Tag: شکست

  • ترک بلدیاتی انتخابات، طیب اردوان نے انقرہ اور استنبول میں‌شکست تسلیم کرلی

    ترک بلدیاتی انتخابات، طیب اردوان نے انقرہ اور استنبول میں‌شکست تسلیم کرلی

    انقرہ : ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری نتائج نے حکمران جماعت کی شکست پر مہر لگا دی، دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں طیب اردوان کی جماعت بلدیاتی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سرکاری نتائج نے ترک سیاست میں ہلچل مچا دی، بلدیاتی انتخابات میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ سمیت دو بڑے شہروں میں ترکی کی حکمران جماعت ’جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی‘ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انقرہ اور استنبول کی عوام نے بلدیاتی الیکشن میں ترکی کی اپوزیشن ریپبلیکن پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا ہے، اپوزیشن جماعت کے امیدوار منصور یاواس نے دارالحکومت میں واضح برتری حاصل کی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ کے سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد شکست تسلیم کرلی جبکہ استنبول کے مکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں لیکن انہوں نے دونوں شہروں میں شکست قبول کرلی ہے۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کے 16 سالہ دور اقتدار میں پہلی مرتبہ دارالحکومت میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز استنبول سے کیا ہے کہ جہاں پہلی مرتبہ 1990 میں انہیں استنبول کا ناظم(میئر) منتخب کیا گیا تھا اور اب استنبول کی نظامت (میئرشپ) ان ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی کا دارالحکومت سمیت تین بڑے شہر استنبول اور ازمیر حکمران جماعت کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں جہاں انہیں انتخابات میں شکست دینا تقریباً ناممکن تھا۔

    مزید پڑھیں : ترکی میں بلدیاتی انتخابات، نتائج سے قبل ہی اپوزیشن نے فتح کا اعلان کردیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ترکی کی اپوزیشن جماعت نے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری نتائج آنے سے پہلے ہی نقرہ اور استنبول میں اپنی جیت کا دعوٰی کردیا تھا اور اپوزیشن کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہی اُن کے حامی جشن مناتے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

    مئیر کے لیے نامز امیدوار نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ عوام نے ملک پر مسلط حکمراں ٹولے کو مسترد کردیا ہے اور انتخابی نتائج نے ان فتح ظاہر کردی ہے۔

  • برطانیہ داعش کی شکست کےلیے جنگ جاری رکھے گا، گیون ولیم سن

    برطانیہ داعش کی شکست کےلیے جنگ جاری رکھے گا، گیون ولیم سن

    لندن : برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن نے کہا ہے کہ ’برطانوی افواج داعش کو شکست سے فاش کرنے کےلیے جنگ جاری رکھے گا‘۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر دفاع گیون ولیم سن نے برسلز میں نیٹو اجلاس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’شام و عراق میں داعش کا خطرہ کم ہوکر تبدیل ہوگیا ہے کیوں داعش منتشر ہوچکی ہے‘۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ برطانیہ اپنی عوام اور اتحادیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے تمام تر اقدامات کرے گا۔

    واضح رہے کہ گیون ولیم سن کا ایسے وقت میں آیا جب امریکا داعش کے خلاف نیا اتحاد بنانے کو تیار ہے، امریکا شام سے امریکی افواج کی واپسی کے بعد مبصر کی تعیناتی کے بارے میں گفتگو کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ 2019 کے اختتام تک ’ڈرون اسکاڈرن‘ تیار کرلے گا، وزیر دفاع

    خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے وزیر دفاع گیون ولیم سن نے رائل یونائٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ مضبوط اور پہلے سے زیادہ جارحانہ صلاحتیوں کی حامل مسلح افواج کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایک بڑی فوجی طاقت بن سکے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ برطانیہ دشمن کے دفاعی نظام سے نمٹنے کےلیے 70 لاکھ پاؤنڈ کی لاگت سے ڈرون کا فضائی تیار کررہا ہے جو 2019 کے اختتام تک تیار ہوجائے گا۔

    گیون ولیم سن نے بتایا کہ برطانوی افواج کوئین الزبتھ کے نام سے منسوب نئے بحری بیڑے کو بحر الکاحل میں تعینات کررہا ہے جہاں چین اپنا اثر رسوخ بڑھا رہا ہے۔

  • شام میں داعش کی شکست میں کرد باشندوں کا کردار اہم ہے، انور قرقاش

    شام میں داعش کی شکست میں کرد باشندوں کا کردار اہم ہے، انور قرقاش

    ابوظبی : اماراتی وزیر برائے امور خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کو شکست دینے میں کردوں نے اہم کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ انور محمود قرقاش نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ شام میں قابض دہشت گرد تنظیم داعش کی ہزیمت میں کردوں کا کردار اہم ہے۔

    انور محمود قرقاش کا کہنا ہے کہ اگر داعش کی ہزیمت میں کردوں کا کردار دیکھیں تو ان کے انجام کے حوالے سے علاقائی اور عالمی سطح پر تشویش پیدا ہونا جائز ہے۔

    اماراتی وزیر نے کہا کہ عرب مصلحت کا تقاضہ ہے کہ کردوں کے ساتھ معاملہ سیاسی دائرہ کار میں رہے تاکہ شام کی اراضی میں متحد رہے۔

    مزید پڑھیں : عرب لیگ شامی بحران کے موثر سیاسی حل پر متفق ہیں، اماراتی وزیر خارجہ

    خیال رہے کہ دسمبر 2018 میں انور محمود قرقاش نے شام سے متعلق کہا تھا کہ تمام عرب ممالک شام کے بحران سے نمٹنے کےلیے موثر سیاسی حل پر متفق ہیں، عرب لیگ کی دمشق کے ساتھ رابطوں کی بحالی ایرانی مداخلت کے لیے میدان نہیں چھوڑے گی۔

    اماراتی وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے شام میں سفارتی مشن کا دوبارہ آغاز دانشمندی سے کیا ہے، شام کی بدلتی صورتحال مستقبل میں عرب سے رابطوں کو ناگزیر کردے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک شامی شہریوں میں وحدت اور دمشق کی خود مختاری چاہتے ہیں۔

  • ستمبرکےمہینےمیں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے ‘ حسن علی

    ستمبرکےمہینےمیں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے ‘ حسن علی

    لاہور: یوم دفاع وشہدا پر قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستمبرکے مہینے میں بھارت کوشکست دے کرقوم کو یوم دفاع کا تحفہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع وشہدا پرقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی نے پوری ٹیم کی جانب سے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    حسن علی نے کہا کہ ستمبرکے مہینے میں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ مجھ پرکارکردگی دکھانے کا دباؤ رہے، کوشش ہوگی بھارت کے خلاف بہتر ین کارکردگی دکھاؤں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کے مطابق ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا بھارتی ٹیم اچھی ہے، بھارت کے ساتھ ہمیشہ اچھا مقابلہ ہوتا ہے۔

    فاسٹ باؤلرحسن علی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جانے کی خوشی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ایشیاکپ میں کسی ٹیم کے خلاف 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کروں۔

    حسن علی کے مطابق انہوں نے کبھی نہیں کہا ٹیسٹ نہیں کھیلوں گا، تینوں فارمیٹس میں پرفارم کروں گا۔

    قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپورجوش وخروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ہے۔

  • باکسرمحمد وسیم کو جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست

    باکسرمحمد وسیم کو جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست

    کوالالمپور: ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم کو جنوبی افریقی حریف موروتی متھالین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں آئی بی ایف فلائی ویٹ کے ٹائٹل میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا جنوبی افریقی حریف موروتی متھالین سے مقابلہ ہوا۔

    ورلڈ فلائی ویٹ باکسنگ ٹائٹل کے مقابلے میں ابتدائی راؤنڈز میں جنوبی افریقی باکسر محمد وسیم پر حاوی رہے۔

    باکسر محمد وسیم نے چھٹے راؤنڈ میں کم بیک کیا اور ان کے پنچز کے آگے جنوبی افریقا کے باکسر بے بس نظر آئے لیکن موروتی متھالین نے فائٹ متفقہ فیصلے کے تحت جیت لی۔

    خیال رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم کو مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم

    واضح رہے چار روز قبل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملائشیا سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا 15 جولائی کو ہونے والے مقابلے کےلیے بالکل تیار ہوں۔

    محمد وسیم کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹائٹل جیت کر پاکستان لاؤں گا، قوم میری جیت کے لیے دعا کرے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عراقی وزیراعظم کا داعش کوشکست دینے کا اعلان

    عراقی وزیراعظم کا داعش کوشکست دینے کا اعلان

    بغداد: عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے داعش کے خلاف 3 سالہ جنگ کے بعد فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی وزیراعظم نے بغداد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عرراقی فورسز نے شام سے متصل سرحدی علاقوں کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ہماری تہذیب کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے اتحاد اور عزم سے کامیابی حاصل کرلی۔

    دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں نےخبردار کیا ہے کہ شکست کے باوجود داعش دہشت گرد کارروائیاں کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    خیال رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے 2014 میں بغداد کے مغربی اور شمالی حصے میں قبضہ کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے موصل میں داعش کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،عراقی وزیراعظم


    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کےجنگجواگرزندہ رہنا چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پرمکی آرتھرسخت مایوس

    ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پرمکی آرتھرسخت مایوس

    ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی شکست پرسخت مایوسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اگر دوسری اننگز میں ایک اچھی پارٹنرشب قائم ہوجاتی تو پاکستانی ٹیم میج جیت سکتی تھی۔

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ 136 رنز کا ہدف کوئی بڑا ہدف نہیں تھا لیکن پاکستان ٹیم جس طرح ٹیم ہاری اس پرمجھے سخت مایوسی ہوئی ہے۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کم اسکور کے ٹارگٹ کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی ناکامی پر ٹیم سے بات کرنی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان بیٹنگ لائن ہے لیکن جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو اس کے تقاضے بھی پورے کرنے پڑتے ہیں۔

    خیال رہے کہ مکی آرتھربطور ہیڈ کوچ اب تک 16 میں سے 10 ٹیسٹ میچوں میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔


    ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی تھی، 136 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے تمام کھلاڑی 114 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو شکست دے دی

    پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو شکست دے دی

    پاناما سٹی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں پاناما کے باکسر کوکو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم کا مقابلہ پاناما کے باکسرکارلوس میلو سے ہوا۔ محمد وسیم نےمخالف باکسر کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

    پاکستانی باکسرمحمد وسیم نہ صرف مخالف باکسر کو دھول چٹائی بلکہ فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا ہونے کا اعزاز بررکھا۔

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فائٹ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاناما باکسر کو شکست دینے پر خوشی ہے۔


    پاکستانی باکرمحمد وسیم نے پاناما میں انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی


    خیال رہے کہ رواں برس 30 جولائی کو پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں پاناما کے باکسرایون ٹیروس کوکو شکست دی تھی۔


    پروفیشنل باکسنگ میں نمبر ون محمد وسیم کی ایک اور کامیابی


    یاد رہے کہ اس سے قبل 6 جولائی کو باکسرمحمد وسیم نے وسطی امریکی ملک پاناما کے باکسرایلیسر ویلڈیز کو دوسرے راﺅنڈ میں ناک آؤٹ کر کے عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کی تھی۔


    باکسرمحمد وسیم کی رواں سال باکسنگ کےاہم معرکوں میں کامیابی


    واضح رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم 2 بار ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو9 وکٹوں سےشکست دے دی

    پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو9 وکٹوں سےشکست دے دی

    لندن : انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزکو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کرسیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نےپانچویں اور سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے 38 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اوپنر جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے 156 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا لیکن بد قسمتی سے وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    جونی بیرسٹو اور جو روٹ نے کامیابی سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے38 اوورز میں جیت حاصل کی، جونی بیرسٹو نے 141 رنز بنائے جبکہ جوروٹ نے 46 رنزبنا ناقابل شکست رہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے 40 کائل ہوپ 33، شائے ہوپ 72 ، مارلن سیموئلز 32، سنیل امبرس 38 جبکہ جیسن محمد نے 25 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کی جانب سےپلنکٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیک بال، عادل رشید، اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوشکست دے دی

    پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوشکست دے دی

    جارج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز نےپہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان کوچار وکٹوں سےشکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق پراویڈنس میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے309رنزکا ہذف 6وکٹوں پرحاصل کرلیا۔مہمان ٹیم کی جانب سےاین لیوس اور چیڈوک والٹن میدان میں اترے لیکن 23 کےمجموعی اسکور پروالٹن 7 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔

    دوسری وکٹ پر لیوس اور پاویل نے68 رنز کی شراکت قائم کی اور لیوس 47 رنز بنا کرمحمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاویل61، ہوپ 24،جوناتھن کارٹر 14،کپتان جیسن ہولڈر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے جیسن محمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے58 گیندوں پر3چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ہدف 49ویں اوور میں 6 وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاداب خان نے2، 2 جبکہ محمدحفیظ اوروہاب ریاض نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر جیسن محمد کو مین آف دی میچ کےاعزاز سےنوازاگیا۔


    پہلا ون ڈے، ویسٹ‌ انڈیز کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف


    یاد رہےکہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 85 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

    کامران اکمل نے3چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے67 رنز پر پویلین لوٹے۔

    بابر اعظم اور محمد حفیظ نے28 رنز کی شراکت قائم کی لیکن بابر13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےجس کے بعدمحمدحفیظ نےشعیب ملک کے ساتھ مل کر جارحانہ بلے بازی کی اور چوتھی وکٹ کےلیے89 رنز جوڑے۔

    محمدحفیظ نے3 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے88 رنز بنائےجبکہ شعیب ملک نے38 گیندوں پر53 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد 13 گیندوں پر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    واضح رہےکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سےایشلے نرس نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔