Tag: شوگر اسکینڈل کیس

  • شوگر اسکینڈل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع

    شوگر اسکینڈل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع

    لاہور : سیشن کورٹ نے شوگر اسکینڈل کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں دو اگست تک توسیع کردی اور تفتیشی افسر کو شہباز شریف کو حراساں کرنے سے روک دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں شوگر اسکینڈل کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی‌۔

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس کی عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے کیس کی نامکمل رپورٹ پیش کرتے ہوٸے کہا کہ ہم ریکارڈ کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے عدالت کے روبرو بتایا کہ ہائیکورٹ کے ضمانت کے فیصلے میں واضح ہے کہ اس میں کوئی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ ایف آئی اے میں جب مجھے بلایا گیا تو وہاں پر مجھ سے بدتمیزی کی گئی، وہاں مجھ سے گلا پھاڑ پھاڑ کر باتیں کی گئیں۔ میں نے ایسی گفتگو کبھی نہیں سنی۔ وہاں پر انویسٹی گیشن میں میری تزلیل کی گئی۔

    عدالت نے انویسٹی گیشن افیسر کو تفتیش کے دوران شہبازشریف کو حراساں کرنے اور تمیز سے پیش آنے کا حکم دیا ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا جبکہ میں اس چینی کے معاملے پر اپنے خاندان سمیت دیگر شوگر ملوں کو اربوں کا نقصان پہنچا کر عوام کو فاٸدہ پہنچایا ۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں ہم نے چینی کمپنی کے تعاون سے پنجاب میں پانچ ہزار میگا واٹ کے پلانٹ لگاٸے، ہم نے جس تیزی سے منصوبے مکمل کیے چین کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی تعطیلات کے باعث لمبی تاریخ دی جاٸے ، جس پر عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں دو اگست تک توسیع کرتے ہوٸے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • شوگر اسکینڈل کیس: ایف آئی اے کا ٹاپ ٹین شوگرمافیا کو شوکازنوٹس جاری

    شوگر اسکینڈل کیس: ایف آئی اے کا ٹاپ ٹین شوگرمافیا کو شوکازنوٹس جاری

    لاہور : ایف آئی اے نے سٹہ مافیا کے ٹاپ ٹین افراد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس میں ملزمان کو 30 روز کے اندر منی لانڈرنگ میں ملوث نہ ہونے کا ثبوت دینے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں مزید تیزی آگئی اور ایف آئی اے لاہور نے سٹہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا، ذرائع نے بتایا ہے سٹہ مافیا کےٹاپ ٹین افراد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے لاہور کے اسد پرویز بٹ اور شیخ ساجد، حاصل پور کے ندیم اشرف، فیصل آباد کے محمود علی،علی بھلی،آصف اقبال پراچہ، منظور  شہزاد اور ملتان کے محمد راشد کو نوٹس دئیے گئے۔

    شوکازنوٹس منی لانڈرنگ ایکٹ کی شق نائن کے تحت جاری کئے گئے ہیں، جس میں ایف آئی اے نے شوگرمافیاکوچینی کابحران پیداکرنے،ناجائزمنافع کے الزام  میں طلب کرتے ہوئے پراپرٹی، بینک، گاڑیوں اور متعلقہ دستاویزی ریکارڈ مانگا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو 30 روز کے اندر منی لانڈرنگ میں ملوث نہ ہونے کا ثبوت دینا ہوگا،ثبوت نہ دینے والے ملزمان کی تمام جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔

  • شوگر اسکینڈل کیس، ایف آئی اے کی شہباز شریف سے  ایک گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ

    شوگر اسکینڈل کیس، ایف آئی اے کی شہباز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ

    لاہور:شوگر اسکینڈل کیس میں میں ایف آئی اے نے شہباز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی ، شہبازشریف نے 20سوالات میں سے 4 کےجوابات دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف شوگر اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے ، ایف آئی اے کی 4رکنی ٹیم نے شہباز شریف سے تحقیقات کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ایک گھنٹے سے زائد ایف آئی اے کو سوالات کے جوابات دیے، ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر سے 20سوالات کےجوابات مانگے، جس میں سے انھوں نے 4 کےجوابات دیے،جس کے بعد وہ ایف آئی اے دفتر سے روانہ ہوگئے۔

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر ایف آئی اے دفتر کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےتھے جبکہ واٹرکینن بھی پہنچادی گئی تھی۔

    خیال رہے گذشتہ روز سیشن عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 10جولاٸی تک دونوں کو نہ گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے شہبازشریف پرشوگراسکینڈل میں25 ارب کے فراڈ کا الزام ہے جبکہ جب کہ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔