Tag: شوگر ایڈوائزری بورڈ

  • شوگر ایڈوائزری بورڈ کی ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنیکی سفارش

    شوگر ایڈوائزری بورڈ کی ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنیکی سفارش

    شوگر ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی سفارش کردی گئی، حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیرِصدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان بھی شریک تھے، اجلاس میں ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی ملک سے باہر بھیجنے کی کی سفارش کی ہے۔

    6 سال کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں کتنا فیصد اضافہ ہوا؟ بڑا انکشاف

    بیرون ملک چینی برآمد کی حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں سرپلس چینی موجودہے۔

    رانا تنویرحسین نے کہا کہ چینی کی ایکس ملز پرائس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا، چینی کی برآمد کابینہ کی طرف سے طے شدہ شرائط پر کی جائے گی۔

  • برآمدات سے قبل اضافی چینی کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی: مشیر تجارت

    برآمدات سے قبل اضافی چینی کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ برآمدات سے قبل اضافی چینی کو یقینی بنایا جائے گا، چین کی 1 ارب ڈالر مارکیٹ رسائی میں چینی نے 3 لاکھ ٹن کا کوٹا پورا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور کسان بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سیکریٹری تجارت سردار احمد اور سیکریٹری صنعت و پیداوار بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں گنے اور چینی کی موجودہ صورتحال اور چین و افغانستان برآمد کی گئی چینی کی مقدار کا جائزہ لیا گیا۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدات سے قبل اضافی چینی کو یقینی بنایا جائے گا، چین کی 1 ارب ڈالر مارکیٹ رسائی میں چینی نے 3 لاکھ ٹن کا کوٹا پورا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس طلب کریں گے۔ آئندہ اجلاس میں گنے اور چینی کی پیداواری لاگت کا جائزہ لیں گے۔ تمام نمائندے پیداواری لاگت کا تخمینہ لگائیں گے۔