بھارت کی ریاست حیدرآباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے جہاں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا ہے۔
بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق متوفی شیخ محمد شراب نوشی کا عادی تھا اور روز نشے کی حالت میں گھر واپس آنے کے بعد مبینہ طور پر اپنی بیوی کو زبانی بدسلوکی اور ہراساں کرنے کا نشانہ بناتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے 8 ماہ کی حاملہ بیوی کوقتل کر کے لاش دریا میں بہا دی
واقعے کے دن بھی شیخ محمد مبینہ طور پر دوبارہ نشے میں گھر آیا اور اپنی بیوی کو ہراساں کرنے لگا تاہم غصے اور مایوسی کے عالم میں بیوی نے ایک پتھر اٹھایا اور اس کے سر پر مارا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی پولیس کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق بیوی کی جانب سے یہ قدم طویل عرصے سے بدسلوکی برداشت کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گھریلو زیادتی کے دعووں کی تصدیق کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔