Tag: شکایتی سیل

  • وزیراعلیٰ پنجاب شکایتی سیل کا جعلی انچارج گرفتار

    وزیراعلیٰ پنجاب شکایتی سیل کا جعلی انچارج گرفتار

    لاہور (12 اگست 2025): وزیراعلیٰ پنجاب کے شکایتی سیل کا انچارج بن کر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والا نوسرباز گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر آئی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کی سہولت کے لیے کمپلینٹ سیل (شکایتی سیل) قائم کیا ہوا ہے، لیکن وہاں ایک نوسرباز نے جعلی انچارج بن کر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

    سلمان نواز نامی اس شخص نے سی ای او ہیلتھ بہاولپور کو دھمکی آمیز فون کیا اور بلیک میل کرتے ہوئے 50 ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا۔

    صرف یہی نہیں بلکہ مذکورہ جعلسازنے مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو بھی فون کیا اور رقم کا مطالبہکیا۔

    متاثرین کے مطابق سلمان نواز نامی شخص وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل آفس کا انچارج ہونے کا دعویٰ کرتا تھا۔

    جعلسازی کی اطلاعات پر سی ایم کمپلینٹ سیل حرکت میں آیا اور چیئرمین شعیب مرزا کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خود کو کمپلینٹ سیل کا انچارج بتانے والے جعلساز سلمان نواز کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔

  • عوام سے براہ راست رابطے کے لئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی، وزیراعظم عمران خان

    عوام سے براہ راست رابطے کے لئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام مسائل کوسننے اور ان کے حل کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں قائم  شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بنائی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل کو دنیا کی دوسری بہترین ایپ قرار دینے پر کہا عوام سے براہ راست رابطے کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی سیل قائم کیاگیا، عوام کے مسائل کوسننے اور ان کے حل کے لئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے۔

    ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں حکومت کی جانب سے لانچ کی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، انڈونیشیا پہلے اور امریکہ تیسرے نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 87 ممالک سے 44 ہزار 646 ایپلی کیشن مقابلے کے لیے بھیجے گئے، فائنل مقابلے کے لیے 21 ایپلی کیشن کو 7 مختلف کیٹیگریز میں منتخب کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن کی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں دوسری پوزیشن

    پاکستان سٹیزن پورٹل گوگل پلے اسٹور پر دنیا کی 7 بہترین ایپ کیٹے گری میں شامل ہے، پورٹل پراڈکٹیویٹی میں ساتویں نمبر پر ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے چند ماہ قبل پاکستان سٹیزن پورٹل کے نام سے ایپ بنائی گئی تھی، جو عوام میں بے حد مقبول ہوئی، عوامی اپنی شکایات اس ایپ پر درج کراتے ہیں اور حکومت کی جانب سے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

    حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل کے آغاز کے بعد صرف 60 دن میں ایک لاکھ شکایات کو نمٹایا گیا،

  • اب معذوروں اور خواجہ سراؤں کا بھی اندراج ہوگا

    اب معذوروں اور خواجہ سراؤں کا بھی اندراج ہوگا

    اسلام آباد : محمکمہ شماریات کے ترجمان نے کہا ہے کہ مردم شماری میں معذور افراد اور خواجہ سراؤں کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں جس کے لیے عملے کو ہدایت ارسال کردی گئی ہیں۔

    محکمہ شماریات کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 15 مارچ سے جاری مردم شماری میں معذور افراد اور خواجہ سراؤں کا اندراج بھی کیا جائے گا جس کے لیے فارم 2 میں اضافی کوڈ دیئے گئے ہیں۔


    *عدالت کامردم شماری فارم میں معذور افراد کا کالم شامل کرنے کا حکم


    محکمہ شماریات کے مراسلے کے مطابق فارم 2 میں مرد معذور کے لیے کوڈ 4 اور خاتون معذور کے لیے کوڈ 5 استعما ل ہوگا جب کہ خواجہ سراؤں کے لیے کوڈ نمبر 6 استعمال کیا جائے گا۔


    خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم*


    واضح رہے مردم شماری کے آغاز پر ہی معذوروں اور خواجہ سراؤں کے اندراج کے لیے کالم نہ ہونے اعتراضات اُٹھائے گئے تھے جس کے بعد محکمہ شماریات کی جانب سے اس اہم معاملے پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جس کے باعث معذوروں و خواجہ سراؤں کا اندراج ممکن ہو سکے گا۔


    *کراچی میں مردم شماری متنازع ہونے کا خدشہ


    دوسری جانب کراچی میں جاری مردم شماری میں بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کو دیکھتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مردم شماری شکایات سیل قائم کردیاگیا ہے جہاں عوام فون نمبرز 02199207350، اور 021992072180 پر صبح8سےرات10بجے تک شکایات درج کراسکتے ہیں۔


    *وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار


    جب کہ عوام اپنی شکایات بذریعہ فیکس بھی 02199202000 اور 02199202007 نمبرز پر بھی بھیج سکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری مراسلے کے مطابق مردم شماری شکایتی سیل کے نگراں ڈپٹی سیکریٹری کوآرڈی نیشن ہوں گے جو عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ سندھ کو بھی اعتماد میں لیں گے۔