Tag: شو بز

  • بھارتی اداکارہ پریانکا نے خود کشی کر لی

    بھارتی اداکارہ پریانکا نے خود کشی کر لی

    ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا نے خود کشی کر لی، پریانکا مشہور ٹی وی اداکارہ تھیں، گزشتہ روز ذہنی دباؤ کے باعث خود کو پنکھے سے لٹکا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی ویژن کی مشہور تامل اداکارہ پریانکا آج صبح اپنے بیڈ روم میں مردہ پائی گئیں، ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

    تامل ٹی وی شو ومسام میں جوئتکا کا کردار ادا کرنے کے بعد اداکارہ پریانکا کا نام گھر گھر میں مشہور ہو گیا تھا، کہا جاتا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے گھریلو تنازعے کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کی لاش آج صبح گھریلو ملازمہ نے پائی اور پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔

    کہا جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بچے نہ ہونے کے باعث ذہنی دباؤ میں تھیں، شادی کو تین سال ہوگئے تھے لیکن وہ ماں نہیں بن سکیں، جس پر گھر میں جھگڑے ہوتے تھے۔

    پریانکا نے کئی مشہور ٹی وی سیریلز میں کام کیا، ان کی شادی تین سال قبل ارون بالا سے ہوئی تھی تاہم بچے نہ ہونے اور گھریلو ناچاقیوں کے باعث چند ماہ سے دونوں الگ الگ رہ رہے تھے۔

    بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتُیوشا بنرجی نے خود کشی کر لی

    پولیس نے دونوں میاں بیوی کے اختلافات کو بھی مدِ نظر رکھ کر تفتیش شروع کر دی ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے بھی ادکارہ کی موت سے متعلق مزید معلومات ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    بھارتی اداکار نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی

    واضح رہے انڈین ٹی وی انڈسٹری میں پنکھے سے لٹک کر اداکاروں کا خود کشی کرنا ایک افسوس ناک ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے، اپریل 2016 میں بھی بگ باس میں کام کرنے والی اداکارہ پراتیوشا بنر جی نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی.۔

    بھارت کے شہر حیدر آباد میں بھی مئی 2017 میں جواں سال تیلگو ٹی وی ایکٹر پردیپ کمار نے بیوی کے ساتھ معمولی جھڑپ کے بعد خود کو پنکھے سے لٹکا لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ’پریانکا کو پاکستان بھیج دو‘ انتہا پسند ہندوؤں کی پکار

    ’پریانکا کو پاکستان بھیج دو‘ انتہا پسند ہندوؤں کی پکار

    ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف امریکی ٹی وی سیریز ’کوانٹیکو‘ کی تازہ قسط کی کہانی کے سلسلے میں انتہا پسند ہندوؤں نے شدید احتجاج شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی شو ’کوانٹیکو سیزن 3‘ میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھائے جانے پر سخت مشکلات میں گھر گئی ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ پریانکا کو پاکستان بھیج دیا جائے۔

    امریکی ٹی وی شو، جس میں سابقہ ملکہ حسن مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، کی تازہ قسط میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشت گردی کے ایک ایسے واقعے کی منصوبہ بندی کرتے دکھایا گیا ہے جس کا الزام بعد میں پاکستان پر تھوپا جانا تھا۔

    کوانٹیکو کی تازہ قسط کے خلاف سخت آن لائن احتجاج کے بعد امریکی ٹی وی اسٹوڈیو اے بی سی کو باضابطہ طور پر بھارتیوں سے معافی بھی مانگنی پڑی۔

    دو روز قبل اے بی سی کی طرف سے آفیشل معافی کے بعد انتہا پسند تنظیم ’ہندو سینا‘ نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف منظم احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے، انتہا پسند گروپ کا کہنا ہے کہ پریانکا نے ہندوؤں کو دہشت گرد دکھا کر تذلیل کی ہے۔

     پریانکا کے خلاف احتجاج کے دوران ان کی تصاویر بھی جلائی گئیں، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر لکھا تھا پریانکا غدار ہے، اسے پاکستان بھیج دیا جائے۔ خیال رہے کہ بھارتی اسٹار اداکارہ کو اپنے ہم وطنوں سے معافی بھی مانگنی پڑی۔

    پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے سخت دکھ ہوا اور میں معذرت خواہ ہوں کہ کوانٹیکو کی تازہ قسط کے باعث لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ میں نے یہ جان بوجھ کرنہیں کیا، نہ ہی ایسا کبھی کروں گی، مجھے بھارتی ہونے پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

    کوانٹیکو کی تازہ قسط چلنے پر پریانکا کو اپنے مداحوں کی جانب سے سخت حملوں کا سامنا ہے، چند مداحوں نے ان کے کام کا بائی کاٹ کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے اور کہا ہے کہ وہ جن برانڈز کی تشہیر کرتی ہیں ان کا بھی بائی کاٹ کیا جائے۔

    کوانٹیکو کی عکس بندی: پریانکا گھٹنے کی ہڈی تڑوا بیٹھیں


    مداحوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ٹی وی شو کے اُن مناظر کو بلیک آؤٹ کیا جائے جن میں نیو یارک میں جوہری بم پھاڑنے کی منصوبہ بندی کرنے والے کو بھارتی قوم پرست دکھایا گیا ہے۔

    انتہا پسند تنظیم ’ہندو سینا‘ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسی عورت جو ایک بھارتی آرمی آفیسر کی بیٹی ہے اور مس ورلڈ رہی ہے، اور اقوام متحدہ کی سفیر بھی ہے، نے اپنے ملک کو محض چند پیسوں کے لیے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔