Tag: شوکت حسین

  • چارماہ میں 3 بار ترقی، چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

    چارماہ میں 3 بار ترقی، چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

    کراچی : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین پر اتنی نوازشارت کیوں برسائی گئیں، نیب کراچی نے تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاغان کے منظور نظر ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کردیا اور نیب کراچی کے ڈی جی الطاف بھوانی کو تحقیقاتی افسر تعینات کردیا گیا ہے۔

    دستاویزات کے مطابق شوکت حسین کو چار ماہ میں تین بارترقی دی گئیں، رواں سال جنوری میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مارچ میں کمشنر اور پھر مئی میں چیئرمین بنا دیا گیا۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ شوکت حسین کے سمدھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پولیٹیکل سیکریٹری تھے، شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے آخری دنوں میں خلاف قانون چیئرمین ایس ای سی پی مقرر کیا تھا۔

    دستاویزات کے مطابق تعیناتی خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر کی گئی، شارٹ لسٹ کیے گئے دیگردرخواست گزار زیاده تجربہ کار تھے۔


    مزید پڑھیں :  شوکت حسین چئیرمین ایس ای سی پی تعینات


    دستاویز میں کہا گیا کہ چیئرمین کی تعیناتی ایس ای سی پی کاکمیشن مکمل ہونے تک نہیں ہوسکتی، معاملے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، شوکت حسین کی تعیناتی کے وقت کمیشن مکمل نہ تھا۔

    خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی جاتے جاتے شوکت حسین کو چیئرمین ایس ای سی پی لگا گئے تھے، ان کی تقرری ایس ای سی پی ایکٹ انیس سو ستانوے کے سیکشن چھے کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شوکت حسین  چئیرمین ایس ای سی پی تعینات

    شوکت حسین چئیرمین ایس ای سی پی تعینات

    کراچی: مسلم لیگ نون کی حکومت نے جاتے جاتے شوکت حسین کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا مستقل چیئرمین تعینات کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی حکومت کی اہم اداروں میں ایک کے بعد ایک تقرری جاری ہے، حکومت نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور رجسٹرار کمپنیز شوکت حسین کو ادارے کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، ان کی تقرری ایس ای سی پی ایکٹ انیس سو ستانوے کے سیکشن چھے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

    شوکت حسین  کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق شوکت حسین کی تعیناتی پر فوری عمل درآمد ہوگا۔

     

    مارچ میں شوکت حسین ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سے کمشنر ایس ای سی پی بنائے گئے تھے، شوکت حسین کو70روز میں کمشنر سے چیئرمین ایس ای سی پی بنادیا گیا۔

    شوکت حسین انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان سے سند یافتہ ایس ای سی پی اور سکیورٹیز مارکیٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد عبوری حکومت ملک میں عام انتخابات منعقد کروائے گی ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔