Tag: شوگر ملز مالکان

  • گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    اسلام آباد: شوگرملز کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی اور کمرشل صارفین کیلئے مہنگی دیں گے۔

    اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا، اس اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آگیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان کا کہنا تھا کہ چینی کا گھریلو استعمال محض 18 فیصد جبکہ صنعتی استعمال 80 فیصد ہے۔

    شوگر ملز کی جانب سے زور دیا گیا کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی دیں گے اور کمرشل بنیادوں پر استعمال ہونے والی چینی مہنگی دیں گے۔

    چینی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے آج اہم فیصلہ متوقع

    حکومتی ذرائع نے کہا کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں، حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کرسکتے۔

    شوگر ملز مالکان کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ چینی بنانے کےلیے رواں سال گنے کی قیمت 700 سے 750 روپے فی من ادا کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/govt-sets-sugar-price-at-rs164-kg/

  • شوگر ملز مالکان نے چینی کی حکومتی مقرر کردہ قیمتیں مسترد کر دیں

    شوگر ملز مالکان نے چینی کی حکومتی مقرر کردہ قیمتیں مسترد کر دیں

    اسلام آباد: شوگر ملز مالکان نے چینی کی حکومتی مقرر کردہ قیمتیں مسترد کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق شوگر ملز مالکان نے قیمتوں سے متعلق حکومتی فیصلہ حکومتی اپلیٹ کمیٹی میں چیلنج کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ وہ فی کلو 115 سے 120 میں پڑنے والی چینی 100 روپے سے کم میں نہیں بیچ سکتے، ان کا کہنا ہے کہ اپلیٹ کمیٹی نے اپیل مسترد کی تو عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

    شوگر ملز مالکان کے مطابق حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کرنا ممکن نہیں ہے، یاد رہے کہ حکومت نے 20 اپریل کو چینی کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 98 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کی گئی تھی، جب کہ چینی کی ایکس مل قیمت 95 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر کی گئی۔

    حکومت نے چینی کی مقررہ قیمتوں کے خلاف اپیل کے لیے اپلیٹ کمیٹی تشکیل دی ہے، یہ کمیٹی وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری پاور ڈویژن پر مشتمل ہے۔

  • شوگر ملز مالکان اور حکومت کے درمیان کرشنگ پر ڈیڈ لاک ختم ،  معاملات طے

    شوگر ملز مالکان اور حکومت کے درمیان کرشنگ پر ڈیڈ لاک ختم ، معاملات طے

    لاہور : حکومت اور شوگرایسوسی ایشن کے درمیان چینی ایکسپورٹ سے متعلق معاملات طے ہوگئے، وزارت خزانہ پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی نے ایکسپورٹ کی کلیئرنس دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق شوگر ملز مالکان اور حکومت کے درمیان کرشنگ پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔

    ذرائع وزارت پیدوار نے بتایا ہے کہ حکومت اور شوگرایسوسی ایشن کے درمیان چینی ایکسپورٹ کے معاملات طے ہوگئے ، وزارت خزانہ پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی نے ایکسپورٹ کی کلیئرنس دیدی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 11لاکھ ٹن چینی سرپلس اعدادوشمار پر اتفاق ہو گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے پیر کو چینی ایکسپورٹ پرسمری منگوا لی ہے ، سمری منگل کو ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    ذرائع شوگرملزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کا احسن فیصلہ ہے ،کسانوں کو ادائیگی ممکن ہو سکے گی ، 10لاکھ ٹن چینی برآمد سے ڈالر ملک میں آئیں گے۔

    شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ تنازع اگلے ہفتے مکمل ختم ہو جائے گا، حکومت کی یقین دہانی پر ہم نے کرشنگ شروع کردی۔

  • چینی کی برآمدکی اجازت نہ ملنے کے باوجود شوگر ملز نے کام شروع کردیا

    چینی کی برآمدکی اجازت نہ ملنے کے باوجود شوگر ملز نے کام شروع کردیا

    لاہور: چینی کی برآمد کی اجازت نہ ملنے کے باوجود شوگر ملز مالکان نے کام شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ایک درجن کے قریب شوگر ملز میں چینی کی پیدوار کیلئے ملز مالکان نے کام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    شوگر ملز مالکان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ احتجاجاً ملز چلانا شروع کی ہیں، ملز بند کرکے کاشتکاروں کا نقصان نہیں چاہتے ہیں۔

    شوگر ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گنے کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئےچینی کی برآمد کی اجازت دینا ہوگی، وفاقی اور پنجاب حکومت کو اس ضمن میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے، برآمد کی اجازت مل جاتی توشوگر انڈسٹری کی حالت بھی بہتر ہوجائے گی۔

  • محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر سے 44 شوگر ملز مالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

    محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر سے 44 شوگر ملز مالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

    لاہور: ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کسانوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا ازالہ کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے شوگر ملز مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے صوبے بھر سے 44 شوگر ملز مالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہگنے کے کاشت کاروں کا استحصال ہرگز قبول نہیں، ملز مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

    گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پچھلے 2 ہفتوں میں ڈھائی ہزار شکایات موصول ہوئیں،متعین کردہ ریٹ سےکم قیمت کے حوالے سے 1363 شکایات آئیں،کاشت کاروں کورقم کی عدم ادائیگی سے متعلق 641 شکایات موصول ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ گنے کی غیر قانونی کٹوتی کے حوالے سے 503 شکایات موصول ہوئیں، زیادہ تر شکایات جنوبی پنجاب سے موصول ہوئیں۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں گنے کے کاشت کاروں کے لیے کھلی کچہریوں کا اہتمام کر رہے ہیں،محکمہ اینٹی کرپشن کسانوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا ازالہ کرےگا۔

  • سندھ حکومت نے تمام شوگر ملز مالکان کو ملیں چلانے کا حکم دے دیا

    سندھ حکومت نے تمام شوگر ملز مالکان کو ملیں چلانے کا حکم دے دیا

    کراچی : سندھ حکومت نے تیس نومبر سے پہلے شوگرملز مالکان کو سندھ بھر کی تمام شوگر ملیں چلانے کا حکم دے دیا، گنے کی فی من قیمت جلد مقرر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ شوگر کین بورڈ کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا، اجلاس کی صدارت سندھ کے صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کی۔

    اجلاس میں سیکرٹری زراعت، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر اور اور شوگر کین بورڈ کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں شوگر ملیں چلانے اور گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کہ متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر کاشت کاروں کے نمائندوں اور ملز مالکان نے صوبائی وزیر زراعت کے سامنے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا۔

    مزید پڑھیں : ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ، شوگرملز مالکان نے سپلائی بند کردی

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے شوگر ملز مالکان کو سندھ بھر کی تمام شوگرملیں تیس نومبر سے پہلے چلانے کی ہدایات جاری کردیں، ان کا کہنا تھا کہ تیس نومبر سے قبل گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔