Tag: شکریہ ادا

  • سعودی ولی عہد کی وزیراعظم کوایک بار پھر دورہ سعودی عرب کی دعوت

    سعودی ولی عہد کی وزیراعظم کوایک بار پھر دورہ سعودی عرب کی دعوت

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کوایک بار پھر دورہ سعودی عرب کی دعوت دے دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کو سیاسی اور معاشی تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ، سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سےرابطہ کل شام ہوا، گفتگو میں وزیراعظم عمران خان بندر بن عبد العزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان کو سیاسی اور معاشی تعاون فراہم کرنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا اور کہا سعودی عرب سے بہترین تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں، سعودی عرب پاکستان کا قابل اعتباردوست ہے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان پاٹنر شپ کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    عمران خان اور سعودی ولی عہد نے باہمی مفاد پر مشاورتی عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

    سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر دورہ سعودی عرب کی دعوت دیتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سےواپسی پرتشریف لائیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ، قیدیوں کی رہائی پر اظہار تشکر

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ کیا تھا، دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات کو اہمیت دیتاہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کا شکریہ ادا کیا اور ایف اے ٹی ایف میں حمایت پربھی یواے ای کا شکریہ ادا کیا اور تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

  • مؤخرادائیگی پرتیل کی فراہمی : وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی فرمانروا اور ولی عہد کاشکریہ ادا

    مؤخرادائیگی پرتیل کی فراہمی : وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی فرمانروا اور ولی عہد کاشکریہ ادا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے مؤخرادائیگی پرتیل فراہمی پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ایک بار پھرپاکستان کاساتھ دے کر دوستی نبھائی، کریڈٹ پر تیل کی فراہمی معیشت کیلئےتازہ ہواکاجھونکاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مؤخرادائیگی پرتیل فراہمی پرسعودی عرب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا فراخدلانہ اقدام پرسعودی فرمانروا،ولی عہد کاشکریہ اداکرتےہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کریڈٹ پر تیل کی فراہمی معیشت کیلئےتازہ ہواکاجھونکاہے، معیشت کے بارے میں غیر یقینی کے بادل چھٹ جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سعودی عرب نے ایک بار پھرپاکستان کاساتھ دےکر دوستی نبھائی، سعودی عرب کی بروقت مدد سے پاکستانی کرنسی کی قدر مستحکم ہوگی، سابق حکومتوں کی لوٹ مارکی وجہ سےدرپیش معاشی مشکلات کم ہوں گی۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو سالانہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالرکا تیل ادھار دے گا

    یاد رہے گذشتہ روز مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھاردے گا، پاکستان کےعوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکرگزارہوں، اس سے پاکستان کی ادئیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہترہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھاردے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دن میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے، جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

  • شاندارمہمان نوازی پر ملائیشین وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم عمران خان

    شاندارمہمان نوازی پر ملائیشین وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شاندارمہمان نوازی پر ملائیشیاکے وزیراعظم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کادورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پختگی لائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا شاندارمہمان نوازی پر ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور دوستانہ جذبے سے استقبال پر ملائیشیا کے تاجروں اوروزرا کا بھی مشکور ہوں، ملائیشیا کادورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پختگی کاوسیلہ بنے گا۔

    وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہمارے اعزاز میں شاندار ظہرانےپر ڈاکٹرمہاتیر محمد کی اہلیہ کا بھی مشکور ہوں۔

    اس سے قبل ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا وفد کے ہمراہ دورہ سود مند ثابت ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ملائیشیا کا دورہ کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں، مہاتیر محمد

    وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ امید ہے دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

    خیال رہے گذشتہ روز  وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے ، وزیر اعظم کو ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے رخصت کیا اور انہیں واپسی پر بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں وزرائےاعظم نے دوطرفہ ،علاقائی،بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا، ملائیشیا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کو سراہا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا۔

    مزید پڑھیں: ملائیشیا کی خاتون اول وزیراعظم عمران خان کی مداح

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک ملائیشاء وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنےکے لیے ہر سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہوا۔

    عمران خان نے ایل این جی، پن بجلی اور قابل تجدید توانائی میں ملائیشیا کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور ملائیشین کمپنیوں کو پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کیلئے مفاہمت کی یاد داشت کا اعادہ کیا ۔

  • قوم کا جذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا انشااللہ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    قوم کا جذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا انشااللہ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کاجذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا، انشااللہ، شہدا اوران کے لواحقین کو سلام۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر شرکاء، وزیراعظم، وفاقی وزرا اور پارلیمنٹیرینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایمان،اتحاد،یقین محکم کا قوم کی حیثیت سے بھرپور مظاہرہ کیا گیا، قوم کا جذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا انشااللہ۔ شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام #ہمیں پیارہےپاکستان ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز یوم دفاع و شہداء پر جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا تھا، جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا۔

    آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کے لیے ہم سب یک جان ہیں، آج کا دن شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، ، 6 ستمبر کو قوم نے مکار دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے، چھ ستمبر کے دن ہر پاکستانی وطن کا سپاہی بنا، ستمبر کی جنگ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

    مزید پڑھیں : دفاع پاکستان کے لیے ہم سب یک جان ہیں، آرمی چیف

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے، پچھلی دو دہائیوں سے بہت مشکل دور سے گزرے ہیں، جنگ ابھی جاری ہے، دشمن کو ایسے مقام پر پہنچانا ہے جو ہمیں میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔

    یومِ دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، ، سیاسی مداخلت سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، اس ملک کو اللہ نے سب کچھ دیا ہے کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔

    واضح رہے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین پیش کیا گیا ، شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے گئے جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔