Tag: شوہر

  • شوہر کے ہاتھوں نابینا ہوجانے والی خاتون وکیل بن گئیں

    شوہر کے ہاتھوں نابینا ہوجانے والی خاتون وکیل بن گئیں

    اوٹاوا: خاوند کی جانب سے بدترین ظلم کے بعد نابینا ہوجانے والی بنگلہ دیشی خاتون نے کینیڈا سے وکالت کی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی۔

    رومانہ منظور نامی یہ 38 سال بنگلہ دیشی خاتون نہایت تشدد پسند شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور تھیں جس نے 5 سال قبل درندگی کا بدترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جھگڑے میں رومانہ کی آنکھیں نوچ ڈالیں۔

    اس کی اس حرکت کی وجہ سے رومانہ زندگی بھر کے لیے نابینا ہوگئیں۔

    مزید پڑھیں: گھریلو تشدد کے خلاف آگاہی کا اشتہار وائرل

    رومانہ کو اس وحشت و بربریت کے مظاہرے کے بعد سنبھلنے اور پھر سے زندگی کی طرف لوٹنے میں 2 سال لگے۔

    اس کے بعد رومانہ اپنی 11 سالہ بیٹی کے ساتھ کینیڈا چلی آئیں اور دوستوں اور اہل خانہ کے ہمت دلانے کے بعد انہوں نے پھر سے اپنی تعلیم کا آغاز کیا۔

    انتھک محنت کے بعد بالآخر وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور جس دن انہیں یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کی جانب سے ڈگری سے نوازا گیا وہ دن ان کی زندگی کا یادگار ترین دن تھا۔

    اپنے کلاس فیلوز کی مدد سے اسٹیج پر پہنچنے کے بعد انہوں نے کہا، ’اس تمام سفر میں، میں یونیورسٹی انتظامیہ کی بہت شکر گزار ہوں جو اب میرے لے اہل خانہ کی سی حیثیت رکھتے ہیں‘۔

    رومانہ کے مطابق اس تمام عرصے میں یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، طلبا اور ایک ایک شخص نے ان کی مدد کی اور انہی کے خلوص کی مدد سے وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔

    مزید پڑھیں: عورت کے اندرونی کرب کے عکاس فن پارے

    وہ کہتی ہیں، ’میرا نابینا ہوجانا میری زندگی کا بھیانک ترین واقعہ ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ تاہم زندگی آگے بڑھتے رہنے کا نام ہے‘۔

    رومانہ اب اپنے اس تلخ دور کی یادوں سے خاصی حد تک باہر نکل آئی ہیں اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: 18 سالہ لڑکی شوہر کے ہاتھوں قتل

    کراچی: 18 سالہ لڑکی شوہر کے ہاتھوں قتل

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 18 سالہ حرا کو شوہر نے تشدد کے بعد قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کی 18 سالہ حرا کی 8 مہینے پہلے منظور نامی شخص سے شادی ہوئی۔ مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شوہر حرا کو زد و کوب کیا کرتا تھا اور اس نے حرا پر اتنا تشدد کیا کہ وہ جاں بحق ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: ن لیگی جنرل کونسلر کے ڈیرے پر خاتون کا قتل

    مقتولہ حرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کو گھر میں روک رہی تھی اور اسے واپس جانے نہیں دے رہی تھیں مگر وہ نہیں رکی۔

    ایس پی گلبرگ کے مطابق گرفتار شوہر نے تفتیش کے دوران بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ تفتیش کا دائرہ بڑھایا جائے۔

  • تھپڑ کھانے والی خاتون کی شوہر پر فائرنگ

    تھپڑ کھانے والی خاتون کی شوہر پر فائرنگ

    گجرانوالہ: پیناکھ میں خاوند سرور نے اپنی بیوی کلثوم کو تھپڑ مارا تو بیوی نے جواب میں شوہر پر گولیاں چلا دیں، جس کے بعد متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے پپناکھ میں خاوند محمد سرور نے اپنی بیوی کلثوم کو تھپڑ مارا، خاتون نے تھپڑ مارنے کی وجہ پوچھی تو شوہر نے نہیں بتائی جس پر بیوی نے ردعمل دیتے ہوئے شوہر پر فائرنگ کردی۔

    کلثوم نے اپنے خاوند کی دونوں ٹانگوں پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اہل علاقہ نے سرور کو سول اسپتال منتقل کیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو ملزمہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور پستول قبضے میں لے لیا۔

    پولیس حکام نے بتایاکہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں اور پستول خاوند کے نام پر ہے، پولیس کا مزید کہنا ہے محمد سرور حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم ہے اور وہ ان دنوں نجی ادارے میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

  • شوہر نےبیوی سمیت5افرادکوقتل کرکےخودکشی کرلی

    شوہر نےبیوی سمیت5افرادکوقتل کرکےخودکشی کرلی

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کےشہر پنڈی بھٹیاں میں شوہرنےگھریلوتنازع پر فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5افراد کو موت کےگھاٹ اتارنے کے بعدخودکشی کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں شوری مانیکہ میں گھریلو تنازعے پر شوہرنے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کردیااور بعد میں خودکو گولی مار کرخودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق بیوی گھریلو تنازع پر ناراض ہو کر میکے آئی تھی جسے منانے کےلیےملزم گیا تووہاں جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سےچار بچے بھی زخمی ہوئےجنہیں فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کاکہناہےکہ قاتل ایک ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں:لاہور، فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے سمن آباد ملت پارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔

  • ناخوشگوار ازدواجی زندگی بیویوں میں خطرناک بیماریوں کا سبب

    ناخوشگوار ازدواجی زندگی بیویوں میں خطرناک بیماریوں کا سبب

    واشنگٹن: ایک ناخوشگوار ازدواجی زندگی دونوں فریقین کو کئی طبی مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے، لیکن ماہرین نے منتبہ کیا ہے کہ اس کا زیادہ اثر خواتین پر پڑتا ہے اور وہ مردوں کی نسبت زیادہ طبی خطرات کا شکار ہوتی ہیں۔

    حال ہی میں امریکی ماہرین نفسیات کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ چونکہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتی ہیں اور وہ معمولی باتوں کو شدت سے محسوس کرتی ہیں لہٰذا ازدواجی زندگی میں آنے والی پریشانیاں اور ذہنی دباؤ ان کو طبی و نفسیاتی خطرات کا آسان شکار بنا دیتی ہے۔

    مزید پڑھیں: خوش و خرم جوڑوں کی کچھ عادات

    ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 226 ایسے جوڑوں کا جائزہ لیا جو اوسطاً 20 برس سے ازدواجی رشتے میں بندھے ہوئے تھے۔

    ماہرین نے دیکھا کہ جن جوڑوں میں ناراضگی، غصہ، لڑائی جھگڑے، اور نوک جھونک کا تناسب زیادہ تھا ان جوڑوں میں بیویاں خوف یا افسردگی کا شکار تھیں جو آگے چل کر ان میں امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن کا سبب بن سکتا تھا۔

    ماہرین نے بڑی عمر کی ایسی خواتین کو دل کے امراض، فالج، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض بھی پایا جو ایک طویل عرصہ سے ناخوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی تھیں۔

    اس کے برعکس وہ جوڑے جو ایک دوسرے کی رفاقت میں مطمئن اور خوش تھے ان میں بیماریاں کم تھیں جبکہ ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ بھی کم دیکھا گیا۔

    مزید پڑھیں: خوش و خرم شادی شدہ جوڑوں میں دل کے امراض کم

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک تناؤ بھری زندگی کا منفی اثر دونوں فریقین پر پڑتا ہے لیکن مرد باہر کی مصروفیات اور چیزوں کو نظر انداز کردینے کی عادت کے سبب کم خطرات کا شکار ہوتے ہیں۔

    تاہم ماہرین نے متنبہ کیا کہ طویل عرصہ تک لڑائی جھگڑوں والی اور غیر مطمئن زندگی گزارنا تمام افراد کو مختلف اقسام کی طبی و نفسیاتی پیچیدگیوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔

  • ایران میں برطانوی خاتون کو 5سال قید

    ایران میں برطانوی خاتون کو 5سال قید

    تہران : ایران میں ایرانی نژاد برطانوی خاتون کو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں پانچ سال کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی نژاد برطانوی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی نازنین زغاری ریٹ کلف کو اپریل میں اس وقت تہران ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ایران میں اپنے والدین سے ملنے کے لیے گئی تھی۔

    نازنین زغاری کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی نے انہیں جیل سے برطانوی وقت کے مطابق صبح نو بجے کال کی اور بتایا کہ وہ اور زیادہ اس جیل کو برادشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی اپنی دو سالہ بیٹی گیبریئلہ کو بہت یاد کرتی ہیں۔

    ایرانی حکام نےدو سالہ گیبریئلہ کا پاسپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے کر اسے نازنین کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔

    نازنین زغاری ریٹ کلف تھام سن روئٹرز فاؤنڈیشن میں کام کرتی ہیں اور جب وہ چھٹیوں پر ایران گئیں تو انھیں تہران ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا گیا۔

    برطانوی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ نازنین کے خلاف عدالتی فیصلوں کی اطلاعات کے حوالے سے شدید فکر مند ہیں اور وہ اپنے ایران ہم منصبوں کے سامنے یہ معاملہ بار بار اٹھاتے رہیں گے۔

    نازنین زغاری ریٹ کلف تھام سن روئٹرز فاؤنڈیشن میں کام کرتی ہیں اور جب وہ چھٹیوں پر ایران گئیں جہاں انہیں تہران ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا گیا۔

    یاد رہے اس سے قبل ایرانی حکام ان پر ایک ’غیر ملکی دشمن نیٹ ورک‘ کی قیادت کرنے کا الزام لگا چکے ہیں۔

    نازنین کے شوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی سے فون پر پوچھا کہ ان کے خلاف الزام کیا ہے تو ان کی بیوی نے پاس کھڑے محافظ سے یہی سوال پوچھا جس پر اس محافظ نے جواب دیا ’قومی سلامتی‘ کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔

  • مصری خواتین شوہروں کی پٹائی میں سرفہرست

    مصری خواتین شوہروں کی پٹائی میں سرفہرست

    قاہرہ: حال ہی میں جاری کیے جانے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ مصری خواتین دنیا میں سب سے زیادہ ہتھ چھٹ اور اپنے شوہروں کی پٹائی کرنے کے لیے دنیا میں سرفہرست ہیں۔

    یہ اعداد و شمار سرکاری طور پر جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق خاندانی قوانین کی عدالت نے اس بات کی تصدیق کی 28 فیصد مصری خواتین اپنے شوہروں کو پٹائی کرتی ہیں۔

    خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے بیوی کی خوشی زیادہ ضروری ہے، تحقیق *

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مصری خواتین اپنے شوہروں پر تشدد کے لیے جوتے، تیز دھار ہتھیار، بیلٹ اور سوئیاں استعمال کرتی ہیں۔ بعض خواتین اپنے شوہروں کو نشہ آور دوائیں بھی استعمال کرواتی ہیں تاکہ پٹائی کے وقت وہ مدافعت کے قابل نہ رہیں۔

    اس سے قبل عالمی طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں 23 فیصد، برطانیہ میں 17 فیصد، اور بھارت میں 11 فیصد خواتین آزادانہ اپنے شوہروں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہیں۔

    صنفی تفریق کو للکارتی مصر کی خواتین بائیکرز *

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان اعداد و شمار کے باوجود مصری خواتین کی ایک بڑی تعداد گھریلو، جسمانی، نفسیاتی اور جنسی تشدد کا شکار ہیں جبکہ گھر سے باہر انہیں صنفی تفریق کا بھی سامنا ہے۔ ان خواتین کی شرح 47 فیصد ہے۔

    مصر میں کئی ادارے خواتین کو مختلف اقسام کے تشدد سے بچانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

  • شوہر کا ویزا مسترد، پاکستانی خاتون اکیلے ہنی مون پر روانہ

    شوہر کا ویزا مسترد، پاکستانی خاتون اکیلے ہنی مون پر روانہ

    پاکستانی خاتون ہما مبین اپنے شوہر کی ویزا درخواست مسترد ہونے پر اکیلے ہی ہنی منون منانے چلی گئی جس کی یونان کے جزیرے سے افسردہ تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔

    تفصیلات کے مطابق ہما مبین نامی خاتون کی ارسلان سویر نامی شخص سے چند ماہ قبل شادی ہوئی اور یہ جوڑا اپنی فیملی کے ہمراہ ہنی مون کے لیے یونان جانا چاہتا تھا تاہم ان کے شوہر کا ویزہ مستر ہوگیا جس پر خاتون کافی پریشان ہوگئیں اوروہ شوہر کے بغیر ہنی مون پر جانا نہیں چاہتی تھیں تاہم ساس اورسسر کے بے حد اصرار پر وہ اپنے دل پر پتھر رکھ کر اس سفر پر نکل پڑیں، ہما مبین ایک اشتہاری ایجنسی میں کریٹیو مینیجر ہیں۔

    13599856_1168459253221649_3244901914561315433_n

    تاہم ارسلان کو تفریحی سفر کا ویزہ بروقت نہ مل سکاتو ہما نے اکیلے ہی یونان جانے کا فیصلہ کیا، اس سفر کی پہلے ہی ادائیگی ہوچکی تھی اور سسرال بھی ساتھ تھا۔

    huma1

    ہما کا کہنا تھا کہ یونان پہنچنے کے بعد وہ اپنی ساس کے کندھے پر سر رکھ کر کافی روئی تاہم ساس نے میری ہمت بڑھائی اورکہا کہ جو ہونا تھا ہوگیا اب خوش رہو اورگھومو پھرو۔

    ہمانے اپنے دورے کے دوران پروگرام کے مطابق تصاویرلیں تاکہ یہ دکھا سکے کہ وہ اپنے شوہر کی کتنی کمی محسوس کررہی ہے۔

    13590314_1168459709888270_3838753746083614562_n

    13592589_1168459256554982_7939321237599335911_n

    13599999_1168460023221572_872800766851662929_n

    13606738_1168459446554963_7279008921182078524_n

    13606796_1168459613221613_4657032945012999719_n

    13615479_1168459449888296_4382995006298997482_n

    13620206_1168459656554942_52278010185296031_n

    خاتون نے بتایا کہ وہ پہلے بھی تنہا سفر کرتی رہی لیکن اب شوہر کے ہوتے ہوئے صورتحال کچھ مختلف ہے ، ساس اور سسر نے ہرممکن کوشش کی کہ شوہر کی کمی محسوس نہ ہواور شاید اسی وجہ سے مزاحیہ سیریز بنارہی ہیں ۔

    ہما کا کہنا تھا کہ ایسی تصاویر بنانا میرے شوہر اور سسرکی ہی تجویز تھی، ان کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال گئیں۔

  • شوہر کی خوبصورتی سے جل کر بیوی نے طلاق مانگ لی

    شوہر کی خوبصورتی سے جل کر بیوی نے طلاق مانگ لی

    ریاض: مصری خاتون نے اپنے خوبرو شوہر سے طلاق لے لی، خاتون کو خدشہ تھا کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے اس کے شوہر کا باہر کسی عورت سے سکینڈل ہوسکتاہے ۔

    خاتون کے مطابق وہ اپنے خاوند کیساتھ تین سال سے قابل رحم زندگی گزاررہی ہے جو کہ ایک ڈاکٹر اور نہایت خوبصورت ہے ، وہ اپنے شوہر پر بھروسہ نہیں کرتی اور ہر وقت حسد میں مبتلاءرہتی ہے ۔

    اس کاکہناتھاکہ وہ اس ڈر میں مبتلاءرہتی ہے کہ اس کے خاوند کا کسی بھی وقت کہیں بھی معاشقہ چل سکتاہے کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہے اور خواتین ہر وقت اسے دیکھتی ہیں ۔

    خاتون کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر کئی خواتین نے اتفاق کیااور خاتون کے اس فیصلے کوخوش آئندقراردیا۔

    ایک سعودی خاتون لیلانے کہاکہ دکھ کی زندگی گزارنے اور ہروقت دباﺅ میں رہنے سے بہتر ہے کہ دماغی سکون کیلئے شادی ہی ختم کردیں۔

  • لاہور: اہلیہ کے جسم میں ٹریکر لگانے والے شوہر پرمقدمے کا حکم

    لاہور: اہلیہ کے جسم میں ٹریکر لگانے والے شوہر پرمقدمے کا حکم

    لاہور: عدالت نے بیوی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے اس کے جسم میں ٹریکر نصب کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس کاظم رضا شمسی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار صغریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر سلیم اسے غلط کاری پر مجبور کرتااور انکار پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ جبکہ ٹریکر کے ذریعے اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے ۔

    جس پر عدالت نے خاتون کے شوہر سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کوایف آئی آر کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔