Tag: شکایات کے انبار

  • ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے

    ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے

    اسلام آباد : ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف حکومتی سطح پر 26 لاکھ 52 ہزار 623 شکایات درج کرائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے گئے،ذرائع نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں کےخلاف حکومتی سطح پر 26لاکھ 52 ہزار623شکایات درج کرائی گئیں۔

    صارفین نے بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات 23-2022 کے دوران درج کرائیں ، کسٹمرکمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کےتحت25لاکھ 79ہزار 874 شکایات درج ہوئیں۔

    لیسکو کےخلاف سب سے زیادہ8 لاکھ72ہزار497 شکایات درج ہوئیں جبکہ صارفین نے گیپکو کے خلاف 3لاکھ15ہزار 532 شکایات درج کرائیں۔

    فیسکوکےخلاف3 لاکھ16ہزار166شکایات اور حیسکوکےخلاف77ہزار380 ٹیسکوکےخلاف5شکایات درج کرائی گئیں۔

    ایک سال میں فیڈرل کمپلینٹ سیل میں71ہزار975شکایات درج ہوئیں ، فیڈرل کمپلینٹ سیل میں سب سےزیادہ میپکو کےخلاف شکایات درج ہوئیں۔

  • عابدشیر علی کی کھلی کچہری ایک بار پھر بدنظمی کا شکار

    عابدشیر علی کی کھلی کچہری ایک بار پھر بدنظمی کا شکار

    لاہور: وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی کی کھلی کچہری ایک بار پھر بد نظمی کا شکار ہوگئی ہے، تقریب کےدوران لیسکو یونین کی دو تنظیمیں عوامی مسائل کا حل نکالنےکےبجائےآپس میں ہی الجھ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی کھلی کچہری کے دوران بدمزگی اس وقت پیدا ہوئی جب لیسکو کی لیبر یونین کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔ لیسکو کے کارکنان نے اسٹیج پر چڑھ کر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔

    دوسری جانب کھلی کچہری میں نوجوان سائلین کو داخلے کی اجازت نہیں ملی اور جو سائلین کچہری تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے وفاقی وزیر کے سامنے اووربلنگ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ہے۔

    سائلین کا کہنا تھا کہ چار ہزار روپے بل والے صارف کو چار لاکھ روپے کا بل بھجوا دیاگیا اور حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کا ازالہ اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔