Tag: شوہر کو قتل

  • کراچی : بیوی نے گولی مار کر شوہر کو قتل کردیا

    کراچی : بیوی نے گولی مار کر شوہر کو قتل کردیا

    کراچی : شہر قائد میں قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیوی نے اپنے ہی خاوند کو گولی مار کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار کھجی گراؤنڈ میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت45سالہ ضیاءاللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی دوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ماہم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    گھریلو جھگڑے کے دوران ہونے والا واقعہ رضویہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والی  بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی میں شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والی بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی : بیٹی کے رشتہ کے تنازع پر شوہر کو قتل اور کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے والی بیوی اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، ساتھیوں میں بیٹی اور بھائی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں 3 روز قبل گھر سے 60 سالہ اسلم کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتول کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مقتول اسلم کی دوسری بیوی سیما، بیٹی امبر اور سالا فیصل شامل ہیں، ملزمان نے مقتول اسلم کو پہلے تیزدھارآلے سے قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد ملزمان نے لاش کے ٹکڑے کئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے جسم کے ٹکڑے قاتل بیوی نے تیزاب میں جلاکرختم کرنےکی کوشش کی، 60 سال کےاسلم کی باقیات گھر سے ملی تھیں۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ سیما سے مقتول اسلم کی دوسری شادی تھی، جس سے3بیٹیاں ہیں، پہلی بیوی سے اسلم کے 11 بچے ہیں جو کہ اولڈگولیمارمیں رہائش پذیر ہیں۔

    واقعے کا مقدمہ مقتول کےبھائی اعجازکی مدعیت میں کلاکوٹ تھانے میں درج ہے، ملزمہ سیما اور مقتول اسلم کا بیٹی کے رشتے پر جھگڑا چل رہا تھا، اسلم اپنی بیٹی امبر کا رشتہ طے کرچکا تھا جبکہ ملزمہ سیما اپنی بیٹی کارشتہ امیر شخص سے کرانے کی خواہش مند تھی۔

  • سعودی عرب میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کا سرقلم کر دیا گیا

    سعودی عرب میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کا سرقلم کر دیا گیا

    جدہ : سعودی عرب میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کا سرقلم کر دیا گیا، یمنی بیوی نے غصے میں چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم سعودی شہری احمد بن عمر بافرط کو اس کی بیوی نے غصے میں آکر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیج دیا۔

    فوجداری عدالت نے تمام شواہد اور اقبال جرم کے بعد قاتلہ کو سزائے موت سنا دی۔

    بعد ازاں ملزمہ نے سزا کیخلاف اپیل دائر کی ، اپیل کورٹ نے بھی فوجداری عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا، جس پر اعلی ٰ عدالت میں اپیل کی گئی، اعلی ٰ عدالت نے شواہد اور جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے قصاص کے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت کے حکم کی توثیق کردی۔

    اعلی ٰ عدالت نے وزارت داخلہ کو فیصلے پر عمل درآمد کا حکم بھی جار ی کر دیا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا سعودی عرب میں اسلامی شرعی قوانین رائج ہیں، جس کے تحت مجرموں کی سزا دینے اور انصاف کے تقاضوں پر عمل کیاجاتا ہے اور قوانین کے خلاف عمل کرنے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں۔

    واضح رہے سعودی عرب میں اب بھی تلوار سے سرقلم کرکے سزائے موت دینے کا طریقہ رائج ہے اور عموماً جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مجرموں کا کھلے عام سرقلم کیا جاتا ہے۔