Tag: شوکت خانم اسپتال

  • عمران خان کی شوکت خانم اسپتال آمد

    عمران خان کی شوکت خانم اسپتال آمد

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان طبی معائنے کے لئے شوکت خانم اسپتال پہنچے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان معمول کے چیک اپ کے لئے شوکت خانم گئے، زمان پارک سے شوکت خانم روانگی سے قبل ایلیٹ فورس کی بھاری نفری اور جیمر گاڑی ان کی رہائشگاہ پہنچائی گئی تھی۔

    ادھر سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

    یہ آپریشن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر رہائشگاہ کے قریب رکھنے کنٹینرز کو ہٹایا جارہا ہے۔

    اس سے قبل نگراں حکومت اور عمران خان کے درمیان زمان پارک کی تلاشی پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا تھا۔

    عمران خان نے بتایا کہ آپریشن کرنے والے پولیس افسران سمیت ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سرکاری حکام کو گھر کی تلاشی لینے کی اجازت نہیں دی انہیں باور کرایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے بتائے ہوئے طریقے سے تلاشی لینے چاہیں تو لے لیں۔

    عمران خان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کی تھی۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وعدے کے مطابق زمان پارک سے تجاوزات ختم کرے ، تجاوزات کے ہٹتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔

  • شوکت خانم اسپتال بوگس میڈیکل رپورٹس بنا رہا ہے، احسن اقبال کا الزام

    شوکت خانم اسپتال بوگس میڈیکل رپورٹس بنا رہا ہے، احسن اقبال کا الزام

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ شوکت خانم اسپتال بوگس میڈیکل رپورٹس بنا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گذشتہ 4برس میں ملکی معیشت کو شدیدنقصان پہنچایاگیا، ترقیاتی بجٹ پر توجہ نہیں دی گئی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کو شدید انرجی بحران کا سامنا تھا، 2013میں مختلف مسائل پر قابو پایا، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پرلےآئےتھے، ہمیں نالج اکانومی پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج نے ماضی کےتجربات سےخودکوسیاست سےالگ کیا، فوج کےاس اقدام کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کافرض ہے بات چیت سےمسائل کاحل نکالیں، اگرسوچ یہ ہےمیں نہیں تو کچھ بھی نہیں تو پھر بات نہیں بن سکتی، پی ٹی آئی کو اپنےطرز عمل پر غور کرنا چاہیے.

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ جب بھی ملک استحکام کی جانب جاتا ہےعمران خان نیا پتہ پھینک دیتا ہے، اگر آپ بے گناہ ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، شوکت خانم اسپتال بوگس میڈیکل رپورٹس بنا رہا ہے۔

  • عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج

    عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج

    لاہور: عمران خان کو صحت بہتر ہونے پر شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت میں بہتری آنے پر انھیں شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    چار رکنی میڈیکل بورڈ نے آج پھر عمران خان کا طبی معائنہ کیا، شوگر اور بلڈ پریشر لیول نارمل تھے، ڈاکٹروں کے مطابق پاؤں کے زخم میں بھی بہتری آ رہی ہے۔

    شوکت خانم اسپتال نے وضاحتی بیان میں کہا کہ عمران خان کے جسم میں گولی کے چار ٹکڑے تھے، دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکالے گئے ہیں، جب کہ بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا۔

    شوکت خانم اسپتال کا عمران خان کو گولی لگنے پر وضاحتی بیان جاری

    شوکت خانم اسپتال نے وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا کہ جب عمران خان اسپتال پہنچے تھے تو اس وقت وہ مکمل طور پر ہوش میں تھے۔

    عمران خان کا منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

  • شوکت خانم اسپتال کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    شوکت خانم اسپتال کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    لاہور: شوکت خانم اسپتال کے باہر سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے شوکت خانم اسپتال کے باہر سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کا تعلق رائیونڈ سے ہے، مشتبہ شخص اسپتال کے باہرکھڑی گاڑی کومبینہ طور پر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہے،گزشتہ شب عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا، سرجری ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، رات گئے ان کے سی ٹی اسکین ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

    اسپتال ذرائع بتایا کہ آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات کو نکال دیا گیا، گولی نے ٹانگ کی ہڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کے لیے وقت درکار تھا کیونکہ ہر زاویے سے اطمینان کرنا ضروری تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وزیر آباد پہنچے تھا جہاں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 13 افراد زخمی جب کہ ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • نئی حکومت آتے ہی راولپنڈی میں  شوکت خانم اسپتال کے بینرز اتار دیئے گئے

    نئی حکومت آتے ہی راولپنڈی میں شوکت خانم اسپتال کے بینرز اتار دیئے گئے

    اسلام آباد : نئی حکومت آتے ہی راولپنڈی انتظامیہ نے شوکت خانم اسپتال کے بینرز اتارنا شروع کردیے، شہباز گل نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال غریب کینسر کے مریضوں کی آخری امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انتظامیہ نے شوکت خانم اسپتال کے بینرز اتارنا شروع کردیے ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب پر شوکت خانم اسپتال کے بینرز اتارنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

    شہباز گل نے کہا ان کی بے حسی اور سفاکیت کااندازہ لگائیں،شوکت خانم اسپتال غریب کینسرکے مریضوں کی آخری امید ہے ، انہیں شوکت خانم کینسراسپتال کے بینرز تک برداشت نہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزیدکہا کہ شہباز شریف خود کینسر سروائیور ہیں جبکہ نواز شریف کی اہلیہ کینسر کے میں مبتلا ہو کر فوت ہوئیں۔

  • شارجہ کے حکمران کی اہلیہ کا شوکت خانم اسپتال کیلئے 44 لاکھ درہم گرانٹ کااعلان

    شارجہ کے حکمران کی اہلیہ کا شوکت خانم اسپتال کیلئے 44 لاکھ درہم گرانٹ کااعلان

    اسلام آباد : شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمدالقاسمی نے شوکت خانم اسپتال کیلئے 44 لاکھ درہم گرانٹ کا اعلان کردیا، پاکستان نے گرانٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیخہ جواہر بنت محمدالقاسمی سے اظہار تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کے حکمران کی اہلیہ نے شوکت خانم اسپتال کیلئے 44 لاکھ درہم گرانٹ کا اعلان کردیا ، شیخہ جواہر بنت محمدالقاسمی نے پشاور کینسر اسپتال کیلئےگرانٹ کا اعلان کیا۔

    رقم شوکت خانم اسپتال پشاور کیلئے جدید طبی آلات کی فراہمی پر خرچ ہوگی اورکینسر اسپتال میں جدید سہولتوں سے 3 ہزار مریض مستفید ہوں گے۔

    پاکستان نے اعلان کی گئی گرانٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیخہ جواہر بنت محمدالقاسمی سے اظہار تشکر کیا اس حوالے سے وزیراعظم معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مریضوں کیلئے تعاون پر شیخہ جواہر بنت محمد ال قاسمی کے شکر گزار ہیں، پشاور کینسراسپتال کیلئے1.2 ملین ڈالرز کی فراہمی پر آپ کا شکریہ۔

  • شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے،وزیراعظم

    شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے،وزیراعظم

    کراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے شروع میں مسائل ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری، شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان خواب دیکھنے کے بعد اس کو پورا بھی کرسکتا ہے، انسان کو مشکل حالات میں بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، شروعات میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈنگ میں مشکلات تھیں، ایک اینٹ خریدنے سے اسپتال شروع کیا آج تیسرا بننے جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے شروع میں مسائل ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری، مشکل وقت زندگی کا حصہ ہوتا ہے اس لیے ہمت کبھی ہارنی نہیں چاہیے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بچپن میں والد سے پیسے مانگتے ہوئے بھی شرم آتی تھی، بچپن میں والدہ زبردستی مجھے جیب خرچ دیا کرتی تھیں، شوکت خانم اسپتال کے لیے میں نے سب سے پیسے مانگے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے۔

  • امید ہے عوام ماہ صیام میں غریب مریضوں کے لیے دل کھول کر عطیات دیں گے: وزیر اعظم

    امید ہے عوام ماہ صیام میں غریب مریضوں کے لیے دل کھول کر عطیات دیں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑا اور تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں زیر تعمیر ہے۔ امید ہے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں دل کھول کر عطیات دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے شوکت خانم اسپتال کے غریب مریضوں کے لیے عطیات دیے جائیں گے، لاہور کے بعد پشاور میں شوکت خانم کھلنے سے چیلنجز میں اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا اور تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں زیر تعمیر ہے۔ امید ہے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں دل کھول کر عطیات دیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام اس ملک کی ترقی کی امید ہیں، ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ثابت کر کے دکھاؤں گا کہ یہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔ ایسا پاکستان سنبھالا ہے جس کی تاریخ میں سب سے مشکل حالات تھے، 70 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کی سب سے بڑی طاقت فلاحی کاموں میں حصہ لینا ہے، شوکت خانم اسپتال عظیم قوم نے بنایا ہے اور وہی اسے چلا رہی ہے، دنیا میں شوکت خانم جیسے اسپتال کی مثال نہیں ملتی۔

    بعد ازاں وزیر اعظم نے عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ افطار ڈنر میں 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی گئی۔

  • امید ہے 2019 میں بھی غریب کینسر کے مریضوں کی جان بچانے  کے مشن میں عوام کا تعاون ملےگا، وزیراعظم

    امید ہے 2019 میں بھی غریب کینسر کے مریضوں کی جان بچانے کے مشن میں عوام کا تعاون ملےگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ 2019 میں بھی شوکت خانم اسپتال میں غریب کینسر کے مریضوں کی جان بچانے کے مشن میں عوام کا تعاون ملےگا، 2018 کے مالی اہداف حاصل کرنے پر ذاتی طور پر سب کا مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا شوکت خانم اسپتال کے لئے 2019 کا ٹارگٹ13 بلین روپے ہے، اس میں سے آدھا آپ کے عطیات سے پورا ہوگا، امید ہے غریب کینسر مریضوں کی جان بچانے کے مشن میں تعاون ملےگا، ایسےغریب مریض جوخود سے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزرتےسالوں میں انسانیت اوراچھائی پرمیرےیقین میں اضافہ ہوا، شوکت خانم اسپتال آپ کی فیاضی اوراچھائی کازندہ خراج تحسین ہے، 2018 کے مالی اہداف حاصل کرنے پر ذاتی طور پر سب کا مشکور ہوں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے تاثر دینےکی کوشش ہے کہ اثاثے فنڈ ریزنگ کے غلط استعمال سے بنائے گئے، شوکت خانم ہسپتال کا آڈٹ انٹرنیشنل فرمز کر چکی ہیں جس جائیداد کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ قانونی طریقے سے بنائی گئی، جائیداد قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی۔

    وزیراعظم کی بہن کا کہنا تھا شوکت خانم ہسپتال کے لئے میں نے اپنی زندگی وقف کردی بے، بنیاد ، غلط اور من گھڑت الزامات پر مبنی مہم سے سے تکلیف ہوئی ہے، میری تمام جائیدادیں ڈیکلیئرڈ ہیں، کس نے کہا میں نے جائیدادیں چھپائی ہیں، میں نے امریکا کی جائیداد بھی ڈیکلیئرڈ کی ہوئی ہے، مجھے وراثت میں بھی حصہ ملا وہ بھی ڈیکلیئرڈ ہے۔

  • شوکت خانم فنڈ ریزنگ، ماہرہ عمران خان کا دستخط شدہ بلا اٹھائے میدان میں‌ آگئیں

    شوکت خانم فنڈ ریزنگ، ماہرہ عمران خان کا دستخط شدہ بلا اٹھائے میدان میں‌ آگئیں

    لاس اینجلس: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کینسر کے خلاف قائم کردہ  اسپتال شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے لیے امریکا پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ذاتی کاوشوں سے قائم کیے جانے والے شوکت خانم کے لیے دنیا بھر میں عطیات جمع ہونے کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے علاوہ بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔

    ماہرہ نے بتایا کہ وہ عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ (بلا) لے کر  لاس اینجلس پہنچیں جہاں وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کریں گی۔

    مزید پڑھیں: شوکت خانم اسپتال کے لیے 45 منٹ میں 7 کروڑ روپے جمع

    پاکستانی اداکارہ نے بتایا کہ وہ بلے کی بولی بھی لگوائیں گی اور اس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کو وہ شوکت خانم کے لیے عطیہ کریں گی۔

    ماہرہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر بیڈ کے ساتھ بنائی جانے والی تصویر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کوئی معمولی بلا نہیں بلکہ اس پر وزیر اعظم عمران خان نے دستخط کیے جسے آج بولی کے لیے پیش کیا جائے گا‘۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ازراہ کرم میرا موزانہ نہ کیجئے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان کا اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ کا دورہ

     یاد رہے کہ شوکت خانم اسپتال دنیا بھر میں مقیم بالخصوص پاکستانیوں کے تعاون سے چلتا ہے، وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل عمران خان دنیا بھر میں فنڈریزنگ کرتے تھے۔