Tag: شوکت ترین

  • ٹیکس چور کے خلاف کارروائی پر وفاق اور سندھ کے درمیان ایک نیا ممکنہ تنازع سر اٹھانے لگا

    ٹیکس چور کے خلاف کارروائی پر وفاق اور سندھ کے درمیان ایک نیا ممکنہ تنازع سر اٹھانے لگا

    کراچی: شہر قائد میں ایک ٹیکس چور کے خلاف کارروائی پر وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ایک نیا ممکنہ تنازع سر اٹھانے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زبیر اسٹیلز کراچی کے ڈائریکٹر زبیر گھی والا کے خلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے مقدمے کے بعد زبیر گھی والا نے گریڈ 22 کے ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کے خلاف فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

    ڈی جی کسٹمز کے خلاف مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کے حکم پر درج کیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل، زخمی کرنے سازش و دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، یہ مقدمہ ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کی مبینہ بے بنیاد رپورٹ پر درج کرایا گیا۔

    اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اک خط لکھ کر اعلیٰ سطح پر ایکشن لینے کی استدعا کی ہے، خط میں وزیر خزانہ نے لکھا کہ اس واقعے کے خلاف اعلیٰ سطح پر سخت ایکشن درکار ہے، اس کیس کو سندھ پولیس کے خود احتسابی یونٹ کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے سینئر حکام سے رابطہ کرنے پر نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے خط پر تاحال کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔

    خط کے متن کے مطابق زبیر اسٹیلز کراچی کے خلاف اپریل میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا، یہ مقدمہ ڈھائی کروڑ روپے کے ٹیکس کی چوری، اور 4 لاکھ 39 ہزار ڈالر سے زائد منی لانڈرنگ پر درج ہوا، جس کے بعد کمپنی ڈائریکٹر زبیرگھی والا کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران مبینہ طور پر اہل کاروں نے فائرنگ کی، جس سے زبیر گھی والا کا ڈرائیور پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا۔

    خط کے مطابق زبیر گھی والا کو فیروزآباد سے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم کسٹمز کورٹ سے 9 اپریل کو ان کی ضمانت ہوئی، ضمانت کے بعد زبیر گھی والا نے کسٹمز اہل کاروں کے خلاف مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا، اور درخواست میں لکھا کہ مجھے جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کی گئی، کسٹمز اہل کاروں نے رشوت طلب کی، نہ دینے پر مقدمہ کر دیا گیا۔

    زبیر گھی والا نے ایڈیشنل سیشن کورٹ ایسٹ سے مقدمے کے لیے رابطہ کیا تھا تاہم عدالت نے مقدمے کے لیے ایس ایچ او سے رپورٹ مانگی جو کسٹمز کے حق میں دی گئی، رپورٹ مخالفت میں آنے پر زبیر گھی والا نے مقدمے کی درخواست واپس لے لی، اور دوبارہ مقدمے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کو جمع کرائی، جس کے لیے ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی نے بے بنیاد رپورٹ بنا کر دی۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایس پی نے زبیر گھی والا کے حق میں اپنے ایس ایچ او کے خلاف رپورٹ جمع کرائی، جس کی بنیاد پر کسٹمز انٹیلیجنس کو سنے بغیر پہلی ہی پیشی پر عدالت کی جانب سے مقدمہ اندراج کا حکم دیا گیا، اور یوں بے بنیاد، جانب دار، حقیقت سے عاری، گمراہ کن پولیس رپورٹ پر مقدمہ درج ہو گیا، یہ مقدمہ ٹیکس چور، فراڈ شخص کی ایس پی جمشید ٹاؤن سے گٹھ جوڑ کے باعث درج ہوا۔

    خط کے مطابق ایس پی جمشید ٹاؤن نے جلد بازی اور بغیر سوچے 22 گریڈ کے افسر کو نامزد کر دیا تھا، یہ تمام کام کسی ویریفکیشن کے بغیر کیا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے ریاست کے اندر ایک ادارہ دوسرے کے خلاف استعمال ہوتا ہے، اس سے فراڈ عناصر کے غیر قانونی حاصل رقم اور اختیارات کے استعمال کا اندازہ ہوتا ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، متعدد گرانٹس کی منظوری دیے جانے کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، متعدد گرانٹس کی منظوری دیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وزیر خزانہ شوکت ترین کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے گندم پر سبسڈی کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے، پختونخواہ کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی اور وزارت صنعت و پیداوار کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    سرکاری ٹی وی چینلز، نیوز ایجنسی کے لیے 27 کروڑ 40 لاکھ گرانٹ منظوری کا امکان ہے، پاک افغان سرحد پر لگائی گئی باڑھ کے لیے بھی 57 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    میری ٹائم امور، گوادر پورٹ اتھارٹی اور میرین اکیڈمی کے لیے گرانٹس کی منظوری اور پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

    اجلاس میں حکومتی آمدن میں اضافے کے لیے ایف بی آر کی 2 ارب 46 کروڑ کی سمری بھی شامل ہے۔

  • ہر ماہ 25 کروڑ کے انعامات، دکاندار سے  پکی رسید وصول کرنے والے صارفین کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان

    ہر ماہ 25 کروڑ کے انعامات، دکاندار سے پکی رسید وصول کرنے والے صارفین کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان

    اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت ترین نے دکاندار سے پکی رسید وصول کرنے والے صارفین کیلئے انعامی اسکیم لانے کا اعلان کردیا ، جس میں ہر ماہ 25 کروڑ کے انعامات دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صارف کچھ بھی خریدیں پکی پرچی لیں، گاہک دکاندار سے پکی رسیدوصول کرے ، پکی رسید وصول کرنے والے صارفین کیلئے انعامی اسکیم لائیں گے ، جس میں ، ہر ماہ 25 کروڑ کےانعامات دیں گے ،انعام اسکیم کی مالیت ایک ارب روپے تک لے کرجائیں گے۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس دینے والوں کو مزید سہولتیں دیں گے ، سبسڈی کازیادہ استعمال توانائی کےشعبےمیں ہوتا ہے، آئی ایم ایف سے ہم نکلے نہیں ان سے بات چیت جاری ہے ، ریکوری زیادہ کریں گے اور لائن لاسزکم کرینگے ، جس کیلئے وقت لگے گا۔

    ایف بی آر کے حوالے سے وزیرخزانہ نے کہا کہ آپ کویہ نہیں پتہ کہ ایف بی آرمیں ٹیکنالوجی ریفارمزکتنی آئی ہیں تو افسوس کی بات ہے، ایف بی آر میں بہت سی ریفارمزہوچکی ہیں ، 4سے5لوگ اکٹھے ہوکرایف بی آر کا دورہ کریں، حکومت نے ایف بی آر میں خصوصی سیل بنایاہے ، ایف بی آر کاخصوصی سیل تاجروں کے مسائل حل کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارمزکوایڈوانس کردیاہے، کمپلائنس ڈیش بورڈبنادیےہیں جس کیلئےزیادہ ورک فورس کی ضرورت نہیں، ڈنڈےسےکام چلانا بہت دیکھا ہےلیکن ایسانہیں ہوتا، مارشل لا میں بھی ڈنڈے سے کام چلانےکی کوشش کی گئی۔

    وزیرخزانہ نے بتایا کہ حبیب بینک میں کروڑپتی اسکیم لایاتھا،ہرماہ ایک کروڑدیتاتھا ، اس وقت تین ماہ میں چالیس ارب کے ڈیپازٹ بڑھ گئے تھے۔

    شوکت ترین نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کا حق ہے، ہم منی بجٹ نہیں لائیں گے ، مہنگائی کے مقابلےمیں تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہوناچاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ایران سےمعاہدوں کےباعث آئل کی قیمتیں کم ہوناشروع ہوں گی، سگریٹ انڈسٹری پرٹیکس بڑھانےپڑےتوبڑھائیں گے ، سعودی عرب سے ادھار تیل میں رعایت لیں گے۔

    ٹیکس نظام کے حوالے سے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس نظام مزیدسادہ بنانےکی خواہاں ہے ، 800سی سی گاڑیوں کو فیڈرل ایکسائز سے چھوٹ دی جارہی ہے، 850سی سی گاڑیاں سستی ہوجائیں گی، اگلے سال تک کارکردگی دیکھ لیجئےگا بہتری آئے گی۔

    نوجوانوں کی نوکریوں سے متعلق وزیر خزانہ نے کہا کہ نوجوانوں اور گھروں کی تعمیر مرحلہ وار کریں گے، ہم نوجوانوں کی نوکریوں کیلئےتیار کررہے ہیں ، ہم پروگرام لا رہےہیں تاکہ نوجوانوں کو ہنردےسکیں، نوجوان اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام سے روزگارحاصل کرسکتےہیں، گھرمیں ایک شخص کو روزگار ملے توپورا گھرخوشحال ہوجاتاہے۔

  • شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں  سماعت کے لیے مقرر

    شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد : ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں، شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شوکت ترین کےخلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں گئیں، نیب اپیلوں پرسماعت جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کرے گا۔

    رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی اور رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

    شوکت ترین نے رینٹل پاورمنصوبے اور پیراغائب ریفرنس پر سماعت کی درخواست دی تھی، ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین بریت کےخلاف اپیلیں زیر التوا ہیں اور عدالت نے شوکت ترین اور پرویزاشرف و دیگر کی بریت کیخلاف نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

    نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔

    گذشتہ روز حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔