Tag: شوکت عزیز

  • شوکت عزیزاورلیاقت جتوئی سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی

    شوکت عزیزاورلیاقت جتوئی سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران شوکت عزیزسمیت دیگر ملزمان کے پیش نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوکت عزیز، لیاقت جتوئی اوردیگرکے خلاف اختیارات سے تجاوزکرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    سابق وزیراعظم شوکت عزیزسمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیزکی پیشی سے متعلق جواب جمع نہ ہوسکا۔

    لیاقت جتوئی، یوسف میمن ،غلام نبی منگرویو کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی جس کی نیب نے مخالفت کردی۔

    نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ٹرائل شروع ہونے پر شواہد پیش کیے جائیں گے۔

    قومی احتساب بیورو نے شواہد اورغیرحاضر ملزمان کی پیشی سے متعلق ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں۔

    بعدازاں احتساب عدالت نے شوکت عزیز، لیاقت جتوئی اوردیگرکے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: آج احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے سابق وزیر اعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے.

    سماعت احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کی، عدالت نے عارف علاؤالدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے.

    اس موقع پر لیاقت علی جتوئی،اسماعیل،شاہدحامد،نعیم اخترکی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی.عدالت نے دیگرملزمان کی حاضری لگا کرسماعت یکم نومبرتک ملتوی کردی.

    احتساب عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے یکم نومبر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی،شوکت عزیز

    یاد رہے کہ شوکت عزیز پر اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت کیس چل رہا ہے.

    دوران سمت مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

    واضح رہے کہ شوکت عزیز نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیراعظم کا مسند سنبھالا تھا. مشرف دور کے بعد شوکت عزیز کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

  • نیب نے سابق وزیراعظم شوکت عزیزکے خلاف ریفرنس دائرکر دیا

    نیب نے سابق وزیراعظم شوکت عزیزکے خلاف ریفرنس دائرکر دیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)‌ نے سابق وزیراعظم شوکت عزیزکے خلاف ریفرنس دائرکر دیا.

    نیب کے اعلامیہ کے مطابق مشرف دور میں وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے والے شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے.

    اعلامیہ کے مطابق اس ریفرنس میں سابق وفاقی وزیرلیاقت علی جوئی شریک ملزم نام زد کیے گئے ہیں.

    ساتھ ہی سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی اور یوسف میمن بھی شریک ملزم ہیں، جن سے تفتیش کی جائے گی.

    نیب اعلامیہ کے مطابق کنسلٹنٹ بشارت حسین بشیر کی غیرقانونی تقرری کی گئی، کنسلٹنٹ تقرری میں بڑے پیمانے پر قواعد وضوابط کی خلاف ورزیاں ہوئیں.

    نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کنٹریکٹ ختم ہونےکے باوجود بشارت حسین نےعہدہ سنبھالے رکھا.

    یاد رہے کہ بشارت حسین بشیرکومتبادل توانائی بورڈمیں ایم پی2اسکیل میں تعینات کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ مشرف دور میں ممتاز ماہر مالیات شوکت عزیز نے طفر اللہ خان جمالی کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ پرویز مشرف کے خاصے قریب تصور کیے جاتے تھے۔


    شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت یکم اگست تک ملتوی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • پیراڈائز لیکس: سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی ٹیکس چور نکلے

    پیراڈائز لیکس: سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی ٹیکس چور نکلے

    واشنگٹن : آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کام کرنے والی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے نے پیراڈائز لیکس کی دستاویزات جاری کردیں، مذکورہ دستاویز میں پہلا نام ٹیکس چوری کرکے آف شور کمپنی بنانے والے شوکت عزیزکا ہے، این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کا نام بھی شامل ہے۔

    آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر جیررڈ رائل کے مطابق  وہ دنیا کے انتہائی خفیہ رازوں کے بیس فیصد تک پہنچ چکے ہیں، اس بار بھی طریقہ کار پاناما پیپرز کی طرح ہی ہے، پیراڈائزپیپرز کی دستاویزات خود منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیراڈائز لیکس کی دستاویزات جاری کردی گئیں ہیں، ان دستاویز میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا پہلا نام سامنےآگیا۔

    سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی ٹیکس چور نکلے

    ملک کو قرضوں اور ٹیکسوں کی دلدل میں دھکیلنے والےسابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی ٹیکس چور نکلے، پیراڈائز پیپرز کے مطابق شوکت عزیز نے وزارت داخلہ کے دور میں انٹارکٹک ٹرسٹ قائم کیا تھا، ٹرسٹ کی بینیفشری شوکت عزیز کی اہلیہ بچے اور پوتی ہیں۔

    بیس اگست 2004 سے15نومبر2007 تک وزیراعظم رہنے والے شوکت عزیز نے انٹارکٹک ٹرسٹ قائم کیا، شوکت عزیز نےجب ڈیلویئر میں ٹرسٹ قائم کیا تو اس وقت ملک کے خزانے کی چابی ان کے پاس تھی لیکن وزارت خزانہ اور بعد میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے باوجود ٹرسٹ کو اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

    شوکت عزیز کے وکیل نے کہا ہے کہ انہیں دستاویزات پاکستان میں ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں، سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھی ٹرسٹی ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں، ان کے بچے بینیفشری ہیں بینیفشل اونر نہیں ہیں۔

    اس کے علاوہ ٹیکس چوری کر کے آف شور کمپنیاں بنانے والوں میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے13قریبی ساتھیوں کے نام سامنےآگئے۔

    پیراڈائز پیپرز نے ڈونلڈٹرمپ اور روس کا کاروباری گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا، امریکی صدر کے ارب پتی سیکریٹری کامرس کے روس میں کاروبار ہیں۔

    سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز نیازی بھی ٹیکس چوروں میں شامل

    شوکت عزیز کے علاوہ این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی بھی ان پردہ نشینوں میں شامل ہیں، پیراڈائز پیپرز کے مطابق ایاز خان نیازی بھی ٹیکس چوری کرنے کے لیے آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔

    ایاز خان نیازی کی ایک کمپنی ٹرسٹ اینڈ لشین ڈسکریشنری کےنام سے ہے جبکہ باقی تین کمپنیاں انڈلشین، اسٹیبشلمنٹ لمیٹڈ، انڈلشین انٹرپرائز لمیٹڈ اور انڈلشین ہولڈنگز لمیٹڈ کے نام سے ہیں، تینوں کمپنیاں دو ہزار دس میں قائم کی گئیں،ایاز خان کے دو بھائی اور والد کے نام بطور ڈائریکٹر پیراڈائز پیپرز میں شامل ہیں۔

    سال دوہزار نو میں ایاز خان نیازی کو این آئی سی ایل بڈنگ میں تزئین و آرائش کے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن دسمبر دوہزار گیارہ میں عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ این آئی سی ایل کے سابق چئیرمین ایاز خان کی تقرری سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دی تھی۔

    قطری خط  سے مشہورحماد بن جاسم الثانی کا نام بھی شامل

    امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن کا نام بھی پیراڈائز لیکس میں شامل ہے، ارجنٹیناکے صدرموریشو ماسری کا نام بھی سامنےآگیا، قطر کے سابق وزیراعظم اور پانامہ کیس میں قطری خط کے حوالے سے مشہورحماد بن جاسم الثانی کا نام بھی پیراڈائز لیکس میں موجود ہے۔

    گلوکارہ میڈونا اور پاپ سنگر بونو بھی آف شور کمپنیوں کے مالک

    پیراڈائز پیپرز کے مطابق مائیکرو سافٹ اور ای بے کے بانیوں کے نام بھی سامنےآگئے، نامورگلوکارہ میڈونا اور پاپ سنگر بونو کی بھی آف شور کمپنیاں نکلیں۔

    سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا نام بھی پیراڈائز لیکس میں شامل ہے، امارات کےصدر،ابوظہبی کےامیرخلیفہ بن زیدالسلطان النہیان، یوکرائن کے صدر اورآسٹریلوی وزیراعظم اور سعودی سابق ولی عہد محمد بن نائف کا نام بھی سامنے آگیا۔

    ڈائریکٹرآئی سی آئی جے جیررڈ رائل کے مطابق پیراڈائر پیپرز ایپل بائے گلوبل نامی کمپنی کی خفیہ دستاویزات ہیں، ایپل بائے کمپنی کی ایک کروڑ 30 لاکھ دستاویزات افشا کی جارہی ہیں، پیراڈائز پیپرز کی دستاویزات کا تعلق 67 ممالک سے ہے، ایپل بائی گلوبل کمپنی کے دفاتر کے مین آئی لینڈ اور برمودا میں ہیں۔

    علاوہ ازیں پیراڈائز پیپرز میں شام کےصدر بشار الاسد کےکزن، جاپان کے سابق وزیر اعظم، ترکی کے وزیر اعظم بینالی یلدرم کے دو بیٹوں، بھارتی وزیر ہوابازی جےناتھ سنہا، اردن کی ملکہ نورالحسین، کولمبیا کے صدر اور لائبیریا کی صدر، امریکی سیکریٹری آف کامرس ویل لیوس روز ، یوکرائن کے نائب وزیر اعظم، یوگنڈا کے وزیرخارجہ سمیت روسی صدر پیوٹن کے دوستوں کے نام بھی پیراڈائزپیپرز میں شامل ہیں۔

  • شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کیخلاف حکم امتناعی جاری

    شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کیخلاف حکم امتناعی جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کیخلا ف آئین کے آرٹیکل سکس کے تحت کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، اور زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کے فیصلے کیخلا ف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے اکیس نومبر کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

    اکیس نومبر کو پرویز مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور زاہد خان کو بھی شریک جرم قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ تین فروری سے کیس کی روزآنہ کی بنیا د پر سماعت ہوگی۔

  • مشرف کیس: شوکت عزیز کا خط پیش،استغاثہ کا اعتراض

    مشرف کیس: شوکت عزیز کا خط پیش،استغاثہ کا اعتراض

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز کی جانب سے صدر کو لکھا گیا خط عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر استغاثہ نے اعتراض کیا۔

     پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے رکن مقصود الحسن عدالت میں پیش ہوئے جن پرسابق صدر کے وکلا نے جرح کی۔

    مشرف کے وکیل فروغ نسیم نےعدالت میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا وہ خط پیش کیا، جس کےذریعے مشرف کو ملک میں ایمر جنسی لگانےکا مشورہ دیا گیا تھا۔ استغاثہ نے اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر اخبار میں شائع کسی دستاویز کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

    عدالت نے استغاثہ کا اعتراض درست قراردیا تاہم خط کے حوالے سے وکلاء صفائی کو گواہ سے سوال کرنے کی اجازت دے دی، وکلاء نے استفسار کیا کہ آپ وزیراعظم کی کسی ایسی سمری سے واقف تھے، جو انھوں نے ایمرجنسی لگانے کے لیے پرویز مشرف کو بھیجی ؟

    جس پر گواہ مقصود الحسن نے کہا ہے کہ ان کے علم میں ایسی کوئی سمری نہیں۔