ہی میں پختونخواہ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، سینیٹر بننے کے بعد وہ مشیر خزانہ کے بجائے وزیر خزانہ بن گئے۔

    شوکت ترین اس سے قبل 6 ماہ بطور مشیر خزانہ بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

  • شوکت ترین خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب

    شوکت ترین خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے تحت شوکت ترین کے پی کے سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں، انھوں نے 87 ووٹ حاصل کیے۔

    سینیٹ انتخاب میں کے پی اسمبلی کے 122 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، 13 ووٹ اے این پی اور 13 جے یو آئی کے امیدوار کو ملے، جب کہ شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کر کے سینیٹر بن گئے ہیں۔

    شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹر بننے پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان، ارکان اور عوام کا بھی شکر گزار ہوں، بطور سینیٹر ہر مہینے میں کے پی میں آیا کروں گا۔

    اپنے ووٹ کے بارے میں شوکت ترین نے کہا میرا ووٹ کراچی سے نہیں لاہور سے پشاور آیا، پشاور میں میرا سسرال ہے، داماد آدھا گھر والا ہوتا ہے، اس کی عزت کریں۔

    بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہیں، شوکت یوسفزئی

    انھوں نے کہا کوشش ہے کہ کے پی کو ہائیڈل پاور کا نفع ملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی سے بہت نا انصافی ہوئی، سینیٹر بن کر میں لگن سے کے پی کے لیے کام کروں گا۔

    مہنگائی کی وجہ سے صوبہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات ہارنے کے باوجود شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے، پیٹرول، خوردنی تیل، کوئلے کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں، اس وقت دنیا میں 20 سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، لیکن چند ماہ میں پاکستان میں متوقع ہے مہنگائی کم ہوگی۔