Tag: شکریہ پاکستان

  • ’’شکریہ پاکستان‘‘ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد پر ویڈیو شیئر کر دی

    ’’شکریہ پاکستان‘‘ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد پر ویڈیو شیئر کر دی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد پر پاکستان کی میزبانی کا معترف ہوگیا اور ویڈیو جاری کر دی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے جس کا سفر پاکستان میں تمام ہوا اور فائنل میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس شوپیس ایونٹ کے پاکستان میں شاندار انعقاد اور میزبانی کے انتظامات دیکھ کر پی سی بی اور پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے چیمپئنز ٹرافی کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کر دی۔

    اس ویڈیو میں جہاں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز تک کے میچز کے سنسنی خیز لمحات دکھائے گئے ہیں وہیں شائقین کا جوش وجذبہ بھی دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں سفر، تاریخی اور یادگار مقامات، افتتاحی تقریب، 2017 کے چیمپئن کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    ویڈیو کا آغاز چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ جلی حروف میں Thank you Pakistan (شکریہ پاکستان) کے جملے سے کیا گیا ہے۔

     

    دریں اثنا آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے بھی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دیا ہے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی پولیس رینجرز اور آرمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پورے ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔

    ڈیومسکر نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سیکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے ہوا تھا۔ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔

    بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ضد کے باعث فائنل میچ 9 مارچ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • کابل سے عملہ بحفاظت نکالنے پر عالمی بینک کا حکومت پاکستان سے اظہار تشکر

    کابل سے عملہ بحفاظت نکالنے پر عالمی بینک کا حکومت پاکستان سے اظہار تشکر

    اسلام آباد: کابل سے عملہ بہ حفاظت نکالنے پر عالمی بینک نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عالمی بینک نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل سے عملے کو بہ حفاظت نکالنے پر ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    پاکستان کی جانب سے عالمی بینک کے عملے کو ویزا اور سیکیورٹی کےساتھ ساتھ پی آئی اے کی چارٹر فلائٹ بھی فراہم کی گئی تھی۔

    صدر عالمی بینک نے کہا کہ ہم اسٹاف کی میزبانی پر وزیر اعظم اور متعلقہ اداروں کے شکرگزار ہیں۔

    کابل آپریشن، پی آئی اے کے ذریعے کتنے مسافر پاکستان پہنچے؟

    واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے، افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

    عالمی بینک کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، اور صورت حال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی بینک افغانستان کو پانچ اعشاریہ تین ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔

    دوسری طرف پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے ڈیڑھ ہزار کے قریب ملکی و غیر ملکی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان پہنچایا جا چکا ہے، پی آئی اے کے کابل کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کے دوران 7 خصوصی پروازیں چلائی گئیں، جن کے ذریعے 1 ہزار 460 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔

  • شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا

    شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا

    کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہونے والا پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہونے والے پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں واپڈا نے پی آئی اے کے مقابلے میں 2 گول سے میچ جیت لیا. اس سنسنی خیز کو میچ کو دیکھنے کے لیے عوام کی کثیر تعداد عبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں موجود تھی،شائقین نے بیس سال بعد اس اسٹیڈیم میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

    M-Post

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فاتح ٹیم واپڈا کو سندھ حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے پی آئی اے کی ٹیم کو 10 لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والی نیشل بینک کی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا انعام پیش کیا بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے ہاکی اسٹیڈیم کا چکر لگایا ایک نمائشی گول کیا،شائقین کے نعروں کا اتھ ہلا کر جواب دیا اور فاتح ٹیم کے ہمراہ فوٹو سیشن کرایا

    M-Post-2

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہاکی کے فروغ کے لیے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ہاکی کے دورِ عروج کی دوبارہ بحالی کا وعدہ لیا انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے جس کو آگے لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔


    تقریب سے اے آر وائی چینل کے چیئرمین حاجی اقبال اور گروپ ڈائریکٹر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محبوب رؤف نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہاکی کے فروغ اور شہر کی رونقیں بحال کرنے میں اے آر وائی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

  • اے آروائی کی شکریہ پاکستان مہم پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز

    اے آروائی کی شکریہ پاکستان مہم پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کردیا، ایونٹ کےتمام میچز اے آر وائی میوزک پر نشر کیے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی کاوشیں رنگ لے آئیں، جشن آزادی کا رنگ کھیلوں میں چھلکنے لگا، کراچی میں ہاکی کا میلہ شروع ہوگیا، ایونٹ میں نائن اے سائیڈ کے مقابلوں میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں، شیڈیول کے مطابق روزانہ دو میچ ہوں گے اور فائنل چودہ اگست کو ہوگا، تمام میچز اے آر وائی میوزک پر برہ راست نشر ہو رہے ہیں۔

    13901431_10153841397097951_7612447153168277359_n

    افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ نے ہاکی کلب آف پاکستان کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا، گورنر سندھ نے قومی کاموں میں اے آر وائی نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہا۔

    13912710_10153841299212951_3123530982825803683_n

    ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی بھرپور طریقے سے مناکر پوری دنیا کو بتائیں گے کہ زندہ قومیں کس طرح آزادی کا جشن مناتی ہیں۔

    گورنر سندھ نے پینتیس لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا، جیتنے والی ٹیم کو بیس لاکھ، رنرز اپ ٹیم کو دس لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

    13902559_10153841399042951_7593047723670552841_n

    13925376_10153841396752951_8128961113672790988_n

    شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے گئے، جس میں پی آئی اے اور کسٹمز نے کامیابی حاصل کی۔

    افتتاحی میچ میں پی آئی اے نے واپڈا کے خلاف تین کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کے محمد زبیر نے دو اور شفقت رسول نے ایک گول کیا، واپڈا کی جانب سے عرفان جونئیر اور تصور عباس نے گول کیے۔

    13882212_10153841399297951_1884348827069032502_n

    دوسرے میچ میں کسٹمز نے پی ڈی ایس کلر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا، کسٹمز کے طرف سے محمد عابد اور محمد عامر نے گول کیے، پی ڈی ایس کا واحد گول محمد نوید نے کیا۔

    ایونٹ میں کل بھی دو میچ ہوں گے پہلا میچ نیشنل بینک اور سوئی گیس کے درمیان ہوگا، دوسرے میچ میں ائیرفورس اور پی ڈی ایس وائٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔