Tag: شکارپور

  • شکارپور، ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    شکارپور، ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    شکار پور : شکار پور کے قریب ہائی وے پر دھند کے باعث ایک ٹرالر نے کار کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں ٹرالر مخالف سمت سے آتی ہوئی کار سے ٹکرا گئی، تصادم اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو ادارے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور حادثے میں زخمی و ہلاک ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے، اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور یہ افسوس ناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جب ٹرالر کا ڈرائیور مخالف سمت سے آتی کار کو نہ دیکھ سکا اور کار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    موسم سرما کے آتے ہی دھند میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کے باعث قومی شاہراؤں پر حد نگاہ نہایت مختصر ہو جاتی ہے اور کم علمی اور لاپرواہی کی وجہ سے اکثرحادثات پیش آجاتے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوجاتا ہے۔

  • شکار پورمیں گرفتارخود کش بمبار کے تہلکہ خیز انکشافات

    شکار پورمیں گرفتارخود کش بمبار کے تہلکہ خیز انکشافات

    شکارپور : امام بارہ گاہ سے زخمی حالت میں  پکڑا جانے والا خودکش بمبار بلوچستان سے ایک دن پہلے آیا تھا، شکار پور میں گرفتارخودکش بمبار نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

    لوگوں نے  خودکش بمبار کو پکڑ کر رسی سے باندھ دیا۔ عثمان نامی خود کش بمبار کا کہنا تھا کہ عمر نامی شخص نے موٹر سائیکل پر امام بارگاہ کے قریب چھوڑا تھا۔

    خود کش بمبار کے مطابق وہ ایک دن پہلے بلوچستان سے آیا تھا اور ایک مقمی ہوٹل میں رکا، جس کا اسے نام معلوم نہیں، خود کش بمبار نے انکشاف کیاکہ یہاں آنے سے پہلے اسےانجکشن بھی لگایا گیا اور ساڑھے چار ہزار روپے دیئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز نے بی ڈی ایس کی رپورٹ حاصل کرلی ہے، رپورٹ کےمطابق دونوں حملہ آوروں سے دس دس کلو بارودی مواد سے بھر ی دو خودکش جیکٹ بر آمد کئے گئے۔

    جیکٹ کے اندر پانچ پیکٹ نٹ بولڈ، پانچ ڈیٹونیٹر اور دھماکہ خیز مواد سی فورکا ایک پیکٹ موجود تھا۔ خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا.

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خان پور میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

    چوہدر ی نثار نے پولیس اور رضا کارو ں کے بر وقت کام کی تعریف کی ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان کی پروانہ کرتے ہوئے بہادری کے ساتھ خود کش بمباروں کا حملہ ناکا م بنایا ۔

    اس موقع پر چوہدری نثار نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

     

  • کندھکوٹ اور شکارپور میں مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    کندھکوٹ اور شکارپور میں مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    کشمور : کندھکوٹ اور شکارپور میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس نے چار ڈاکو ہلاک کر دیئے ،ڈاکوؤں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق کندھکوٹ کےقریب پولیس اور اشتہاری ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکومارے گئے۔

    اشتہاریوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے۔ ہلاک ڈاکو سندھ ،پنجاب اوربلوچستان میں متعددوارداتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق شکار پور میں ناصرکوٹ تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔

  • سپرہائی وےپربس اورآئل ٹینکرمیں خوفناک تصادم 59مسافرجاں بحق

    سپرہائی وےپربس اورآئل ٹینکرمیں خوفناک تصادم 59مسافرجاں بحق

    کراچی:کراچی سے شکارپورجانے والی بدقسمت مسافر بس سپرہائی وےلنک روڈپرالمناک حادثے کا شکار ہوگئی ۔ مسافر بس سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی اور تصادم کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی، بس میں نصب گیس سلنڈرذوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہو لنا ک آگ نے مسافروں کو بس سے نکلنے کی مہلت نہ دی بد قسمت مسافر جھلس کر موت کی آغوش میں جا پہنچے۔ جھلسنے کی وجہ سے کئی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈکا عملہ تاخیرسےپہنچا جس کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔
    آگ پر قابو پانے کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو جناح اسپتال کراچی منتقل کیاگیا ہے۔

    جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جھلسنے کی وجہ سے کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں لاشوں کی شناخت کےلئے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائیگا۔ جبکہ کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے حادثے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

  • شکارپور کے ریہائشی نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا

    شکارپور کے ریہائشی نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا

    آئرن مین صرف فلموں میں ہی نہیں پائے جاتے بلکہ حقیقی دنیا میں بھی ملتے ہیں، شکار پور کے آئرن مین سراج ترین نے دونوں پیروں سےگاڑی اتھا کر سب کو حیران کر دیا۔

    شکارپور کے آئرن مین ، جن کی نظر ہے اس گاڑی پر، آئرن مین نے نے منوں وزنی گاڑی کو اپنے پیروں سے اٹھا کر سب کو حیران کر دیا، آئرن مین کا کہنا ہے کہ اپنے اس کمال کو پاور آف باڈی کہتے ہیں۔

    آئرن مین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سینے سےبیک وقت دو ٹریکٹر بھی گزار سکتے ہیں اور ایسا انہوں نے کیا بھی ہے، آئرن مین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک انٹرنیشنل کرتب بھی ایجاد کیا ہے جس میں آنکھوں پر لوہے کی سلاخیں رکھ کر گاڑی کو ایک سو تیس فیٹ تک دھکیل دیتے ہیں، سکھر کے آئیرن مین کے کمالات اپنی جگہ لیکن وہ بھی ہرباکمال شخص کی طرح اپنے فن کااعتراف چاہتے ہیں۔

  • شکارپورمیں سیلاب متوقع،مکینوں کی محفوظ مقام پرمنتقلی

    شکارپورمیں سیلاب متوقع،مکینوں کی محفوظ مقام پرمنتقلی

    جعفرآباد: شکارپور میں کچےکےمکینوں کومحفوظ مقام پر منتقلی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں، جبکہ جعفرآبادجیل سے ایک سوبیس قیدیوں کومچھ منتقل کیا جارہا ہے۔

    پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں سےلاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ادھرسندھ کےعلاقے شکارپور میں سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر کچےکے علاقے میں رہنے والوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سندھ میں سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظربلوچستان میں سندھ سے متصل علاقے جعفرآبادمیں واقع جیل میں بھی سیلابی پانی جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔

    سیلاب سے متاثر ہونے کے خطرے کے باعث جعفرآبادجیل سے ایک سو بیس قیدیوں کو مچھ منتقل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

  • شکارپور:رینجرز کا چھاپہ،پندرہ من چھ سو کلوچرس برآمد،ملزم گرفتار

    شکارپور:رینجرز کا چھاپہ،پندرہ من چھ سو کلوچرس برآمد،ملزم گرفتار

    رینجرز کی لینڈ کسٹم انٹیلی جنس کے ہمراہ کارروائی پندرہ من چھ سو کلوچرس برآمد کرکے ملزم ریلوے کا ملازم گرفتار کر لیا گیا ۔

    چالیس ونگ شہباز رینجرز کے ونگ کمانڈر ملک مختیار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر ز لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب رینجرز اور لینڈ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے شکارپور میں جاری اسنیپ چیکنگ کے دوران شکارپور ریلوے اسٹیشن کے باہر کھڑے ایک شخص جس کے پاس سامان کے بیس بڑے بڑے پیکٹ موجود تھے کو چیک کیا تو سامان کے ڈبوں میں بجلی کے اسٹیپلائیزر موجود تھے جن کے اندر بجلی کی وائرنگ کے بجائے چرس کے پیکٹ موجود تھے،

    جس پر ملزم اکبر شاہ کو گرفتار کیا گیا ونگ کمانڈر ملک مختیار نے مزید بتایا کے ملزم اکبر شاہ محکمہ ریلوے میں بکنگ کلرک ہے اور شکارپور میں ہی تعینات تھا جس نے دوران تفتیش بتایا ہے کے چرس بذریعہ ٹرین ہی کوئٹہ سے شکارپور پہنچائی گئی تھی جسے سندھ میں ہی سپلائی کیا جانا تھا ملزم نے یہ بھی بتایا ہے کے اس کے دو ساتھی ریلوے اسٹیشن میں ہی گاڑی لیے موجود تھے۔

    تاکہ چرس کو گاڑی میں لوڈ کیا جا سکے لیکن رینجرز ان سے پہلے پہنچی جس پر وہ فرار ہو گئے ونگ کمانڈر ملک مختیار نے بتایا کے ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔