Tag: شوکت خانم اسپتال کراچی

  • شوکت خانم اسپتال کراچی کب تک مکمل ہوگا؟

    شوکت خانم اسپتال کراچی کب تک مکمل ہوگا؟

    کراچی : لاہور اور پشاور میں شوکت خانم اسپتال کے بعد اب کراچی میں کینسر کا سب سے بڑا اسپتال قائم کیا جارہا ہے جس کی تعمیر جلد مکمل کرلی جائے گی۔

    شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال و ریسرچ سنٹر لاہور اور پشاور میں عوام کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اب کراچی میں ان دونوں ہسپتالوں سے بھی بڑا تیسرا ہسپتال بننے جارہا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی کا اسپتال سائز میں لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا ہے اور اس میں موجود سہولیات بھی دگنی ہیں کیونکہ یہاں نہ صرف کراچی بلکہ اندرون سندھ اور جنوبی بلوچستان سے بھی مریض آئیں گے اور یہاں بھی 75فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

    ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ سال 2024 کے آخر تک اس کا تمام کام مکمل کرلیا جائے،

    انہوں نے بتایا کہ کینسر کا علاج اکثر ایک طویل اور صبر آزما عمل ہوتا ہے اور دوران ِ علاج بہت سارے مریضوں کو دور دراز کے علاقوں سے جسمانی ، جذباتی اور معاشی طور پر مشکلات برداشت کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً ہسپتال تک کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

  • ‘شوکت خانم اسپتال کراچی کا اسٹرکچر مکمل ، دسمبر 2023 تک کھل جائے گا’

    ‘شوکت خانم اسپتال کراچی کا اسٹرکچر مکمل ، دسمبر 2023 تک کھل جائے گا’

    لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کا اسٹرکچر مکمل ہو گیا ہے، اسے مکمل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لوگوں پر بھروسہ کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کا اسٹرکچر مکمل ہو گیا ہے، کراچی کا کینسراسپتال لاہور کے اسپتال سے دو گنا بڑا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹرسٹیری کیئر کینسراسپتال ہوگا، اسپتال کی تکمیل کاکام شروع ہو چکا ہے، دسمبر 2023 تک کھل جائے گا۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبےکوبروقت مکمل کرنےکیلئےہمیں آپ کےتعاون کی ضرورت ہے، کراچی،اندرون سندھ،بلوچستان کے لوگوں کو کینسر کا علاج فراہم کرنا ہے، اسے مکمل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لوگوں پر بھروسہ کرسکتا ہوں۔

  • شوکت خانم اسپتال کراچی  پاکستان کا سب سے بڑا اور جدیداسپتال ہوگا، وزیراعظم

    شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدیداسپتال ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی بیسمنٹ کا کام پھرسے تیز کردیا گیا، یہ اسپتال پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید اسپتال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوکت خانم اسپتال کراچی کے تعمیری کام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی بیسمنٹ کا کام پھر سے تیز کردیا گیا، کورونا کے باعث بیسمنٹ کا کام سست روی کا شکار تھا، شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید اسپتال ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں زیراعظم عمران خان نے کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طب و علاج کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ یہ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا۔

  • شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ، شہریار منوراور مایا علی میدان میں آگئے

    شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ، شہریار منوراور مایا علی میدان میں آگئے

    کراچی : شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ کے لیے معروف اداکار شہریار منور اور مایا علی میدان میں آگئے، فنڈ ریزنگ کے لیے مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج فراہم کرنے والے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی کراچی میں بننے والے اسپتال کے فنڈز کے لئے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ مایا علی میدان میں آگئے ہیں جوکہ مختلف ممالک میں جا کر فنڈ جمع کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے قائم ہونے والا شوکت خانم میوریل کینسر اسپتال اور تحقیقی ادارہ پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج کرنے والا سب سے بڑا اسپتال ہے جو کہ ایک مستند خیراتی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

    یہ ادارہ اب تک کینسر میں مبتلا لاکھوں غریب لوگوں کا مفت علاج کر چکا ہے۔ 1994میں اس ادارے کی بنیاد رکھنے سے قبل چندہ جمع کرنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان ،بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ہالی ووڈ اداکار میک جیگر جیسی مقبول ترین شخصیات بھی اسپتال کے لئے تقریبات میں شریک ہو چکے ہیں۔

    معروف ٹی وی فنکار مایا علی اور شہریار منور صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں کہا ہے کہ ہم خوش دلی سے یہ بات بتا رہے ہیں کہ ہم شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے لئے فرانس ،سوئیڈن اور ناروے جارہے ہیں۔

    ہم تیسرے شوکت خانم کینسر اسپتال کی کراچی میں بنیاد رکھنے جارہے ہیں جس کے لئے ہمیں آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ فنڈز کے لئے پیرس میں ہونے والی تقریب 5 اپریل کو اور دوسری تقریب سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 6 اپریل کو ہوگی جب کہ تیسری تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 7 اپریل کو منعقد ہوگی۔