Tag: شوکت ترین

  • شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر  فیصلہ محفوظ

    شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

    پشاور : الیکشن ٹریبونل نے مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے خالی نشست پرانتخاب کیلئے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے فیصلے پر اپیل کی سماعت ہوئی۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا الیکشن شیڈول جاری ہونے ووٹر لسٹ منجمد ہوجاتی ہے، شوکت ترین کاووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے، ووٹ درج نہ ہونے پرشوکت ترین کے پی سےسینیٹ الیکشن نہیں لڑسکتے۔

    وکیل شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے لیےالیکشن کمیشن کاووٹ سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے، الیکشن ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، محفوظ فیصلہ آج سنایا جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کےکاغذات نامزدگی منظور ہونےکوٹربیونل میں چیلنج کیا گیا ، ہمارے وکلانے دلائل مکمل کرلیےامید ہے ہم سرخرو ہوں گے۔

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں پر نہیں جاتے، ہمارا امیدوار 20 تاریخ کو سرخروہو اورمنتخب ہوگا اور امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

    گذشتہ روز اے این پی کے امیدوار نے مشیرخزانہ شوکت ترین کےکاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کئے تھے، جس میں شوکت امیرزادہ نے آراوکوکاغذات کی منظوری کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

  • خیبرپختونخوا سے سینٹ کی خالی نشست پر انتخاب: شوکت ترین نے  کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    خیبرپختونخوا سے سینٹ کی خالی نشست پر انتخاب: شوکت ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    پشاور : خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرمحمدایوب کے استعفے کی وجہ سےخالی ہونیوالی نشست پر انتخابات کیلئے شوکت ترین کے وکیل الیکشن کمیشن کاغذات جمع کرانے پہنچے ، اس موقع پر شوکت ترین کے تجویز کنندہ تیمور جھگڑ اورتاحیدکنندہ کامران بنگش بھی موجود تھے۔

    الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی شوکت ترین کے وکیل نے جمع کرائے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا اے این پی کے شوکت امیرزادہ نے کاغذات حاصل کرلئے ، خالی نشست پر پولنگ20 دسمبرکوصبح9بجےسے شام4 بجے تک ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ 2دسمبر ہے، 3دسمبر کوکاغذات جمع کرنےوالےامیدواروں کی فہرست جاری ہوگی ، جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6دسمبرکومکمل کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی منظوری یامستردہونےکےخلاف اپیلیں8دسمبرتک داخل کی جاسکتی ہیں ، مقررہ ٹریبونل اپیلوں پرفیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا اور 11دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ امیدواراپنے کاغذات13 دسمبر تک واپس لے سکتے ہیں، پولنگ صوبائی اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔

  • امریکی ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا، شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

    امریکی ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا، شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر آٹھ سے نو روپے نیچے آئے گا، ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے  ملکی کرنسی مزید مضبوط ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ شوکت ترین نے اسٹاک ایکس چینج میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے اور ہم کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں، کچھ سیکڑز میں ٹیکسز کی شرح کم ہے ان کو بڑھا سکتے ہیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں انڈر ویلیو ہے، رئیل ایفیکٹو ایکسچینج ریٹ کے مطابق اس وقت ڈالرانٹر بینک مارکیٹ میں ایک سو پینسٹھ سے ایک سے سڑسٹھ روپے تک ہونا چاہئے۔

    مشیرخزانہ نے دعویٰ کیا کہ ڈالر آٹھ سے نو روپے نیچے آئے گا، ہم کچھ ایسے اقدامات کر رہے ہیں ، جس سے ملکی کرنسی کی قدر مزید بہتر ہو گی۔

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سےغلط فہمیاں پھیلائیں گئیں، ملکی معیشت سے متعلق غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں، ہم ٹیکس نہیں بڑھانے دیں گے۔

    اس سے قبل مشیرخزانہ شوکت ترین نے اسٹاک ایکس چینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیم بورڈپرپہلی رجسٹریشن خوش آئند ہے، ایکسپورٹ کرنےوالی کمپینزجیم بورڈکی طرف آئیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ڈینٹ مارکیٹ میں ابھی ہمیں صحیح سمت کا تعین کرنا ہے، ایس ایم ایزاس وقت ملکی معیشت میں اہم کرداراداکر رہی ہے، گزشتہ برسوں کے مقابلےایس ایم ایز کے رجسٹریشن تیزہورہی ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کر چکے: مشیر خزانہ

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کر چکے: مشیر خزانہ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پانچ مطالبات میں سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ پورا کر چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے موقع پر مشیر خزانہ شوکت ترین نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ڈیل سے قبل 5 پیشگی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، جن میں ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ پورا کر چکے ہیں، جب کہ ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے، اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے بل تیار کر لیے گئے ہیں، وزارت قانون ان قانونی بلز کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

    مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ کرنسی ریٹ اور مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کا دائرہ کار ہے۔

    دریں اثنا، اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مشیر خزانہ نے کہا ملک کی معاشی ترقی کا ہدف 5 فی صد ہے، جسے حکومت رواں برس حاصل کر لے گی، معاشی شرح نمو کا اثر پائیدار ہونے کی شرط پر ہی عوام تک پہنچے گا۔

    انھوں نے کہا آئندہ 4 سال میں کامیاب پروگرام پر 1400 ارب خرچ کریں گے، 3 کروڑ افراد کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے، زراعت، کاروبار اور گھروں کی تعمیر کے لیے قرض دیے جائیں گے، جاری اخراجات ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہوتے ہیں، حکومت کا کام سماجی فلاح ہے لیکن فنڈز کی کمی سے مشکل ہو جاتی ہے۔

  • عالمی سطح پر ہر چیز کی قیمت دگنی نہیں بلکہ تگنی ہوگئی ہے: حماد اظہر

    عالمی سطح پر ہر چیز کی قیمت دگنی نہیں بلکہ تگنی ہوگئی ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ہر چیز کی قیمت دگنی نہیں بلکہ تگنی ہوگئی ہے، تیل کے پیداواری ممالک کے بعد دنیا میں پیٹرول کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور مشیر خزانہ شوکت ترین نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ہر چیز کی قیمت دگنی نہیں بلکہ تگنی ہوگئی ہے، ہر ملک میں قیمتیں بڑھی ہیں، تیل کی سوائے پیداواری ممالک کے دنیا میں سب سے کم قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امیر ملک ہو یا غریب، امریکا سے لے کر بنگلہ دیش تک قیمتیں بڑھی ہیں، یورپ نے گیس کی قیمتیں 10 فیصد بڑھا دی ہیں۔ ہم پر دباؤ آتا جا رہا ہے کہ ہم نے بہت زیادہ ٹیکس چھوڑ دیا ہے، امید ہے اگلے 6 ماہ میں بنیادی اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ یوریا کی قیمتیں کم رکھی جائیں، تیل قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے ساڑھے 400 ارب ٹیکس چھوٹ دے چکے ہیں، جب ساڑھے 400 ارب کا فرق آئے گا تو حکومت دوسری جگہ سے پورا کرے گی۔

    مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کے لیے 3 ارب ڈالر دے رہا ہے، سعودی فنڈز برائے ترقی پاکستان اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ تیل کی مد میں 100 ملین ڈالر ماہانہ کی رعایت دی گئی ہے، ایک سال میں 4.2 ارب ڈالر کا ریلیف پاکستان کو ملا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف سے سعودی ریلیف کا کوئی تعلق نہیں۔

    شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ٹیکس چھوٹ پر بات نہیں ہوتی، پرنسپل طے ہوتے ہیں، آئی ایم ایف سے ڈیفسٹ پر بات ہوتی ہے۔ خوش قسمتی ہے پہلے 3 ماہ میں ریونیو کلیکشن 175 بلین بہتر ہے، نان ٹیکس ریونیو میں ڈیفسٹ آئے گا۔

  • شوکت ترین  وزیراعظم کے مشیر خزانہ و ریونیو مقرر ،نوٹی فکیشن جاری

    شوکت ترین وزیراعظم کے مشیر خزانہ و ریونیو مقرر ،نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد : شوکت ترین کو مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کردیا گیا ، شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا، شوکت ترین کو مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کیا گیا ہے ، شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

    اس حوالے سے صدر مملکت کی منظوری سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا ، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

    خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوگئی ہے، شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔

    شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔

    واضح رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

  • عوام کی ماہانہ آمدنی میں اضافہ ہوا ہے: وزیر خزانہ

    عوام کی ماہانہ آمدنی میں اضافہ ہوا ہے: وزیر خزانہ

    واشنگٹن: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، ماہانہ بنیادوں پر آمدنی میں 0.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفارتخانے میں پریس بریفنگ دی، اس موقع پر سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، پاکستانی سفیر اسد مجید اور دیگر موجود تھے۔

    وزیر خزانہ نے میڈیا کو دورہ امریکا کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اسٹرکچرل اصلاحاتی اقدامات کو سراہا گیا، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے جائیں، عام آدمی کی بہتری اور آسانی کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جا رہے ہیں۔ حکومت بوٹم اپ اپروچ کے ساتھ سود سے پاک قرض اسکیم لا رہی ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے دوران 2.7 ارب ڈالر کے ساتھ ترسیلات زر نے اپنی رفتار جاری رکھی، جون 202 سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ پر قائم ہے۔ ساتواں مہینہ ہے جب آمدن اوسطاً 2.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ شرح نمو کے لحاظ سے ستمبر میں ترسیلات زر میں 16.9 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ماہانہ بنیادوں پر آمدنی میں 0.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا، پہلی سہ ماہی میں 8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر 2021 میں ترسیلات زر کی آمد بنیادی طور پر سعودی عرب سے ہوئی۔

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ستمبر میں سعودی عرب سےترسیلات زر 681 ملین ڈالر تھی، متحدہ عرب امارات سے 502، برطانیہ سے 370 اور امریکا سے 245 ملین ڈالر ترسیلات رہیں۔

  • وفاقی حکومت کا شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا ، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

    خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوجائے گی، جس کے بعد وزارت وزیراعظم کے پاس چلائی جائے گی، شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔

    شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔

    واضح رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

  • وزیراعظم کا شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ دینےکافیصلہ کرلیا، شوکت ترین کوسینیٹ میں لانے کیلئے کونساسینیٹر استعفی دے گا؟ اس کا فیصلہ2دن میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی آئینی مدت کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ دینےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ
    شوکت ترین کو خیبر پختونخواہ سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ شوکت ترین کوسینیٹربنانےکافیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا ،شوکت ترین کوسینیٹ میں لانے کیلئے کونساسینیٹر استعفی دے گا؟ اس کا فیصلہ2دن میں کیا جائے گا۔

    اس موقع پر صحافی نے وزیرخزانہ شوکت ترین سے سوال کیا کہ آپ کب خوشخبری دے رہے ہیں، جس کے جواب میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ خوشخبری جلدآرہی ہے۔

    خیال رہے شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے ، شوکت ترین کی آئینی مدت آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں ختم ہورہی ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

  • آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: کنٹری ہیڈ

    آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: کنٹری ہیڈ

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کے کنٹری ہیڈ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کرونا کی روک تھام کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر خزانہ شوکت ترین سے پاکستان میں نامزد آئی ایم ایف کی کنٹری ہیڈ ایستر پیریز ریوز کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی ایم ایف کی سبک دوش کنٹری نمائندہ بھی موجود تھیں۔

    ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے نامزد نمائندے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور کہا کہ پائیدار معاشی نمو اور غریب طبقے کی بہتری کے لیے حکومت نے اقدامات کیے، حکومت آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پرعزم ہے۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کرونا وبا کے معیشت پر اثرات کے بعد اقتصادی ترقی میں استحکام لایا جا رہا ہے، حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اثرات خود برداشت کر رہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ اور ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولیاں یقینی بنائی ہیں۔

    قبل ازیں، سبک دوش ہونے والی نمائندہ آئی ایم ایف نے وفاقی وزیر خسرو بختیار سے بھی الوداعی ملاقات کی، جس میں میں کرونا وبا کے معیشت پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خسرو بختیار نے بتایا کہ کرونا کے باوجود مینوفکچرنگ صنعتوں نے 14 فیصد ترقی کی، حکومت نے طویل المیعاد معاشی نمو، اور مالیاتی استحکام کے لیے حکمت عملی تیار کی، اور تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے ایکسپورٹ انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔