Tag: شکایات سیل

  • وزیر اعظم نے نئے سٹیزن پورٹل متعارف کرانے سے گریز کی ہدایت کر دی

    وزیر اعظم نے نئے سٹیزن پورٹل متعارف کرانے سے گریز کی ہدایت کر دی

    پشاور: وزیر اعظم آفس کی جانب سے 41 محکمہ جات کو ہدایت نامہ ارسال کر کے نئے سٹیزن پورٹل کو متعارف کرانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے نئے سٹیزن پورٹل متعارف کرانے سے گریز کی ہدایت کر دی ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم آفس سے متعدد محکمہ جات کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا۔

    ہدایت نامے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل ہی سے شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں، محکمے 21 دن میں ضرورت کے مطابق پورٹل سے متعلق تجاویز دیں۔

    ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل 8 ہزار مختلف سرکاری محکموں سے منسلک ہے، اس پورٹل کے توسط سے اب تک 987140 شہریوں کی شکایات حل ہوئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سول ایوی ایشن تھارٹی: سٹیزن پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی گئی

    واضح رہے کہ 23 اگست کو سِول ایوی ایشن اتھارٹی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لیے سٹیزن پورٹل کے قیام کی منظوری دی تھی۔

    گزشتہ ماہ وزیر اعظم نے پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تھی، وزیر اعظم آفس کی جانب سے وزارتوں، محکموں اور ڈویژن کو مراسلہ جاری کر کے کہا گیا کہ سٹیزن پورٹل کی سہولت سے لوگوں کی بڑی تعداد ناواقف ہے، اس لیے عوام کو اس سلسلے میں بہتر طور پر آگاہ کیا جائے۔

  • وزیرِ اعظم کی عوام سے مسائل کے حل کے لیے سٹیزن پورٹل کے استعمال کی اپیل

    وزیرِ اعظم کی عوام سے مسائل کے حل کے لیے سٹیزن پورٹل کے استعمال کی اپیل

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوام سے ان کے مسائل کے حل کے لیے سٹیزن پورٹل کے استعمال کی اپیل کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 28 اکتوبر کو قائم کیے گئے ’وزیرِ اعظم شکایات سیل‘ کے استعمال کے لیے وزیرِ اعظم نے ٹویٹر پر عوام سے اپیل کی ہے۔

    [bs-quote quote=”میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تا کہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے سکے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے سٹیزن پورٹل کے لیے بنائی گئی ایپ کا لنک ٹویٹر پر شیئر کر دیا، انھوں نے کہا کہ عوام شکایت کے فوری ازالے کے لیے سٹیزن پورٹل استعمال کریں۔

    انھوں نے لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تا کہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے سکے۔‘

    قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان نے لکھا کہ گزشتہ 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 59 ہزار شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 29 ہزار لوگوں نے فیڈ بیک دیا ہے جن میں سے 57 فی صد افراد مطمئن ہیں، شکایات کے حل کے لیے کام کیا جا رہا ہے، عوام زیادہ سے زیادہ ایپ کا استعمال کریں تا کہ مسائل فوری حل ہوں۔


    یہ بھی پڑھیں:  سٹیزن پورٹل، حکومت کو 1 لاکھ سے زائد شکایات موصول، 16 ہزار کا ازالہ کردیا گیا


    واضح ہے کہ 22 نومبر کو وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درّانی نے کہا تھا کہ 24 دنوں میں ایپ کے ذریعے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد عوامی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 84 ہزار سے زائد درخواستوں پر کام جاری ہے جب کہ 16 ہزار سے زائد کو حل کر دیا گیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے چوبیس دنوں کے دوران وزیرِ اعظم آفس ایپ کو 4 لاکھ 54 ہزار بار ڈاؤن لوڈ کیا جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں، اب تک 54 فی صد مردوں جب کہ 6 فی صد خواتین نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطے کے لیے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کرلیا، جہاں وزیراعظم اور اراکین قومی اسمبلی عوام کی شکایات سنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شکایات سیل 40 ٹیلی فون لائنزپر مشتمل ہوگا،شکایات سیل صبح9 بجے سے دفتری اوقات میں کام کرے گا۔

    شکایات سیل میں وزیراعظم اورارکان قومی اسمبلی براہ راست شکایات سنیں گ، بیوروکریسی کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا، شکایت سیل سے ای میل، واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطے ہوسکیں گے۔

    پورے پاکستان سے شکایات سیل میں کالز کی جاسکیں گی۔

    مزید پڑھیں : مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عوامی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے کافیصلہ

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے عوامی ڈلیوری یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا تھا، یونٹ کا سربراہ وفاقی سرکار کا افسر ہوگا اور تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی، چاروں صوبوں سے 2 ،2 افسر فوکل پرسن کے طور پر شامل ہوں گے۔

    خیال رہے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان نے ہر ہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کرتے ہوئے اور کہا تھا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔