Tag: شو کاز نوٹس

  • پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی: چوہدری نثارکےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی: چوہدری نثارکےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک عدل کی مخالفت پر نواز شریف نے چوہدری نثار کیخلاف انضباطی کارروائی کرنے پر غور شروع کردیا ہے، عنقریب شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نواز لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، ایک بڑا گروپ چوہدری نثار کا مخالف بن گیا، اس حوالے سے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے یا انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    نوازشریف نے چوہدری نثارکا تحریک عدل کی مخالفت سے متعلق بیان مسترد کردیا ہے، ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ان کے بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چوہدری نثارکے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مرکزی قیادت سے شکایت کی ہے کہ چوہدری نثار علی خان میری وزارت کے امور میں بے جا مداخلت کررہےہیں، لہٰذا وزارت میں مداخلت پر چوہدری نثار کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے اظہر فاروق نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار کے تحریک عدل کی مخالفت پر حالیہ بیان سے متعلق نواز لیگ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کے بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے، ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کی جانب سے آنے والا ہے۔


    مزید پڑھیں: اداروں سے تصادم کی پالیسی نقصان دہ ہے، چوہدری نثار


    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن نازک دور سے گز رہی ہے، میں ریاستی اداروں سے تصادم کی پالیسی کے خلاف ہوں کیونکہ اس سے نقصان ہوسکتا ہے، اس وقت جوش سے زیادہ ہوش سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پی آئی اے کی مسجد کے خطیب کا میٹرک سرٹیفکیٹ جعلی نکلا

    پی آئی اے کی مسجد کے خطیب کا میٹرک سرٹیفکیٹ جعلی نکلا

    کراچی : پی آئی کی مسجد کے خطیب کا میٹرک سرٹیفکیٹ جعلی ہونے پر انتظامیہ نے شو کاز نوٹس جاری کردیا، تعلیمی بورڈ نے مذکورہ خطیب سے وضاحت طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جامع مسجد کے خطیب اور گروپ نو کے افسر کا میٹرک سرٹیفکیٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بوگس سرٹیفکیٹ پر انتظامیہ کی جانب سے خطیب مولانا عطاء الحق کو شوکاز جاری کردیا گیا۔

    مذکورہ سرٹیفکیٹ چھ سال قبل ادارے میں بھرتی کے وقت جمع کرایا گیاتھا، مسجد کے خطیب کا سرٹیفکیٹ متعلقہ تعلیمی بورڈ نے بوگس قرار دے کر انہیں شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

    pia-post-01

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات روزمیں جعلی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے اپنا جواب داخل کریں، جواب داخل نہ کئے جانے کی صورت میں کارپوریشن قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ مولانا عطاء الحق مسجد کے خطیب کے علاوہ ایئرلائن کے شعبہ اسلامی میں بطور مدیر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سال 2010 میں بھرتی ہونے والے خطیب کو حال ہی میں ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی بھی دی گئی۔

    دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ مولانا عطاء الحق کو قوانین کے مطابق وضاحت کے لیے کہا گیا ہے، بصورت دیگر کمپنی قوانین کے مطابق تادیبی کارروائی ہوگی۔

  • پیمرا کا جیو نیوز کو فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے پر نوٹس جاری

    پیمرا کا جیو نیوز کو فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے پر نوٹس جاری

    اسلام آباد: جیو کا پروگرام نیا پاکستان ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کا باعث ہے، عوام کی شکایت پر پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنےپرجیوچینل کو نوٹس جاری ہوگیا۔

    بائیس فروری کو جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر پرسن طلعت حسین نے جو مواد پیش کیا، وہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کا باعث بنا جس پر مختلف شہروں میں عوامی ردعمل بھی سامنے آیا اور پیمرا کو شکایت موصول ہوئیں۔

    ترجمان پیمرا کا کہنا ہے کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر جیو چینل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جیو کا پروگرام نیا پاکستان ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کا باعث ہے۔

    پیمرا قوانین کے مطابق جیو چینل کی جانب سے نشر کئے جانے والے مواد کو مدنظر رکھتےہوئے پیمرا مزید کارروائی کرے گا۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی: آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، یونس خان اور اظہر علی کی شاندارسنچریوں کی بدولت پاکستان نے دو وکٹوں پر تین سو چار رنز بنالیے ہیں۔

    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محمد حفیظ پینتالیس اور احمد شہزادپینتیس رنز بناکر پویلین واپس پہنچے تو گراؤنڈ میں اظہر علی اور یونس خان نے قدم رکھا، مڈل آرڈر کے دونوں بلے بازوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، تیسری وکٹ کی شراکت میں دونوں کھلاڑیوں نے دو سو آٹھ رنز اسکور میں جوڑے۔ دن کے اختتام تک یونس خان ایک سو گیارہ رنز اور اظہر علی ایک سو رنز بناچکے ہیں۔

  • جاویدہاشمی کاتحریک انصاف کی صدارت سےمستعفی ہونےکااعلان

    جاویدہاشمی کاتحریک انصاف کی صدارت سےمستعفی ہونےکااعلان

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاویدہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بتادیاتھاتحریک انصاف پربرےدن آچکےہیں، ایسی پارٹی کا رُکن نہیں رہناچاہتاجو جمہوریت کے خلاف سازش کرے، کچھ لوگ عمران خان کی تباہی کا باعث بنیں گے جو دراصل منافق ہیں ۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ابھی میں آزاد ہوں اور کسی جماعت کا حصہ نہیں باقی باتیں اسمبلی میں جا کر کروں گا، واضع رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے جاویدہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی اورانہیں شوکازنوٹس جاری کر کے جواب طلبی کیلئےاسلام آباد بلالیا تھا۔

  • یہ کیسی تبدیلی ہے یہ کیسا انقلاب ہے جس کے دو قائد ہیں، جاوید ہاشمی

    یہ کیسی تبدیلی ہے یہ کیسا انقلاب ہے جس کے دو قائد ہیں، جاوید ہاشمی

    ملتان: جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر عوام عمران خان کو وزیراعظم نہیں بنانا چاہتے تو وہ کیسے بن سکتے ہیں۔

    ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاوید ہاشمیکا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنیں نہ بنیں لیکن سیاسی عمل سے تو گزریں، انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے خان صاحب کی سیاست ختم ہوجائے گی، ان کا کہنا تھا کہ یہ کونسا انقلاب ہے جس کے دو لیڈر ہیں کیا یہ دونوں پاکستان کو آدھا آدھا تقسیم کریں گے، طاہرالقادری اور عمران خان ہرکام اکٹھے کرتے ہیں حتی کہ حملے بھی اکٹھے کرتے ہیں لاہور سے اسلام آباد بھی قدم سے قدم ملا کر گئے تھے وہ عوام کو اپنا ایجنڈا تو بتادیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کے کنٹینرکے باہر موسیقیاں اور ترانے جبکہ دوسرے کے کنٹینر کے باہر قوالیاں ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے اگر ملتان کےجلسے میں بلایاگیا تو ضرور جائوں گا ویسے بھی میں پارٹی کا صدر ہوں میرے بغیر جلسہ کیسے ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ملتان میں ہی کہ دیں کہ اسپیکر ان کا استعفی قبول کرلیں۔ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہیں بٹ اور کہلواتے شیخ ہیں جبکہ اس کے سارے بھائی بٹ کھلواتے ہیں میں حیران ہوں آخر یہ ماجرا کیا ہے۔

  • پی سی بی کا یونس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

    پی سی بی کا یونس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

     لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی میڈیا سے گفتگو کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی جانب سے سلیکٹرز اور بورڈ پر تنقید کرنے کے بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور سابق کپتان کودوسری مرتبہ  شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونس خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران  قومی ون ڈے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر سلیکٹرزاوربورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا جس پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کے بیان پر نوٹس لیا ہے۔

    پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی یونس خان کے بیان کا جائزہ لے رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یونس خان کو پہلے بھی متنبہ کیا گیا تھا کہ میڈیا پر بیان بازی نہ کریں۔

    پی سی بی ترجمان نے مزید کہا کہ یونس خان مسلسل سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

  • شوکازنوٹس کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے، جاوید ہاشمی

    شوکازنوٹس کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان : شوکاز نوٹس محض کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے، یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق صدرجاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے پی ٹی آئی کےشوکازنوٹس ملنےکی تصدیق کردی۔

    انہوں نے کہا کہ نوٹس میں آئین کے مطابق کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔ جاوید ہاشمی نے تصدیق کی کہ پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملا ہے، میرا جُرم کیا ہے یہ نوٹس میں نہیں لکھا گیا ۔

    جاوید ہاشمی نے اپنے آپ کو اب بھی پارٹی رہنماء ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف کاآئین مضبوط ہے،اس طرح کسی ضلعی صدر کو بھی نہیں ہٹایا جاسکتا ۔

    جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں نوازلیگ نے اپنا کوئی امیدوارمیرے مدِ مقابل کھڑانہیں کیاہے جاوید ہاشمی نے اپنی پریس کانفرنس میں شو کاز نوٹس کو کاغذ کا ایک ٹکڑا قراردیا۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف جاوید ہاشمی سے متعلق کیا حل نکالے گی یہ وقت ہی بتائے گا۔