شکارپور(30 جولائی 2025): ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک جبکہ 7 ساتھی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شکار پور میں اہلکار میر محمد میمن کو شہید کرنے والا پولیس مقابلے میں مارا گیا، ہلاک ڈاکو غالب ڈومکی پر قاتلانہ حملے سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو قاضی پمپ کے قریب شر لاڑو پر لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کردی، ہلاک ڈاکو شہزور کمالانی جتوئی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا جس سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کی کارروائی کے بعد ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کردیا جبکہ ایک اہلکار کو اغوا کر کے لے گئے، ڈاکوؤں نےکندھ کوٹ شکارپور روڈ پر قائم چوکی کو نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغوی اہلکار کی رہائی کے بدلے ہلاک ڈاکو شہزور کمالانی جتوئی کی لاش کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔