Tag: شوکت خانم

  • شوکت خانم اسپتال کیلئے 24 کروڑ روپے کا چندہ، وزیراعظم کا اہلیان کراچی سے اظہارِ تشکر

    شوکت خانم اسپتال کیلئے 24 کروڑ روپے کا چندہ، وزیراعظم کا اہلیان کراچی سے اظہارِ تشکر

    کراچی: وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے لیے چوبیس کروڑ روپے کا چندہ دینے پر کراچی کے عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کے فنڈریزنگ افطار میں کراچی کے عوام نے 24 کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری قوم کی سخاوت کبھی میرے لیے حیران کن نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد رقم اکٹھا کرکے قرضے ادا کردیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75 فی صد غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے، شوکت خانم اسپتال کوفنڈز دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے عطیات غریب عوام کے علاج پر خرچ ہوتے ہیں۔

    دو سے تین ماہ میں ہر بحران سے نکل جائیں گے: وزیر اعظم

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدا میں لوگ کہتے تھے کہ شوکت خانم اسپتال نہیں بن سکتا، اس خواب کو سچ کرنے پر آپ کا شکریہ گزار ہوں، اچھا وقت نہیں، بلکہ برا وقت آپ کو اوپر جانا سکھاتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت اورشوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ، دورے کے دوران عمران خان گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کے علاوہ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی میں قیام کے دوران شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدرات کے علاوہ گورنرسندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا بڑا اور تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں زیر تعمیر ہے، امید ہے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں شوکت خانم اسپتال کے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں دل کھول کرعطیات دیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام اس ملک کی ترقی کی امید ہیں، ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ثابت کر کے دکھاؤں گا کہ یہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔ ایسا پاکستان سنبھالا ہے جس کی تاریخ میں سب سے مشکل حالات تھے، 70 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کی سب سے بڑی طاقت فلاحی کاموں میں حصہ لینا ہے، شوکت خانم اسپتال عظیم قوم نے بنایا ہے اور وہی اسے چلا رہی ہے، دنیا میں شوکت خانم جیسے اسپتال کی مثال نہیں ملتی۔

    بعد ازاں وزیر اعظم نے عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ افطار ڈنر میں 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی گئی۔

  • شوکت خانم کینسراسپتال مریضوں کے لیے ایک مثالی علاج گاہ ہے‘ عثمان بزدار

    شوکت خانم کینسراسپتال مریضوں کے لیے ایک مثالی علاج گاہ ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اوربہترغذا کے استعمال سے کینسر کے مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابتدائی سطح پر تشخیص ہونے سے کینسر کا مناسب علاج ممکن ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اوربہترغذا کے استعمال سے کینسر کے مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے بڑےاداروں کی ضرورت بڑھ چکی ہے، شوکت خانم کینسراسپتال مریضوں کے لیے ایک مثالی علاج گاہ ہے۔

    کینسرکے خلاف آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ آج دنیا بھرکی طرح پاکستا ن میں بھی کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہاہے، اس دن کا مقصد لوگوں کو اس مرض کے خطرات سے آگاہ کرنا اور اس کی روک تھام اور علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

    کیسنر کے خلاف آگاہی کی عالمی تنظیم ’دی انٹرنیشنل یونین اگینسٹ کینسر‘ نے سال 2000ء کے چارٹر آف پیرس کے تحت 2005ء میں کینسر کے خلاف عالمی آگاہی کا آغاز کیا تھا۔ چارٹرآف پیرس میں چارفروری کو کینسرکے عالمی دن کے طورپر منتخب کیا گیا تھا لہذا 2006ء سے ہرسال چارفروری کو کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • ن لیگ اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل کومتنازع نہ بنائیں، فوادچوہدری

    ن لیگ اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل کومتنازع نہ بنائیں، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سیاست جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے، اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا زندگی میں خود ٹکےکی بھلائی کاکام نہیں کیاتو مرحوم سیاست کوزندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل جیسے بھلائی کےاداروں کومتنازع نہ بنائیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور جائیداد ڈکلیئر کی ہیں، آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گڑنےتک ہے۔

    خیال رہے مریم اورنگزیب نے علیمہ خان کے اثاثوں اورشوکت خانم اورنمل یونیورسٹی سے متعلق بیان دیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراطلاعات نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2013 میں گیس پر کوئی بھی قرضہ نہیں تھا، شاہد خاقان آئے تو گیس پر قرضہ چڑھ گیا، اب حال یہ ہے کہ سالانہ 57 ارب گیس چوری کا سامنا ہے، محمد زبیر شاہد خاقان عباسی سے پوچھیں کہ گیس کیوں نہیں آرہی؟

    ان کا کہنا تھا کہ ’سوئی گیس میں لگائے گئے دونوں ایم ڈیز انھی کے لگائے ہوئے تھے، ن لیگ 5 سال میں نظام خراب کر کے 157 ارب کا قرضہ چھوڑ کر گئی، اربوں کی گیس چوری نہ ہو رہی ہوتی اور معاملات ٹھیک ہوتے تو گیس بحران نہ ہوتا۔‘

    فواد چوہدری نے مزید کہا تھا کہ ہمیں ن لیگ کی حکومت سے جان چھوٹنے کا شکر ادا کرنا چاہیے، موجودہ دورِ حکومت میں ہر ماہ حالات بہتر ہوں گے۔

  • عمران نے ورلڈ کپ اور شوکت خانم دیا مگر کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف

    عمران نے ورلڈ کپ اور شوکت خانم دیا مگر کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال بنایا، پاکستان کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مگر انہوں نے خیبرپختونخواہ کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی بات یا الزام رتی برابرثابت نہ کرسکے، اُن کا احترام اس لیے ضرور ہے کرتا ہوں کہ انہوں نے شوکت خانم اسپتال بنایا اور ملک کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا۔ شہباز شریف نے سوال کیا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا کر عوام کے لیے کیا کیا؟

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’شوکت خانم اسپتال کی زمین عمران خان کو میاں نوازشریف نے دی جبکہ ہم نے ہی اسپتال کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ دی، اگر ایک اسپتال کی بنیاد پر کارکردگی کا ڈھونڈرا پیٹنا ہے تو ہم نے بھی اتفاق اسپتال اور میڈیکل کمپلیکس بنائے‘۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کےالزامات کا جواب دینا سچائی کی توہین ہے: شہباز شریف

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شوکت خانم طرزکےاسپتال کے پی میں بنتےتودنیا معترف ضرور ہوتی ہے مگر اس کی بنیاد پر سیاسی میدان میں فتح حاصل نہیں کی جاسکتی، آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔

    مسلم لیگ ن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بنی گالہ اور بلاول ہاؤس اس وقت ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں، عمران خان کو باتیں بتانے والے عقل مند سمجھتے ہیں مگر اُن کا عقل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں کیونکہ انہوں نے بہت بڑی وکٹ گرنے کی بات کی تھی جو بے کار ثابت ہوئی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عمران خان دورہ پنجاب پر تھے کہ اچانک انہوں نے مصروفیات ترک کر کے بنی گالہ کا رخ کرلیا تھا، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ چند دنوں میں بہت بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: نوازشریف سے زیادہ خطرناک شہباز شریف ہیں، عمران خان

    سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان کا اشارہ خواجہ آصف کی نااہلی کی طرف تھا کیونکہ دو روز بعد ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرخارجہ کو صادق اور امین نہ رہنے پر نااہل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شوکت خانم کوامریکی جوائنٹ کمیشن نے معتبرقراردے دیا،عمران خان

    شوکت خانم کوامریکی جوائنٹ کمیشن نے معتبرقراردے دیا،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کوامریکی جوائنٹ کمیشن نے معتبرقراردے دیا، ایس کےایم سی ایچ کی ٹیم نےسنگ میل حاصل کرنےکیلئےمحنت کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج میری زندگی کاسب سےزیادہ خوشی اوراطمینان کادن ہے، شوکت خانم کوامریکی جوائنٹ کمیشن نے معتبرقراردیدیا، کئی روز تک مکمل جانچ پڑتال کے بعد عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا کہ شوکت خانم بین الاقوامی معیار کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا ایس کےایم سی ایچ کی پوری ٹیم کومبارکبادپیش کرتاہوں، ایس کےایم سی ایچ کی ٹیم نےسنگ میل حاصل کرنے کیلئے محنت کی، ایس کےایم سی ایچ کےڈاکٹرز،نرسز،اسٹاف کاشکریہ اداکرتاہوں، جنہوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی عزم سےعالمی معیارکےادارے بنا سکتے ہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہسب سے خوشی کی بات تو یہ ہے کہ شوکت خانم اپنے75 فیصد مریضوں کو مفت علاج فراہم کرتا ہے۔ صاحب ثروت اور غریب ترین مریضوں کو بلاامتیاز عالمی معیار کے علاج کی فراہمی شوکت خانم ہی کا طرہ امتیاز ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شوکت خانم اسپتال کو بھجوائے گئے نوٹسز کے خلاف حکومت سے جواب طلب

    شوکت خانم اسپتال کو بھجوائے گئے نوٹسز کے خلاف حکومت سے جواب طلب

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہائیکورٹ نے شوکت خانم اسپتال کو ٹیکس کی وصولی کے لیے بھجوائے گئے نوٹسز کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کی درخواست پر سماعت کی جس میں شوکت خانم اسپتال کو ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    شوکت خانم اسپتال کے وکیل نے کہا کہ شوکت خانم ایک ٹرسٹ کے تحت چلایا جارہا ہے اور اس میں کوئی منافع نہیں کمایا جاتا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ادارے کو ٹیکس ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے مگر قانونی رعایت اور ٹیکس استثنیٰ کے باوجود ایف بی آر نے سیاسی بنیادوں پر اسپتال کو ٹیکس نوٹس بھجوا دیے ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت خانم اسپتال کو بھجوائے گئے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    درخواست پر مزید کارروائی 29 جنوری کو ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔